بلاگ پہ آمد کا بہت بہت شکریہ
Showing posts with label پاکستان. Show all posts

شہر کا شہر مسلمان ہوا پھرتا ہے

فرض کیجیے کہ آپ پاکستانی نہیں ہیں، پاکستان سے باہر رہتے ہیں لیکن حالات حاضرہ میں دلچسپی اور عالمی خبروں پر نظر رکھتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ پچھلی ایک دہائی میں دہشتگردی سے متعلق خبروں کی وجہ سے پاکستان بھی آپ کی توجہ کا مرکز رہا ہو گا۔

یہ عین ممکن ہے کہ دنیا میں کروڑوں اور لوگوں کی طرح آپ کی یہ دلچسپی محض خبریں سننے تک ہی محدود ہو اور پاکستان کو اس سے زیادہ سمجھنے کا نا تو آپ کے پاس وقت ہو اور نہ ہی خواہش۔ لیکن حالات حاضرہ پر نظر رکھنے والے زیادہ تر لوگوں کی طرح آپ بھی خبروں کی بنیاد پر پاکستان کے بارے میں رائے قائم کرنے میں کوئی خاص ہچکچاہٹ محسوس نہ کرتے ہوں۔

تو جمعہ اکیس ستمبر کو جب پاکستان میں ہونے والے احتجاج یا بقول حکومت وقت کے پاکستان میں منائے جانے والے یوم عشقِ رسول کی کوریج دنیا بھر کے میڈیا پر آپ نے دیکھی ہو گئی تو اس سے کیا نتیجہ نکالا ہو گا؟

ظاہر ہے میں نے بھی ٹیلی ویژن پر یہ کوریج دیکھی۔ پشاور میں ایک سینما ہال جل رہا ہے۔ کسی جگہ ایک موٹر سائیکل سے شعلے بلند ہو رہے ہیں۔ چند لوگ ایک بند دکان کے شٹر پر دھڑا دھڑ ڈنڈے برسا رہے ہیں۔ سڑکوں پر جگہ جگہ ٹائر یا پرانے فرنیچر کے ٹکڑے جل رہے ہیں۔ پھر ہسپتال کے مناظر نشر ہوتے ہیں۔ خون میں لت پت ایک شخص کو ایمرجنسی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے۔ ہمیں بتایا جا رہا ہے یہ کسی دشمن رسول نہیں بلکہ عاشقان رسول کے ہاتھوں گھائل ہوا ہے۔ سڑکیں، چوراہے اور بند بازار آنسو گیس کے بادلوں سے اٹے ہوئے ہیں۔

ہمیں بار بار بتایا جا رہا ہے کہ پولیس مظاہرین کے سامنے بے بس ہے۔ اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ مظاہرین کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ جہاں کہیں بھی کسی چینل کا کیمرہ مین کوئی نیا شعلہ تلاش کر لیتا ہے وہ چینل اس شعلے کی تصاویر کے سامنے ایکسکلوسیو کی پٹی چلانا شروع کر دیتا ہے۔ یہ سب مناظر دیکھنے کے بعد، اگر آپ پاکستان سے باہر رہنے والے ایک غیر پاکستانی ہیں، تو آپ کے ذہن میں کیا سوالات اٹھیں گے؟

ہو سکتا ہے کہ آپ کو یہ خیال آئے کہ کیا یہ عشق ہے جو دھکم پیل، مارا ماری، گھیراؤ جلاؤ، آگ اور خون کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہے؟ اگر ہاں تو عجب بھیس ہے۔ جس کا سینما گھر یا موٹر سائیکل جلا، جس کی دکان ٹوٹی یا جس کو اپنی تمام تر مجبوریوں کے باوجود اپنا کاروبار بند کرنا پڑا، کیا وہ عاشقِ رسول نہیں ہے؟ جس کا بچہ یوم عشقِ رسول منانے گھر سے نکلا لیکن خون میں لت پت ہسپتال جا پہنچا، کیا پیغمبرِ اسلام کے لیے اس کی محبت مشکوک تھی۔

لیکن یقیناً آپ کے ذہن میں سب سے اہم سوال یہ ہو گا کہ محبت کے اظہار کا یہ کیسا طریقہ ہے جس میں اپنوں کی ہی املاک جلائی جا رہی ہیں اور اپنوں کے ہاتھوں اپنے ہی گھائل ہو رہے ہیں۔ اور کیونکہ یقیناً اس سوال کا کوئی منطقی جواب نہیں تو شاید آپ یہ پوچھنے پر مجبور ہو جائیں کہ کیا ان بھڑکے ہوئے جذبات کے پیچھے عشقِ رسول ہے یا کچھ اور؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ عشق کی آڑ میں کوئی ایسی بھڑاس نکالی جا رہی ہے جس کا نا تو عشق سے کوئی تعلق ہے اور نا ہی کسی پیغمبر سے۔

دنیا میں اور بھی کئی ممالک میں اسلام مخالف فلم پر مظاہرے ہوئے ہیں۔ اس لمبی فہرست میں مصر، اردن، اسرائیل، یمن، لبنان، تیونس، سوڈان، بھارت، عراق، ایران، بحرین، افغانستان، ملائیشیا، انڈونیشیا، نائجیریا، لیبیا اور شام شامل ہیں۔ ان میں کئی ایک جگہوں پر یہ مظاہرے پرتشدد بھی ہو گئے لیکن کیا وجہ ہے کہ خود اذیتی کا عنصر سب سے زیادہ صرف پاکستان میں ہی دیکھنے کو ملا ہے۔

پاکستانیوں کو اکثر یہ شکایت رہتی ہے کہ دنیا انہیں یا تو صحیح طور پر سمجھتی نہیں یا دانستہ انہیں صحیح رنگ میں پیش نہیں کرتی۔ لیکن کیا یہ جلاؤ گھیراؤ کرنے والے لوگ دنیا کو سمجھا سکتے ہیں کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔ دنیا کو تو کیا وہ پاکستان میں بسنے والے کروڑوں عاشقان رسول کو نہیں سمجھا پا رہے جیسا کہ ہماری ویب سائٹ پر قارئین کی رائے سے صاف ظاہر ہے۔

سو پاکستان سے جو مناظر آج دنیا بھر میں نشر ہوئے ہیں ان سے تو شاید یہی نتیجہ نکالا جا سکتا ہے کہ ان مظاہرین کو عشق نہیں۔ اپنے آپ سے بھی، قوم سے بھی، ملک سے بھی، مذہب سے بھی اور اپنے محبوب سے بھی۔

اسلام آباد میں میرے ساتھی طاہر عمران بی بی سی اردو کے لیے سوشل میڈیا پر نظر رکھتے ہیں۔ ان کا کلِک آج کا کالم ضرور پڑھیے گا۔ ایک جھلک یہاں شامل کرتا ہوں۔ ضیاالرحمٰن نے ٹوئٹر پر لکھا ’براہ مہربانی آج اپنی دکان نہ کھولیں نہ ہی کام پر جائیں کیونکہ شہر کا شہر مسلمان ہوا پھرتا ہے‘۔ مکمل شعر کچھ یوں ہے۔ 
 
جانے کب کون کسے مار دے کافر کہہ کر
  شہر کا شہر مسلمان ہوا پھرتا ہے۔

مکمل تحریر اور تبصرے >>>

میرا گھر ہے پاکستان


نہ میں کشمیری، سندھی، بلوچی، پنجابی نہ پٹھان

میں ہوں

مسلمان

میرا گھر ہے پاکستان

مکمل تحریر اور تبصرے >>>

بریکنگ نیوز


رمضان المبارک کا پہلا روزہ     2012-07-20
27 رمضان المبارک                 2012-08-14 

14 اگست 1947ء ۔۔۔ 27 رمضان المبارک کو پاکستان آزاد ہوا تھا۔
65 سال بعد یہ دن دوبارہ آنے والا ہے۔
تمام پاکستانیوں کو برکتوں اور رحمتوں والی آزادی مبارک ہو۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

پاکستانی اور امریکی مسلمان میں فرق

پاکستانی اور امریکی مسلمان میں فرق

مکمل تحریر اور تبصرے >>>

پاکستانی طوائف

‎(پیشگی معذرت) تصویر پیج پالیسی سے ہٹکر ہے۔ لیکن یہ تصویر پاکستانی حکومت اور بہادُر پاک فوج کی صحیح عکاسی کررہی ہے۔ ایک دوست نے یہ ٹیگ کردیا تھا اب یہ آپ کی خدمت میں پیش کی جارہی ہے۔ 

نیٹو سپلائی کھلنے کے اشارے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امریکہ ڈالر دینے پر تیار اور ہمارے حکمران و جرنیل طوائف کی طرح کچھ نخرے کرنے کے بعد دوبارہ بکنے کے لیے دستیاب ۔

پشتو زبان کا محاورہ ہے۔ کہ

 ووگے سل کالہ مڑیگی نہ
  او موڑ سل کالہ ووگے کیگی نہ
 ترجمہ ( بھوکی پیٹ سو سال میں بھرتی نہیں ۔ اور بھری پیٹ سوسال میں خالی ہوتی نہیں ) 

اصل میں یہ محاورہ پاکستانی ارباب اختیار پر پورا آتا ہے۔

بمینو سنیما کے چوری کے ٹکٹ پر پلنے والا زرداری تو یہ کرےگا۔ چاہے اسکو قارون کے خزانے بھی دے دیئے جائیں۔ اسکی پیٹ نہیں بھریگی ۔۔ لیکن سوال اٹھتا ہے ۔ بہادر فوج کے سپہ سالار پر۔

ایک معافی اور 24 جوان ۔۔۔ معافی غلطی پر مانگی جاتی ہے۔ جبکہ زلیل ابلیس نیٹو نے پاکستانی بھادر فوج  کو ۔۔۔۔۔۔۔

آجکل تو افغانیوں نے بھی حملے شروع کردیئے ہیں۔ اور بھی پاکستانی فوج کو سرحد پار لیجاکر زبح کرتی ہے۔ اور پھر ویڈیو یوٹیوب پر جاری کرلیتی ہے۔ تو کل کو وہ بھی صرف معافی پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ انکے کمر پر بھی تو امریکہ بہادر ہے۔

( اگر کسی کو اس سے کوئی تکلیف پہنچی ہوں تو ہم ان سے معزرت چاہتے ہیں )
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

سات شہزادوں کی کہانی

سات شہزادوں کی کہانی 
اس تصویر میں سات شہزادے ہیں۔ یہ تمام شہزادے دو مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔


تصویر نمبر 1 میں نظر آنے والے شہزادے کا تعلق برطانیہ سے ہے۔ یہ برطانیہ کے شاہی خاندان کا چشم و چراغ ہے۔ اس کا ملک حالت جنگ میں نہیں لیکن اس کے ملک کا ایک اور ملک ارجنٹائن کے ساتھ تنازع چل رہا ہےیہ اپنی خوشی سے اس سال کے شروع میں محاذ جنگ پر پہنچا۔ 6 ہفتے وہاں تعینات رہا۔ خود ہیلی کاپٹر اڑا کر اپنے وطن کے فوجیوں کے ساتھ میدان جنگ میں شامل ہوا۔

تصویر نمبر 2 میں نظر آنے والے شہزادے کا تعلق بھی اول الذکر شہزادے کے ساتھ ہے، یہ اس کا چھوٹا بھائی ہے۔ اس نے بھی سخت فوجی ٹریننگ حاصل کی اور سنہ 2007ء میں اپنے وطن کے 9500 فوجیوں کے ساتھ افغانستان کے میدان جنگ میں 10 ماہ تک اپنی خوشی سے تعینات رہا۔ وہاں اگلے مورچوں پر جنگ لڑتا رہا۔ 10 ماہ بعد اسے زبردستی واپس بلا لیا گیا۔ اب بھی اس کا کہنا ہے کہ وہ جلد از جلد دوبارہ افغانستان جا کر اپنا مشن مکمل کرنا چاہتا ہے۔
کیا اس کے بغیر اس کے ملک کے فوجی جنگ لڑنے سے انکاری تھے؟
ہرگز نہیں ، وہ صرف دکھانا چاہتا تھا کہ وطن کی خاطر عیش بھری زندگی کو قربان کر سکتا ہے۔

باقی پانچ شہزادوں کا تعلق ایک ملک پاکستان سے ہے۔ جو اس وقت حالت جنگ میں ہے اور چاروں طرف سے دشمنوں سے گھرا ہوا ہے۔ اس ملک پر آئے دن ڈرون حملے ہوتے ہیں، خود کش حملے جہاں کا معمول ہیں، جس کی فوج کے ہزاروں جوان جامِ شہادت نو ش کر چکے ہیں۔

کچھ عرصہ پہلے کی بات ہےکہ اس ملک کے سینکڑوں فوجی جوان سلالہ چیک پوسٹ حملے میں شہید کر دیئے گئے۔ کسی شہزادے کے دل میں اپنے وطن کے سرفروشوں کے لئے درد کی لہر نہ اٹھی۔ کچھ ہی دنوں بعد 139 فوجی جوان گلیشئر کے نیچے دب کر شہید ہو گئے۔ لیکن ۔۔۔۔ کسی شہزادے کو اپنے عیش و آرام سے اتنی فرصت نہ ملی کہ جا کر اس جائے حادثہ کا دورہ ہی کر سکتا ۔
 ان کا تعلق کسی شاہی خاندان سے تو نہیں۔۔۔لیکن ٹھاٹ کسی بھی شاہی خاندان سے زیادہ ہیں۔ ان کی زندگی کا مقصد وطن کی خاطر جان قربان کرنا نہیں بلکہ صرف اقتدار اور پیسہ ہے۔

یہ سب کچھ دیکھ کر مجھے بتایئےکہ کیا آپ کا رب سے شکوہ کرنا مناسب ہےکہ وہ اس امت پر مہربان نہیں ہے؟
اور کیا اس ملک پر کوئی ڈرون حملے کی جرات کر سکتا ہےجس کے شاہی خاندان کے نوجوان اپنی آزادی کی حفاظت کے لئے جان تک دینے کو تیار ہوں؟   از دیوانہ مجنوں

مکمل تحریر اور تبصرے >>>

آپ کا فیورٹ وزیراعظم کون سا ہے؟


آپ کا فیورٹ وزیراعظم کون سا ہے؟
01۔ لیاقت علی خان
02۔ شیخ خواجہ ناظم الدین
03۔ محمد علی بوگرہ
04۔ چوہدری محمد علی
05۔ حسین شہید سروردی
06۔ ابراہیم اسماعیل چندریگر
07۔ سید فیروز خان نون
08۔ نورالامین
09۔ ذوالفقار علی بھٹو
10۔ محمد خان جونیجو
11۔ محترمہ بے نظیر بھٹو
12۔ غلام مصطفٰی جتوئی
13۔ میاں نواز شریف
14۔ بلخ شیر مزاری
15۔ میاں نواز شریف
16۔ معین الدین احمد
17۔ محترمہ بے نظیر بھٹو
18۔ ملک معراج خالد
19۔ میاں نواز شریف
20۔ ظفراللہ خان جمالی
21۔ چوہدری شجاہٹ حسین
22۔ شوکت حسین
23۔ محمد میاں سومرو
24۔ یوسف رضا گیلانی
یا اپنے موجودہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف صاحب۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

گاڑی مالکان کے لئے حکومت پنجاب کا ایک اہم اصلاحاتی قدم



گاڑی مالکان کے لئے حکومت پنجاب کا ایک اہم اصلاحاتی قدم

لائف ٹائم ٹوکن کی سہولت
جو یکم جولائی 2012ء  سے پہلے رجسٹر ہونے والی گاڑیوں کے لئے بھی دستیاب ہے۔

یکم جولائی 2012ء سے پہلے رجسٹر گاڑیوں کے لئے
اب تک ادا کی گئی ٹوکن ٹیکس کی رقم کو 10،000 روپے سے منہا کر کے باقی رقم جمع کروانا پڑے گی۔
مثلاً ۔ اگر آپ کا ادا شدہ ٹوکن ٹیکس 3000 روپے ہے تو (3000۔10،000) 7000 روپے دیکر آپ اپنی گاڑی کو ہمیشہ کے لئے ٹیکس فری بنا سکتے ہیں۔

یکم جولائی 2012ء سے  رجسٹر ہونے والی گاڑیوں کے لئے
رجسٹریشن کے وقت صرف 10000 روپے ادا کریں اور اپنی گاڑی کو ہمیشہ کے لئے ٹیکس فری بنا ئیں۔

لائف ٹائم ٹوکن لگوائیں، زندگی آسان بنائیں


مکمل تحریر اور تبصرے >>>

پینشنرز حضرات پینشن وصولی کو آسان بنائیں


نہ قطار نہ انتظار، اب پینشن کی وصولی ہوئی آسان
پینشنرز حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومت پاکستان نے پینشن کی وصولی میں درپیش مشکلات کے ازالے کے لئے ماہانہ پینشن براہ راست پینشنرز کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا ایک نیا نظام متعارف کرایا ہے۔ اکاؤنٹ کے ذریعے پینشن کی وصولی کے نئے نظام کو اختیار کرنے کے خواہش مند پینشنرز حضرات اب کسی بھی بینک کی برانچ میں “پینشن اکاؤنٹ“ کھلوا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک نے ملک میں کام کرنے والے تمام شیڈول بینکوں کو بغیر سروس چارجز کے پینشن اکاؤنٹ کھولنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، تاہم پینشنر حضرات متعارف کروائے گئے نئے نظام سے متعلق شکوک و شبہات دور کرنے کے لئے متعلقہ اکاؤنٹس آفس کے عملے یا  متعلقہ بینک کے کسٹمر سروسز آفیسر سے مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

نئے نظام کی خصوصیات
١۔ پینشن کی ماہانہ ادائیگی تنخواہ کی طرز پر ہو گی۔
٢۔ ماہانہ پینشن کی براہ راست پینشنر کے بینک اکاؤنٹ میں منتقلی۔
٣۔ پاکستان بھر میں کسی بھی بینک کی برانچ میں “پینشن اکاؤنٹ“ کھلوانے کی سہولت۔
٤۔ پینشن کی وصولی اب پینشن بل کے جھنجھٹ کے بغیر۔
٥۔ چیک یا اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے کسی بھی وقت پینشن نکلوانے کی سہولت۔

نئے نظام کو اختیار کرنے کا طریقہ
١۔ اکاؤنٹ کے ذریعے پینشن کی وصولی کے خواہش مند پینشنر حضرات اپنا ‘آپشن فارم‘ متعلقہ اکاؤنٹس آفس سے بغیر کسی معاوضے کے حاصل کر سکتے ہیں۔
٢۔ جن پینشنرز حضرات کے اکاؤنٹ پہلے سے کسی بینک برانچ میں کھلے ہوئے ہیں ان کے لئے بھی نیا پینشن اکاؤنٹ کھلوانا ضروری ہے۔
٣۔ آپشن فارم کی تصدیق متعلقہ بینک کی برانچ (جہاں آپ کا پینشن اکاؤنٹ کھولا گیا ہے) سے کروانا لازم ہے۔
٤۔ تصدیق شدہ آپشن فارم اپنے متعلقہ اکاؤنٹس آفس میں ضروری کاغذات کی نقول کے ساتھ جمع کروائیں۔
٥۔ جمع شدہ فارم کی جانچ پڑتال کے بعد اگلے ہی ماہ سے پینشن کی رقم آپ کے متعلقہ بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہونا شروع ہو جائے گی جسے آپ چیک یا اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے کسی بھی وقت نکال سکتے ہیں۔


مکمل تحریر اور تبصرے >>>

سلمان بٹ برطانوی جیل میں ہفتہ وار 1800 پاؤنڈز کماتے رہے


کرکٹر سلمان بٹ نے سپاٹ فکسنگ کی سزا کے عوض سات ماہ برطانوی جیل میں گزارے لیکن خوش قسمتی تو دیکھیئے قید کے دوران روزانہ چھے گھنٹے جم میں معاون کی حیثیت سے کام کرنے پر وہ ہفتہ واری معاوضہ اٹھارہ سو پاؤنڈز کماتے تھے۔
سلمان بٹ کی تعیناتی جم کے استقبالیہ پر تھی تاہم وہ خود کو فٹ رکھنے کے لئے روزانہ جسمانی ورزش کرتے تھے۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

انا للہ و انا علیہ راجعون

انا للہ و انا علیہ راجعون

مکمل تحریر اور تبصرے >>>

صرف پندرہ سیکنڈ


جب یہ جواب آیا "تو سب لوگ پاکستان چھوڑ کے چلے کیوں نہیں جاتے" تو سی این این کی انتہائی حاضر دماغ اینکر "بیکی انڈرسن" کی زبان، چہرے پر حیرت اور نفرت کے ملے جلے جذبات کے ساتھ بند ہو گئی۔
تو سبھی سوچ رہے تھے کہ مسٹر گیلانی کو شاید احساس ہوا ہو اور اب وہ اپنی بات میں تھوڑی اصلاح کریں گے تو پاکستانی قوم کے زخمی چہرے پر ایک اور زناٹے دار تھپڑ رسید ہوا اور الفاظ کچھ یوں ادا ہوئے۔
"انہیں روکا کس نے ہے"
صرف پندرہ سیکنڈ میں پوری قوم کی غیرت اور عزت، قائد کا مان، بوڑھوں کی قربانیاں، اور بحثیت پاکستانی، ہماری پہچان اور پہلے دنیا میں یتیم اس امت محمدی کی سادگی پر ایک طمانچہ رسید ہوا جس کا نشان تو شاید مٹ جائےپر اس کا زخم مدتوں تازہ رہے گا۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

اسلام آباد میں بھوجا ایئر لائن کا طیارہ گر کر تباہ



کراچی سے اسلام آباد آنے والا مسافر طیارہ انتہائی خراب موسم کے باعث حادثے کا شکارہو گیا جس میں 129 افراد جاں بحق ہو گئے، جس میں 57 خواتین، 55 مرد ، 11 بچے اور عملے کے 6 افراد شامل ہیں، طیارہ آبادی والے علاقے میں گرا جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ نجی ایئر لائن بھوجا کی یہ پہلی ٹیسٹ پرواز تھی اور بوئنگ 737 طیارہ 27 سال 4 ماہ پرانا بتایا جاتا ہے۔ نجی مسافر طیارے کی پرواز نمبر بی فور 213 کراچی سے اسلام آباد آ رہی تھی اور شام 6 بجکر 50 منٹ پر اس نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آبادپر لینڈنگ کرنا تھی تاہم اس کا رابطہ 6 بج کر 40 منٹ پرمنقطع ہو گیا۔ ذرائع کے مطا بق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافر طیارے کا رابطہ منقطع ہونے سے پہلے اسے شدید طوفان بادوباراں کے باوجود لینڈنگ کی کلیئرنس دی تھی۔ طیارہ اسلام آباد ایئر پورٹ کے قریب حسین آباد گاوٴں کے علاقے میں گرا۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارے کو فضا میں ہی آگ لگ گئی تھی اور اس وقت آسمانی بجلی بھی زور دار انداز میں کڑکی تھی۔ مسافر طیارے کا ملبہ تقریباً ایک کلو میٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس کے کئی حصے گھروں میں بھی جا کر گرنے کی اطلاعات ہیں۔ امیگریشن حکام کے مطابق طیارے میں123 مسافر سوار تھے جن میں 57 خواتین، 55 مرد اور 11 بچے شامل ہیں، ان کے علاوہ عملے کے 6 ارکان تھے۔ ان میں سے کسی کے بچنے کی اطلاع نہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طیارہ حادثہ آبادی والے علاقے میں گرنے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ سول اور فوجی امدادی ٹیمیں ریسکیو کاموں میں مصروف ہیں، تاہم بارش اور بجلی نہ ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سی اے اے ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن کا طیارہ کیپٹن نور اللہ آفریدی اور کو پائلٹ مشتاق اْڑا رہے تھے،طیارے کو شدید خراب موسم میں ایئرپورٹ پر اتارنے کی کوشش کی گئی۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن نے طیارہ حادثے کے باعث ہڑتال ختم کرکے ریسکیو آپریشن میں شریک ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد کا موسم ساڑھے 6 بجے کے بعد شدید خراب ہوا اور حادثے کے وقت بجلی کی شدید گرج چمک بھی تھی۔ محکمہ اطلاعات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم خراب اور اسٹرانگ سسٹم داخل ہونے کی پہلے سے اطلاع تھی۔بدقسمت طیارے میں جی ایم آپریشنز پیمرا طاہر اظہار کی والدہ ، جامعہ بنوریہ کے ناظم تعلیمات مولانا عطاء الرحمان اور نو بیاہتا جوڑوں سمیت 123 مسافر سوار تھے۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

پاکستان ۔ 1947 اور 2012

پاکستان ۔ 1947 اور 2012 میں ایک واضح فرق

مکمل تحریر اور تبصرے >>>

ریڈار پر نظر نہ آنیوالا پہلا پاکستانی میزائل حتف ٧ (بابر)



پاکستانی سائنسدانوں کا ایک تاریخی کارنامہ، خبر کے مطابق پاکستانی سائنسدانوں نے ریڈار پر نظر نہ آنیوالا پہلا پاکستانی میزائل حتف ٧ (بابر) کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
ملکی ساختہ یہ میزائل ٧٠٠ کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نچلی پرواز کے ساتھ روایتی اور جوہری طرز کے دونوں ہتھیار لے جانے اور اپنے ہدف کو درست نشانہ نگانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
امریکی کروز میزائل طرز کا یہ ملٹی ٹیوب کروز میزائل حتف ٧ (بابر) میں ریڈار سے اوجھل رہنے کی صلاحیت ہے۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

مچھر کا خوف

جو لوگ دل میں اللہ کا خوف نہیں رکھتے، اللہ اُن کے دل میں اُس چیز کا خوف پیدا فرما دیتا ہے جسے انسان حقیر سے حقیر سمجھتا ہے۔
جیسا کہ
“مچھر“
آج انسان ایک مچھر کے ہاتھوں اتنا بےبس ہو چکا ہے کہ اپنے گھر میں بھی محفوظ نہیں۔
یہ وبا نہیں اللہ کا عذاب ہے
مگر ہم لوگ بجائے اس کے کہ اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں، سچے دل سے توبہ کریں، ہم اپنی ناقص عقلوں سے اس سے بچاؤ کے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں۔
آج جتنا رش ہسپتالوں میں ہے اگر یہی رش مسجدوں میں آ جائے تو انشاءاللہ یہ عذاب اللہ کی رحمت سے ٹل جائے گا۔
اللہ ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے ۔۔۔ آمین
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

آج ناک کٹی ہے کل کو گردن کٹ جائے

عام زندگی کے ساتھ چلنے کی کافی کوشش کی لیکن حکومتی دباؤ نے پریشانیوں اور مسائل میں ایسا اضافہ کیا کہ اب یہ بھی نہیں سوچتا کہ مجھے کوئی پچھتاوا ہوا ہے۔ بلکہ خوشی ہے اور چاہتا ہوں کہ آج ناک کٹی ہے کل کو گردن کٹ جائے کیونکہ پاکستان واپسی پر درپیش مسائل کی وجہ سے لگتا ہے کہ شاید ہم جیسے لوگ اسی کام کے لیے بنے ہیں اور کر بھی کیا سکتے ہیں۔‘

کہتے ہیں کہ اگر صبح کا بھولا شام کو گھر لوٹ آئے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔ لیکن اٹھائیس سالہ محمد فاروق کی باتیں سن کر بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کے ساتھ الٹ ہوا۔

کراچی کے علاقے گلشن کی ایک کچی آبادی میں ایک کمرے پر مشتمل مکان کے انتہائی مختصر صحن میں بیٹھے محمد فاروق کا مسخ شدہ چہرہ جہاں ان کے تلخ ماضی کی عکاسی کر رہا تھا تو وہیں ان کی آنکھوں میں مایوسی بھی نمایاں تھی۔

محمد فاروق امریکہ میں نائن الیون حملوں سے پہلے ہی پاکستان میں شدت پسندانہ سوچ رکھنے والے عناصر کی جکڑ میں آ چکے تھے۔

انھوں نے کہا ’گلشن اقبال کے ایک مدرسے میں زیر تعلیم تھے تو جہاد کا شوق ہوا۔ اسی دوران طالبان کے ایک ساتھی سے ملاقات ہوئی۔ ان کے توسط سے پہلی بار سنہ انیس سو ننانوے میں سترہ سال کی عمر میں کابل گیا اور وہاں تقریباً سات ماہ تک قیام کے دوران عسکری تربیت حاصل کی اور اس کے بعد واپس پاکستان آ گیا۔‘

محمد فاروق کے مطابق نائن الیون حملوں کے فوری بعد افغانستان چلے گئے تھے تاکہ امریکی حملے کے خلاف مزاحمت کی جا سکے۔ تاہم جلد ہی نومبر دو ہزار ایک میں طالبان مخالف فورسز شمالی اتحاد کے نرغے میں آنے کے بعد اپنے دیگر ساتھیوں اور طالبان سمیت ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہو گئے۔ بعد میں قلعہ جنگی جیل منتقل کر دیے گئے جہاں جیل میں طالبان کی بغاوت کے بعد امریکہ اور شمالی اتحاد کی کارروائی میں شدید زخمی ہو گئے۔

’جیل میں مسلسل سات سے آٹھ روز تک جاری رہنے والی کارروائی کے دوران میرے چہرے اور سر پر بم کے ٹکڑے لگنے سے گہرے زخم آئے۔ بعد میں کچھ عرصہ زخمی حالت میں کسی نامعلوم زیر زمین جگہ پر قید رکھا گیا اور اس دوران طبی امداد بھی فراہم کی جاتی رہی۔ بعد میں پاکستانی فوج نے ایک طیارے کے ذریعے ان سمیت ڈیڑھ سو کے قریب افراد جو تمام بیمار یا زخمی تھے کو پشاور منتقل کیا۔ پشاور جیل میں چار ماہ جیل میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔‘

محمد فاروق کے مطابق کراچی واپس پہنچنے پر ایک تو زخموں کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا تھا کیونکہ جیل میں نہ ہونے کے برابر طبی علاج ہوا تھا اور دوسرا گزر بسر کرنے کے لیے جیب میں کچھ نہیں تھا۔

انھوں نے کہا’افغانستان جانے سے پہلے جس فیکڑی میں کام کرتا تھا اس کے مالک سے جان پہچان تھی۔ اسے مجبوری بتائی تو اس نے علاج کرانا شروع کر دیا۔ تاہم سکیورٹی اداروں نے ان کو یہ کہہ کر علاج بند کروا دیا کہ یہ دہشت گرد ہے اور کل کو اگر کسی جگہ دہشت گردی کی کوئی کارروائی کر دے تو کون ذمہ دار ہو گا۔‘

محمد فاروق کے مطابق علاج بند ہونے کے کچھ عرصے کے بعد بین الاقوامی امدادی ادارے عالمی ریڈ کراس نے رابط کیا کیونکہ انھوں نے افغانستان میں دوران قید میری تمام معلومات حاصل کیں تھیں اور میرا اعلاج شروع کروایا۔

’پانچ سال میں راولپنڈی کے فوجی ہسپتال میں میرے چہرے کی اٹھارہ بار سرجری ہو چکی ہیں لیکن اب انھوں نے بھی جواب دے دیا ہے کہ آپ کا مزید کچھ نہیں ہو سکتا۔‘

محمد فاروق کے مطابق ’ریڈ کراس والے بھی پیچھے ہٹ گئے کہ اس کا اب کچھ نہیں ہو سکتا ہے۔ اب صورتحال یہ ہے کہ میرے پاس مہنگے علاج کے لیے رقم نہیں ہے اور چہرہ خاص طور پر ناک کاعلاج نہ ہونے کی وجہ سے انفیکشن ہو چکا ہے اور سانس لینے میں مشکل کا سامنا ہے۔‘

’چہرے کی وجہ سے کوئی روز گار نہیں ملتا تھا، اگر ملتا تھا تو پولیس اہلکار تفتیش کے لیے پیچھے پہنچ جاتے تھے اور مالکان کو ماضی کا پتہ چلتا ہے تو ملازمت دینے سے انکار کر دیتے ہیں۔‘

محمد فاروق کے مطابق ملازمت کے حصول میں ناکامی کے بعد کچھ لوگوں کی امداد سے ایک چھوٹی سی دکان شروع کی لیکن اب اسے ایک عزیز کو پچاس ہزار روپے میں فروخت کر دیا ہے تاکہ کم از کم تھوڑا بہت علاج تو شروع کروایا جا سکے۔

انھوں نے بتایا کہ چہرے اور سر کے زخموں کا علاج کافی مہنگا ہے اور موجودہ صورتحال میں زندہ رہنے کے لیے رقم نہیں ہے تو ادویات خریدنے کے لیے رقم کہاں سے آئے گی۔

’کسی بھی دہشت گردی کے واقعے کے بعد پولیس والے گھر پہنچ جاتے ہیں کہ آپ تفتیش کے لیے فلاں جگہ پہنچ جائیں۔ مجھے سمجھ نہیں آتی ہے کہ یہ لوگ میرے سے کیا چاہتے ہیں۔ کیا میں نے ہمیشہ یہ ہی کام کرنا ہے۔ یا تو ہمیں جیل میں بند کر دیں یا تو مار دیں۔‘

محمد فاروق نے اپنے زخمی ناک کو ایک کپڑے کی مدد سے صاف کرتے ہوئے مایوسی کے عالم میں کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ ان کا علاج ہو جائے، چہرہ ٹھیک ہو جائے اور وہ معاشرے میں ایک عام انسان کی طرح زندگی گزاریں۔ ’میرا ایک چھوٹا سا کاروبار یا ملازمت ہو اور ایک خاندان ہو، اس کے لیے میں نے کافی کوشش کی لیکن مجھے اب لگتا ہے کہ اب اس طرح کی زندگی گزارنے کی مزید کوشش نہیں کر سکتا ہوں۔‘

محمد فاروق نے ماضی میں کیے پر پچھتاوے کے بارے میں سوال پر کہا ’اصل میں مجھے اب کوئی پچھتاوا محسوس نہیں ہوتا ہے کیونکہ یہاں واپس آ کر میں نے کافی پریشانیوں کا سامنا کیا ہے۔ حکومت کے رویے اور اس کی جانب سے بار بار دباؤ ڈالنے اور یہاں تک کہ میرا علاج بند کروا دیا۔ تو اس صورت میں مجھے ان سے کیا ڈرنا ہے۔ یہاں بھی گھٹ گھٹ کر مر رہا ہوں تو وہاں بھی (لڑائی کرتے ہوئے) مرنا ہی ہے تو مجھے اس پر خوشی ہے کہ میرا ناک کٹا ہے کل کو گردن کٹ جائے۔ شاید ہم لوگ بنے ہی اس کام کے لیے ہیں۔‘

محمد فاروق کی مجبوری اور بے بسی دیکھ کر اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ وہ کس کرب سے گزر رہیں ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اگر کوئی اپنے ماضی کو بھلا کر ایک بہتر مستقبل کی جانب بڑھنا چاہتا ہو تو اس کی ہمت بندھانی چاہیے نہ کہ مشکلات میں اضافے سے اس کو اسی مقام پر دوبارہ لا کھڑا کیا جائے جہاں سے اس نے شدت پسندی کی جانب سفر شروع کیا تھا۔ ذیشان ظفر بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

اگر پاکستان نہ بنتا؟ - سمیع اللہ ملک

اگر پاکستان نہ بنتا تو کیا ہم دینی ‘اخلاقی‘سیاسی‘معاشی طور پر آج سے بہتر ہوتے‘ہم دل جلوں کو یہ سوال سن کر شدید دکھ ہوتا ہے۔یہ سوال بر عظیم پاک و ہند اور خصوصاً پاکستان کے عام مسلمانوں کے ذہن میں پیدا نہیں ہوتا‘وہ بیچارے تو سیدھے سادے مسلمان ہیں اور پاکستان کو اسلام کا گھر بلکہ ملجا وماویٰ جانتے ہیں۔ان سادہ لوگوں کے نزدیک پاکستان اﷲ تعا لیٰ کا بیش بہا عطیہ ہے۔اﷲ تعالیٰ جل شانہ وہ رحیم ذات ہیں جس نے ماہِ رمضان میں قرآن الفرقان نازل فرمایا‘اسی خدائے ر حیم و رحمان نے ماہِ رمضان مبارک کی ستائیسویں رات کو پاکستان جیسی عظیم الشان نعمت سے نوازا۔
’’اگر پاکستان نہ بنتا؟‘‘ یہ الفاظ ہمارکلیجہ جلا دیتے ہیں۔یہ سوال کوئی بھی صاحبِ ایمان بآسانی نہیں سن سکتا اور وہ بھی اس عالم میں کہ پاکستان وجود میں آچکا‘دنیا کے چھوٹے بڑے ممالک کے مقابل خم ٹھونک کر کھڑا ہو چکا۔ باسٹھ سال ہونے کو ہیں‘پھر ایسا سوال کیوں؟کیا پاکستان کے وجودِ مسعود کو مشکوک کرنے کیلئے؟جب تحریکِ پاکستان جاری تھی تو خدا پر ایمان رکھنے والا عام فرد مسلمان جس کے پاس سارا علم کلمہ طیبہ تک محدود تھا ‘وہ پورے یقین کے ساتھ اس تحریک کو دینی تحریک سمجھتا تھا اور نعرہ زن تھا’’لے کے رہیں گے پاکستان‘‘اور ’’پاکستان کا مطلب کیا ‘لا الہ الا اﷲ۔‘‘ہاں ان سادہ دل مگر قوی الایمان عام مسلمانوں کے مقابل لغت ہائے حجازی کے ہزاروں قارون اپنے علم کلام اور اپنی منطق کے پیچ و خم میں الجھے ہوئے ‘تماشائے لبِ بام کے اسیر اور رہین تھے‘ان کے دماغ روشن تھے‘انہیں قرآن حفظ تھے‘ان میں سینکڑوں حفاظ بخاری و مسلم بھی تھے مگر ان کے قلب مقفل تھے ورنہ حقیقت کو کیوں نہ پا جاتے؟ان علمائے عظام میں مٹھی بھر وہ بھی تھے جن کا دین ان کے قلوب میں جا گزیں تھا‘ جن کے دلوں کے پٹ کھلے تھے‘یہ تھے وہ خوش قسمت علماء امت جو بر اعظم پاک و ہند کے عظیم ترین جہاد میں کود گئے اور سپاہیانہ لڑے مگر علماء کی اکثریت محروم رہی۔یہ سوال کہ پاکستان کا بننا بہتر ہے یا مضر‘یہ انہی علمائے کرام کا سوال تھا جن کا دین ان کے دماغ کی متاع تھا‘جن کا دین ان کے قلب کا سرمایہ نہ تھا۔قلب تو مقفل تھے‘ قرآن الفرقان کا ارشاد گرامی ہے کہ’’ آنکھیں اندھی نہیں ہو جاتی‘وہ دل اندھے ہو جاتے ہیں جو سینوں کے اندر ہیں‘‘۔دوسرا گروہ روشن خیال متعلقین کا وہ طبقہ تھا جو خود کو اعلیٰ رتبہ ادب و شعر پر فائز سمجھتا تھا‘تیسرا گروہ وہ کیمونسٹ حضرات کا تھا اور ان کا ایک معتدبہ حصہ ادباء و شعراء میں شامل تھامگر علماء کے سوا ان دونوں گروہوں کی مسلمانوں کے یہاں کوئی عوامی حیثیت نہیں تھی۔
اگر ماضی اور حال کے روابط عقیدت کے بندھن سے آزاد ہو کر سوچیں کہ آخر یہ کیا ہوا کہ ہمارے علماء مکرمین امت سے کٹ کر اور ہٹ کر کھڑے ہوگئے اور کھڑے کھڑے شور مچاتے رہے کہ مسلمانوں کا فائدہ متحدہ برعظیم میں ہندو غلبے کے تحت ہے نہ کہ ایک آزاد مسلم مملکت میں‘جس کے باعث برعظیم پاک و ہند کے مسلمانوں کی دو تہائی آبادی ہندو کی محکومیت کے عذابِ الیم سے بچ سکتی تھی اور کچھ بھی نہ ہوا سہی‘کیا اﷲ کا یہ احسان کم ہے کہ کروڑوں کی مسلم آبادی کو ان کا آزاد وطن میسر آ گیا؟وہ علماء اس زمانے میں یہ سمجھتے تھے کہ پاکستان میں مسلمانوں کی حکومت کے زیرِ سایہ اسلام کا نفاذ زیادہ مشکل ہو گا ‘اس کے بر عکس متحدہ ہندوستان میں اسلام کا نفاذ آسان تر ہوگایعنی حکومت الہیہ اور نظامِ مصطفیٰ کا قیام حضرت امیر المومنین و المومنات‘امیر الاحیا و الاموات گاندھی خوش صفات کے زیرِ اقتدار اور ان کے بت پرست دیگر ورثاء کے زیرِ حکومت بہتر طریق پر عمل میں آسکتا ہے۔گاندھی جی کے ذریعے نظامِ اسلام کا نفاذ سہل تر جاننے والے کون لوگ تھے؟وہ علماء اکابر تھے جن کے نزدیک ہندو لیڈر وں کی ہر بات حق تھی‘مسلمان قائدین کی ہر بات باطل ۔اگر ذرا غور کر لیں تو ایمان کی خاطر جنگ اور جہاد کرنے والے عام مسلمان تھے جن کا علم دین محدود تھا‘ان کے مدمقابل سیکولر روش کے طالب‘لغت ہائے حجازی کے قارون تھے ‘ شیوخ القرآن ‘شیوخ الحدیث‘خطبائے اسلام‘ائمہ دین متین‘حد ہو گئی علماء سیکولر‘غیر علماء مسلمان بنیاد پرست‘اسلام کے غلبے پر بھرپور ایمان کے مالک!
آج اسلامی بنیاد پرستی کے معنی تو یہی ہے نا ں کہ مسلمان کو اسلام کی حقیقت پر یقین ہو۔اس کا مطلب اسلام کا فراواں علم حتماً نہیں‘اگر کوئی عالم بھی صاحبِ تصدیق ہو تو الحمد ﷲ‘مگر عموماً جو دیکھا جارہا ہے وہ متوسط طبقہ ہی مراد ہے۔اہلِ دین اور اہلِ ایمان کا متوسط طبقہ وہ امت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اس لئے کہ وہ غیرت والے ہیں۔اس متوسط طبقے کو قوم کی اکثریت کثیرہ کا بھرپور تعاون حاصل ہے‘خدا کے فضل سے پاکستانی عوام کا ایمان نہیں ڈولتا‘وہ پاکستان کو اﷲ کی عظیم نعمت جانتے ہیں اور پاکستان کے پروانے ہیں۔مجھے اچانک ایک کتاب یاد آ گئی ہے جس کا نام(Indian Destiny)(تقدیرِ ہند)‘مصنف کا نام تھا سرل مودک‘مصنف عقیدے کی رو سے ہندو تھا۔اس نے اپنی کتاب میں متحدہ قومیت کے مخالفوں کی خوب کھال کھینچی ہے اور اس نظریے کے حامیوں کو خوب خوب اچھالا ہے۔ماضی کے بہت سے اکابر میں شہزادہ دارا شکوہ کی بے حد تعریف کی ہے۔وہی داراشکوہ جس کے بارے میں حضرت علامہ اقبال نے فرمایا تھا۔
تخم الحادے کہ اکبر پرورید
بار دیگر در دل دارا ومید
(الحاد کا بیج جو اکبر نے بویا تھا وہ دوبارہ شہزادہ داراشکوہ کے دل میں پھوٹ پڑا) اور آپ کو سن کر حیرت ہوگی کہ مسٹر سرل مودک نے اس کتاب میں یہ بھی تحریر کر دیا کہ داراشکوہ کے مقابل ایک تنگ دل اور متعصب شخص اورنگ زیب تھا اور ہمارے دور میں داراشکوہ کا جانشین ابوالکلام ہے اور اورنگ زیب کا جانشین مسٹرجناح۔یعنی اس کتاب میں سیکولر ذہن کا جانشین جس شخص کو بتایا گیا تھا وہ امام الہند‘خطیب الہند۔ ’’اور متعصب تنگ دل مسلمان بتایا گیا مسٹر جناح کو‘‘۔ اور اورنگ زیب اور قائد اعظم کے تعصب اور تشدد کو جن الفاظ میں بیان کیا گیا ہے اس کا مطلب مہذب محاورے کے مطابق بنیاد پرست ہے۔ آپ سوچ لیں کہ یہ بیان ایک ہندو اسکالر کا ہے اور ساتھ ہی یہ یاد رکھیں کہ حضرت علامہ شبیر عثمانی نے قائد اعظم کے جنازے کے موقع پر جو کلمات ارشاد فرمائے ان میں یہ الفاظ بھی تھے کہ قائد اعظمؒ محمد علی جناح حضرت اورنگزیب عالمگیر کے بعد برعظیم کے سب سے بڑے مسلمان تھے۔ ایمان و ایقان کا تعلق دل سے ہے ۔کلمہ طیبہ کے عربی حروف وہ مشرکین مکہ نہ سمجھ سکے جو ابو جہلی گروپ سے تعلق رکھتے تھے ‘ کیا ان کو عربی نہیں آتی تھی؟ان کو عربی آتی تھی اس کے باوجود کلمہ طیبہ کے الفاظ ان کیلئے غیر زبان کے اجنبی الفاظ تھے‘بقول حکیم الامت حضرت علامہ اقبال !
تو عرب ہو یا عجم ہو‘ ترا لا ا لہ الا! لغت غریب جب تک ترا دل نہ دے گواہی
ایمان کا مسئلہ قلب سے تعلق رکھتا ہے اور کفر کا بھی قلب سے ۔باقی رہا تعقل تو وہ میان غیاب وحضور سراب یا اعراف‘ وہ تیسری دنیا ہے مذکر اور مونث کے مابین ایک تیسری دنیا‘کبھی امریکہ اور روس کے مابین ایک تیسری دنیا تھی۔وہ افراد جو لغت ہائے حجازی کے قارون تھے وہ ایمان کی منطق کی میزان پر تولتے رہے‘حضرت علامہ اقبال نے فرمایا!
عشق فرمودہ قاصد سے سبک کام عمل عقل سمجھی ہی نہیں معنی پیغام ا بھی
یہ منطق باز اور تعقل طراز طبقہ اس وقت بھی لبِ بام تھا‘آج بھی لبِ بام ہے‘لہندا یہ حضرات اس وقت بھی پورے بر عظیم میں مسلمانوں کی محکومی کو مسلمانوں کے حق میں اﷲ کی نعمت جانتے تھے اور مسلمانوں کی ممکنہ آزادی کو‘ان کے آزاد وطن کو‘ان کے اپنے آزاد جھنڈے کو‘ان کے اپنے ٹینکوں ‘اپنی توپوں اور اپنے سکوں کو اور ان کے اپنے اقتدار و اختیار کو پرخطر جانتے تھے‘حیف جب وقتِ جہاد آیا تو وہ جن کو ائمہ مجاہدین بننا تھا ان کیلئے گویا آیاتِ جہاد منسوخ ہو گئی تھیں۔حضرت علامہ اقبال ؒ نے بجا ہی تو کہا تھا ‘
یہ مصرعہ لکھ دیا کس شوخ نے محرابِ مسجد پر! یہ ناداں گر گئے سجدوں میں جب وقتِ قیام آیا
دسمبر ۱۹۴۶ء میں انگلستان سے لوٹتے وقت حضرت قائد اعظم مصر میں چند روز کیلئے رک گئے تھے‘لیاقت علی خان بھی ہمراہ تھے۔مصر میں وہ موتمر عالم اسلامی کے اجلاس میں شرکت کرنے اور مصر کے اہلِ سیاست و اہلِ صحافت کو تحریکِ پاکستان کے مطالب‘مقاصداور مفادات سے آگاہ کرنے کیلئے گئے تھے۔جناب زیڈ اے شیخ اور محمد رؤف کی انگریزی تصنیف ’’قائد اعظم اور اسلامی دنیا‘‘میں کچھ کلمات درج ہیں جو قائد اعظم نے مصر کے اکابرکی خدمت میں ارشاد فرمائے تھے۔قائد اعظم نے وزیراعظم مصر نقراشی پاشا اور سابق وزیراعظم اور وفد پارٹی کے قائد نحاش پاشا کی ضیافتوں میں شرکت کی اور اہلِ صحافت کی دعوتوں میں بھی۔اے کاش قائد اعظم کے وہ سارے بیانات کوئی اکھٹے کر سکتا جو عربی اور انگریزی اخبارات میں ان دنوں شائع ہوئے۔دسمبر کے نصف آخر کے مصری انگلستانی اخبارات اور ہندوستان کے خصوصاً ڈان اخبار کے تراشے ملاحظہ فرمائیں جو آج بھی برٹش لائبریری میں محفوظ ہیں۔
والپرٹ اور زیڈ اے شیخ وغیرہ نے جو لکھا اس میں قائد اعظمؒ کا اس امر پر زور تھا کہ’’ تم مصر والے بلکہ سارے مشرقِ وسطیٰ والے اس بات سے واقف نہیں ہو کہ کہ انگریز کے جانے کے بعد جو مملکت انگریزی استعمار کی وارث بنے گی وہ کتنی بڑی اور طاقتور ہو گی،تم لوگ ایک نئی مصیبت میں مبتلا ہو جاؤ گے‘تمہاری نہر سویز آج انگریز کے اشارہً ابرو پر کھلتی اور بند ہوتی ہے تو کل ہندو مملکت کا حکم نافذ ہو گا‘ہاں! اگر ہم وہاں پاکستان حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تو پھر ہندو مملکت کی توجہ کا مرکز ہم ہونگے ‘تم عیش کرنا ۔اس لئے یہ امر ذہن نشین رہے کہ ہم ہندوستان میں فقط وہیں کے مسلمانوں کی جنگِ آزادی نہیں لڑ رہے ہیں۔ہم ہندو کی اجتماعی نفسیات کو سمجھتے اور جانتے ہیں‘وہ غیر ہندو عناصر کو اپنے معاشرے میں زندہ نہیں رہنے دیتے‘ہمیں معلوم ہے کہ اگر ہم وہاں ہار گئے تو ہم نہ صرف ازروئے تمدن مٹا دیئے جائیں گے بلکہ ازروئے دین بھی نابود ہو جائیں گے‘ اور اگر ہم وہاں مٹ گئے تو ہمارے ارد گرد کے مسلمان ممالک بھی مشرقِ وسطیٰ سمیت برباد ہو جائیں گے۔آپ صفحہ ہستی سے محو ہو جائیں گے‘لہندا یاد رکھیں کہ اگر ہم ڈوبیں گے تو اکھٹے‘تیریں گے تو اکھٹے۔‘‘
قائد اعظمؒ جو ہماری جغادری علماء اور دین کے قیادت کاروں کے نزدیک روحِ دین سے بے بہرہ تھے‘محض صاحب بہادر تھے بلکہ فاسق و فاجر تھے‘وہ تو سارے عالمِ اسلام کے باب میں پاکستان کی اہمیت سمجھتے تھے اور اس اہمیت کو اہلِ مصر کے ذریعے سارے عالمِ عرب کے ذہن نشین کروارہے تھے مگر خود ہندوستان میں بیٹھے علماء اکابر اس بیچارے کی بات پر کان دھرنے کو تیار نہیں تھے اس لئے کہ وہ ظاہری شکل و صورت کے اعتبار سے زمرہ شیوخ‘ائمہ اور خطباء و صلحاء میں شامل نظر نہیں آتے تھے اور نہ گاندھی کی طرح لنگوٹی باندھتے تھے۔ظاہر بین حضرات کے نشہ خود بینی اور مرض خود فروشی نے قائد اعظمؒ کے قلب کا عالمِ اخلاص و نور نہ دیکھا۔مرزا غالب نے کیا خوب کہا‘
قمری کف خاکستر و بلبل قفس رنگ!
اے نالہ نشان جگر سوختہ کیا ہے؟
قمری کا رنگ خاکستری‘بلبل خوشنما رنگوں کا مجموعہ(بلبل برعظیم کے باشندوں نے دیکھا ہی نہیں‘وہ سرسبز اور سرد منطقوں میں پایا جانے والا خوبصورت پرندہ ہے)قمری بھی عاشق زار اور بلبل بھی جگر فگار‘پھر کون سا لباس عشق کی نشانی ہے؟غالب یہ سمجھانا چاہتے ہیں کہ عشق کا تعلق جان و دل سے ہے لباس سے نہیں‘عاشق کا لباس عاشقی ہے۔
بڑے دکھ کی بات ہے کہ اعلیٰ پائے کے ادباء و شعراء کی اکثریت تحریکِ پاکستان سے الگ رہی۔یہ بڑے شعراء اور ادباء عموماً متعقل تھے اور فیشن کے طور پر قومی معاملات سے نفور‘ہندو گانٹھ کا پکا تھا کہ وہ اپنی ہر پارٹی‘ہر گروہ اور ہر پلیٹ فارم پر ہندو تھا۔ہندؤوں میں کیمونسٹ بھی تھے مگر ہندو مفادات کے باب میں وہ بھی فقط ہندو تھے‘ہندؤوں میں رائے بہادر اور سر بھی تھے مگر وہ بھی اپنی قومی امنگوں سے ہم آہنگ تھے‘خود ان کی اپنی قوم نے ان کو ہندو جاتی کے مفادات کا دشمن کبھی نہ جانا‘وہاں کانگرس اور مہا سبھائی معناً ایک تھے۔وہ سارے لیڈر قوم کے مشترک لیڈر تھے‘وہ مشرک تھے مگر عملاً وحدت پسند ‘ادھر مسلمان موحد تھے مگر تفرقہ ہی تفرقہ‘لہندا عملاً مشرک (قرآن نے امت میں تفرقہ پیدا کرنے والوں کو مشرک قرار دیا ہے)تحریکِ پاکستان پھیل کر فقط مسلم لیگ ہی کا مسئلہ نہیں رہ گئی تھی تاہم ہمارے علماء کبار کی بھاری اکثریت کو اس میں مسلمانوں کا مفاد نہیں بلکہ فساد نظر آتا تھا‘ایسا کیوں تھا؟
سب سے بڑا باعث تو یہ تھا کہ ان کے بلند بام علمی مناصب کے نصاب کا تاریخ سے کوئی تعلق نہیں نہ تاریخ اسلام سے نہ تاریخ ہند سے۔اپنی معاصرارد گرد کی تاریخ سے بھی ناآگاہ‘تاریخ سے بھی ناواقفیت ‘جغرافئے سے بھی لاعلم‘اپنے محل و قوع کا سرے سے ہی علم نہیں ۔ ۱۹۶۵ء کا ذکر ہے کہ میں میٹرک کا طالبِ علم تھا۔میرے شہر فیصل آباد( لائل پور) کی سب سے بڑی جامع مسجد کے خطیب اعلیٰ اور مدرسہ کے سربراہ ( مسجد اورمدرسے کا نام بطور احترام مخفی رکھنے پرمعذرت) نے پوچھا کہ یہ ہٹلر کا وطن جرمل (جرمنی) کہاں ہے؟میں کیسے بتاتا ‘لہندا میں نے شہر کے ایک کتب خانے سے دنیا کا نقشہ خریدلیا اور مسجد سے ملحق مدرسے کی لائبریری کی دیوار کے ساتھ لٹکا دیا۔مدرسے کے سربراہ نے تمام معلمین اور سنئیر طلباء کو بلا لیا۔وہ سب لوگ مجھ سے بے حد محبت اور پیار کرتے تھے‘مسجد و مدرسہ کے تمام بزرگ مجھے اپنا بیٹا سمجھتے تھے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ میں آج بھی ان کو اپنا مربی سمجھ کر ان کو ہمیشہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھتا ہوں۔
مدرسہ کی تمام اہم شخصیات‘ اساتذہ اور طلباء نقشے کے سامنے دائرہ کی شکل میں بیٹھ گئے ۔میری حیرت کی انتہا نہیں رہی جب مجھے معلوم ہوا کہ وہ علماء اجل نقشے پر شمال اور جنوب نہیں بتا سکتے تھے۔جغرافیئے کا یہ عالم ‘تاریخ ہند سے بالکل ناواقف‘معاصر غیر اقوام کے دھندوں سے قطعاً بے نیاز یہ حضرات دینی علوم خصوصاً حدیث شریف اور فقہ میں طاق تھے‘منطق میں طرار اور صرف و نحو میں طیار․․․․․․․․!اس مدرسے کا علمی درجہ ملک بھر میں ایک نمایاں حیثیت رکھتا تھا‘اور اب بھی ہے۔ یہاں کے فارغ التحصیل آج بھی پاکستان کے ہر علاقے میں معزز علماء و فضلا اور اہل افتاء میں شامل ہیں اور کچھ تو آج پاکستان کی صوبائی اور قومی اسمبلیوں کے اراکین اور وزارت کے مزے بھی لوٹ رہے ہیں ۔ اس عظیم درسگاہ کا نصاب اگر دیوبند ہی کے مطابق تھا تو عیاں ہے کہ دیوبندکے فارغ التحصیل حضرات شائد چند ایک کو چھوڑ کرحالات گردوپیش سے خواہ وہ معاشی تھے خواہ انتظامی تھے یا سیاسی ‘کس قدر آگاہ تھے؟اس کے باوصف اصرار تھا کہ مسلمان اپنے سارے فیصلے سیاسی امور سمیت‘فقط علماء حضرات کے حسبِ فرمان کریں۔
میں اس وقت بھی سوچتا تھا اور آج بھی سوچتا ہوں‘اس وقت بھی اظہارِ خیال کرتا تھا اور آج بھی اظہارِ خیال کرتا ہوں کہ ہمارے علماء حضرات میں سے کتنے تھے جن کو مسجد اور مدرسے کی زندگی سے باہر کے امور کا تجربہ تھا‘ان میں سے کتنے تھے جن کو کسی معمولی ٹاؤن کمیٹی کے کاروبار کا بھی علم تھا؟کیا انہوں نے ہندو کے ساتھ مل کر کبھی کسی دفتر‘تجارتی حتیٰ کہ علمی ادارے میں بھی کام کیا تھا‘پھر لازم تھا کہ وہ اپنا کام کرتے جس میں وہ ماہر تھے۔قائد اعظمؒیا دیگر مسلم لیگی زعماء نے کب کہا کہ علماء حضرات کو عربی نہیں آتی‘یا وہ قرآن و حدیث کی عبارات کے معنی نہیں بیان کر سکتے‘ہاں!وہ یہ ضرور کہتے تھے کہ حضرات!جس کام کا آپ کو تجربہ نہیں‘اس میں آپ ماہرانہ رائے نہ دیں‘ہم آپ کے حلقہ علم مداخلت نہیں کرتے ‘ہم فتوے نہیں دیتے‘ہم درسِ حدیث کا دورہ نہیں کراتے‘اس کے اسلوب نہیں بتاتے‘یہ اس لئے کہ کسی کو بھی سارے کام نہیں کرنا ہوتے۔’’جس کا کام اسی کو ساجھے‘‘۔لیکن علماء نے پھر بھی ہندوستان کے ہندومسلم مسئلے کا حق ان افراد کے سپرد نہیں کیا جو تجارت کے میدان میں‘بلدیات کے میدان میں‘قانون سازی کے میدان میں‘کالجوں اور یونیورسٹیوں کے نصابی اور علمی و تحقیقی میدان میں اور سیاست کے ہر میدان میں ہندو کے ساتھ کام کررہے تھے اور بخوبی جان رہے تھے کہ ہندو جہاں انگریزی استعمار سے نجات کا خواہاں ہے وہیں ساتھ ہی ساتھ کوشاں ہے کہ مسلمانوں کا بہرطریق اس طرح کچومر نکال دے کہ جب انگریز سے آزادی حاصل ہو تو مسلمان من حیث الامت ان کیلئے دردِ سر نہ بن سکیں۔یہ امر بالکل واضح تھا لیکن مسجد اور مدرسے کے باہر جھانک کر جنہوں نے دیکھا ہی نہ تھا اور جن کا نصاب انہیں برادرانِ وطن کی تاریخ و تہذیب سے آگاہ ہونے ہی نہ دیتا تھا ‘وہ ہندو قوم کی اجتماعی نفسیات اور مسلمانوں کے بارے میں ان کی نیتوں کو کیا جانتے؟
وہ مسلمان جو ہندو کو ہر میدان میں کار فرما دیکھ رہے تھے وہ بخوبی جان گئے کہ ہندو اپنے معاشرے میں کسی غیر ہندو معاشرے یا سوسائٹی کو ایک متحرک عنصر کی طرح موجود نہیں دیکھ سکتے۔ انہوں نے ہندوستان میں آکر یہاں کے اصلی باشندوں کو تہس نہس کردیا ‘قطعاً اچھوت بلکہ چنڈال بنا کر رکھ دیا‘بدھ مت اور جین مت کے پیروؤں کو نابود کر دیا‘بدھ مت والوں نے تقریباًآٹھ سو سال بھارت کے کبھی بیشتر اور کبھی کمتر حصے پر حکومت کی مگر جب برہمنی نظام دوبارہ مسلط ہوا تو بدھ مت والوں کو ختم کر دیا گیا‘وہ کروڑں تھے مگر محو محض ہو کر رہ گئے۔ وہ آج بھی چین میں ہیں‘جاپان میں ہیں‘ویت نام‘کمبوڈیا‘سری لنکا اور برما میں ہیں مگر وہاں نہیں ہیں جو ان کا اصلی وطن تھا‘جہاں انہوں نے صدیوں حکومت کی تھی‘جہاں کا عوامی مذہب بدھ دھرم بن گیا تھا‘لیکن ہمارے علماء کی اکثریت کو اس بات کا علم نہ تھا اور نہ ہی اس سے غرض۔وہ کہتے تھے پہلے انگریز کو نکالو‘بعد میں ہندو سے نمٹ لیں گے لیکن ہندو شناس اہلِ نظر اور امت کے مستقبل کو ہندو ذہن کے آئینے میں دیکھ لینے والے اہلِ اخلاص نے رفتہ رفتہ یہ طے کر لیا کہ ہندو اگر دو محاذوں پر لڑ رہا ہے ‘یعنی انگریزوں کے خلاف اور مسلمانوں کے خلاف تو ہمیں بھی دونوں محاذوں پر یعنی انگریزوں اور ہندوؤں کے خلاف لڑنا ہو گا۔ہندو بھی اتنا دشمن ہے جتنا انگریز‘لہندا یہ اہتمام ابھی سے شروع ہو جانا چاہئے کہ جب انگریز جائے تو ہندو قوم مسلمانوں کو من حیث الامت مغلوب نہ کر لے۔چنانچہ علامہ اقبالؒ اور مولانا حسرت موہانی نے بہت پہلے یہ امر واضح کر دیا ‘پھر مولانا محمد علی جوہرؒ کانگرس سے جدا ہوگئے۔شوکت علیؒ بھی مولانا ظفر علی بھی‘مولوی تمیز الدین بھی‘سردار عبدالرب نشتر بھی‘خان عبدالقیوم بھی‘اور مولانا محمد اکرم بھی، وعلیٰ ہذاالقیاس‘قائد اعظمؒ تو ۱۹۲۳ء میں کانگرس کو پہچان کر الگ ہوگئے تھے۔
علمائے دین کی بھاری اکثریت اتنی سی بات کو نہ سمجھ سکی ‘چلیں یونہی سہی‘البتہ آج کے پاکستانی عوام یہ پوچھنے کا حق ضرور رکھتے ہیں کہ ہندو کی ہاں میں ہاں ملانے والے ‘لہندا انگریزی جمہوریت کے متوالے علمائے دین نے جب یہ دیکھا کہ امت کی بھاری اکثریت نے تحریکِ پاکستان کو اپنا لیا ہے تو کیا اپنی جمہوریت پسندی کے اصول کی روشنی میں ان کو مسلمانانِ بر عظیم کی مرضی قبول کر لینی چاہئے تھی یا نہیں؟آج بھی ان علماء کا وہی گروہ پر شکوہ اور اسی طرح دیوبند کے باہر کے دین پسند حلقوں کے وابستگان‘جو ہر نظام پر خواہ وہ نظام شوریٰ ہی کیوں نہ ہو‘مغربی جمہوریت کو ترجیح دیتے ہیں‘مسلمانانِ بر عظیم کے اس واضح جمہوری فیصلے کو قبول کرنے پر کیوں تیار نہیں ․․․․․․․․․!اگر علماء کی سیاست ہارتی ہے تو پھر ان کو ہرانے والی جمہوریت مردود․․․․․․․․․․․امریکہ کو ہر جمہوریت پسند ہے ماسوا ئے اس جمہوریت کے جس کے ذریعے راسخ العقیدہ مسلمانوں کے برسرِ اقتدار آنے کا خدشہ ہو یعنی اپنی اپنی اصول پسندی اور اس کے معیار ․․․․․․․․الجزائر میں ہم یہ سب کچھ دیکھ چکے ہیں۔
مسلمانانِ بر صغیر نے بہ خلوص خاطر دینی جہاد کیا تھا۔مسلمانوں کیلئے ایک وطن حاصل کرنے کی خاطر اور الحمد ﷲ کہ مسلمان عوام کی اکثریت کثیرہ کا پاکستان پر ایمان قائم ہے۔یہ الگ بات ہے کہ سیکولر علماء یعنی گاندھی اور نہرہ کے پیروکارہندو ناشناس حضرات اور ان جیسے دیگر متکبر علماء نے اس تحریک کو فراڈ قرار دیا تھا اور قائد اعظمؒ کو فراڈِاعظم کا خطاب دیا تھا اور ان بزرگوں کی عالی قدر اولادبھی یہ کہتے ہوئے نہیں شرماتی کہ ہم پاکستان کے بنانے کے گناہ میں شریک نہیں تھے‘مصداق من صادر کوالدہ فما ظلم(جو اپنے باپ پر گیا اس نے کوئی زیادتی نہیں کی)۔مگر کیا وہ مسلمانانِ بر عظیم کی جدوجہد کوجمہوری نقطہ نظر سے بھی سر آنکھوں پر نہیں رکھتے؟یہ کیا ستم ظریفی ہے کہ ہندو کا جمہوری فیصلہ قبول مگر مسلمانوں کا جمہوری فیصلہ مردود!
خود کو دین کا پاسبان اور اسلام کے محافظ اور داعی جاننے والوں نے ۱۹۴۵ء اور ۱۹۴۶ء کے انتخابات میں کیا رویہ اختیار کیا تھا؟یہی ناں کہ ہمیں اس سے غرض نہیں کہ مسلم لیگ جیتے یا کوئی اور پارٹی‘پاکستان معرض، وجود میں آتا ہے یا کہ نہیں‘ہم کو تو خدمتِ اسلام سے غرض ہے۔ہم خدمتِ اسلام کے مؤقف پر قائم ہیں‘وہ لوگ بری طرح ناکام رہے۔آج بھی ان عالی شان حضرات اہلِ ایمان کا مؤقف یہی ہے کہ مسلم لیگ جیتے یا ہارے‘ہمیں غرض نہیں کسی وطن دشمن سیاسی پارٹی کو فتح حاصل ہو‘ہماری بلا سے‘یہودی اور برہمن اور امریکن مقاصد کو تقویت نصیب ہو‘بیشک ہوتی رہے‘ہم خدمتِ اسلام کے مؤقف پر قائم ہیں۔ہمارا مؤقف درست ہے اور وہ لوگ دیکھ رہے ہیں کہ ان کے اس رؤیے نے پاکستان پر یہودی‘قادیانی اور برہمنی گرفت مضبوط تر کر دی ہے۔
صاحبِ گنبدِ خضریٰ میں فریادی بن کر آیا ہوں
تاج وتخت ختمِ نبوت بیچ دیا دینداروں نے
یہ ہیں وہ لوگ جو یہ منحوس استفسار کرتے ہیں کہ پاکستان نہ بنتا تو کس طرح کا واضح فائدہ میسر آسکتا تھا۔دینی‘اخلاقی‘سیاسی اور معاشی وغیرہ وغیرہ اعتبارات سے۔ایسے لوگوں کو اب اہلِ قادیان کی جماعت بھی بطور معاون مل گئی ہے‘کراچی کی ایک لسانی جماعت بھی جس کا خود ساختہ قائد بھارتی اور اسرائیلی ایجنٹ جو بھارت جا کر قائد اعظمؒ اور علامہ اقبال ؒ کو پاکستان کی دھرتی کو مطعون کرتا ہے اور ہر صاحبِ اقتدار پارٹی کے ساتھ حکومت کے مزے بھی لیتا ہے۔اس جماعت کا ہر فرد تاویل کا بادشاہ ہے اور آج ایسی جماعتوں کے سب ہی افراد چھوٹے بڑے‘مذکر و مونث‘پاکستان کے خلاف عقلی دلیلوں کے انبار لگا رہے ہیں۔وہ بڑی جلدی میں ہیں شائد ایسی موافق حکومت پھر میسر نہ آئے یا شائد ایسی مہربان اور ہمنوا حکومت تا دیر نہ رہے۔
ہندو نے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا۔ہندو سربراہوں کے چیلوں نے بھی اس مملکِ خداداد کو تسلیم نہیں کیا۔یورپی اور مسیحی قومیں خصوصاً انگریز اس بر عظیم میں اسلام کے نام پر کسی مملکت کا ظہور قبول کرنے کو تیار نہیں تھے۔ان کے پروردہ قادیانی حضرات اور روحانی صاحب بہادر ان کا تا حال یہی حال ہے ۔کیا جس طرح تحریکِ پاکستان کے دوران میں علماء کبار ہندو اور انگریز کا خصوصاً ماؤنٹ بیٹن اور ایٹلی کی حکومت کا رویہ نہ سمجھ سکے‘آج بھی اسی طرح غافل ہیں یا دانستہ سیکولر ازم کے پرستا ر ہیں‘یہ منحوس سوال کہ’’ اگر پاکستان نہ بنتا‘‘ تو آیا ہم اس اعتبار سے اچھے رہتے ‘‘اٹھا ہی کیوں؟پاکستانی عوام اس سوال کو ان کے ایمان کے خلاف آوازہً مبارزت سمجھتے ہیں‘ایسے سوال کو وہ اپنی توہین گردانتے ہیں‘لہندا انہوں نے ایسے سیکولر عناصر کو جو محراب و منبر اور کرسی و دفاتر کی زینت ہیں‘پائے استحقار سے ٹھکرا دیا ہے۔اہلِ پاکستان کی اکثریت کثیرہ کا پاکستان پر بھرپور ایمان تھا اور وہ ایمان قائم ہے اور قیامت تک یہ ایمان قائم رہے گا انشاء اﷲ۔علمائے سوء نے اور دین کے ان علمبرداروں نے تحریکِ پاکستان کے دوران بھی مسلمانوں کا دل دکھایا تھا اور آج بھی انہوں نے وہی اذیت کاری دہرائی ہے۔
خدا توفیق کیش کفر بخشد دیں پناہاں را
ہاں اس وقت اور اس وقت میں فرق ہے‘تحریکِ پاکستان کے دوران میں امت کو ایک قد آور قائد میسر تھا‘جس کی بصیرت ‘اخلاص‘ذہانت اور سب سے بڑھ کر امانت داری پر مسلمانانِ ہند کو بھرپور اعتماد تھا اور آج ایسا کوئی مرکزی فرد جو نظر گاہِ اعتماد بن سکے موجود نہیں۔
پروفیسر بینی پرشاد نے لکھا تھا کہ مسلمان ابھی تک اپنی انفرادی ہستی قائم رکھے ہوئے ہیں‘ان سے پہلے یہاں آنے والے گروہ اور قومیں ہندو معاشرے میں مدغم ہو گئے۔ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ مسلمانوں پر عیاں ہے کہ وہ بھارت کو ترکی‘ایران اور مصر کی طرح اسلامی رنگ نہیں دے سکے جس کی سب سے بڑی وجہ مغل بادشاہ جلال الدین اکبر تھا جس نے ہندو مت کو ہندوستان سے مٹنے سے بچایا وگرنہ اس وقت اورنگزیب کی حکومت ہوتی تو آج ہندوستان کا نقشہ بالکل مختلف ہوتا ۔ سرل مودک نے کہا کہ مسلمان بھی دیگر غیر ہندو اقوام کی طرح ہندوؤں کی محبت کے باعث ہندوؤں میں ضم ہو جائیں گے‘یعنی نابود ہو جائیں گے۔ڈاکٹر رادھا کشنن نے کہا(وہ ڈاکٹر رادھا کشنن جو بھارت کے فیلسوف صدر تھے) کہ ہندو دھرم نے بدھ مت کو بھائیوں کی طرح بغل گیر ہو کر ختم کر دیا‘سوامی دھرم تیرتھ جی مہاراج نے ارشاد کیا: ڈاکٹر رادھا کشنن کچھ بھی ارشاد فرمائیں‘حقیقت یہ ہے کہ برہمنی ہندوؤں نے بدھوں کو قتل کیا‘ان کے گھر گرائے‘ان کے جانور ہلاک کئے‘ان کی فصلوں کو آگ لگا دی‘ان کی اکثریت کو علاقہ بدر کر دیا۔شیام پرشاد مکر جی نے قراردادِ پاکستان کے پیش اور پاس ہونے سے تقریباً ایک برس بعد دیاکھیان دیا کہ’’تقسیم کے آوازے ادھر ادھر سے سن رہا ہوں‘اگر پاکستان بن گیا تو ہم اسے باقی نہیں رہنے دیں گے۔‘‘
سوامی دیانند جی نے فرمایا کہ بھارت وید دھرم کا وطن ہے اور بھارت کو واپس ویدوں کی طرف جانا ہے اور یہاں بسنے والوں کو ویدی دھرم کے رنگ میں خود کو رنگنا ہو گا۔آر ایس ایس کے بل راج مدھوک نے اظہارِ افسوس کیا کہ ہندو قوم نے ایک ہزار سال پہلے محمد(ﷺ) کا بت بنا کر مسجد مندر منڈی بازار وغیرہ میں کیوں نہ سجا دیا۔مسلمان اپنے پیغمبر کو پوجنے آتے تو ان کے دلوں سے ہمارے بتوں کی نفرت بھی نکل جاتی اور رفتہ رفتہ وہ ہمیں میں گم ہو جاتے جس طرح بدھ مت والے ہو گئے۔ہم نے بدھ مت جی کو اوتار مان لیا اور ان کا بت اپنے بتوں میں شامل کر لیا ۔ہمارے سینکروں ہزاروں بتوں میں ایک بت کا اضافہ ہو گیا مگر بدھ کہیں کے نہ رہے(حالانکہ بدھوں کو جبراً قہراً ختم کیا گیا تھا جیسا سابقہ سطور میں سوامی دھرم تیرتھ جی کی زبانی بیان ہوا) ۔ گاندھی جی فرمایا کہ مجھے اردو زبان کے حروف قرآن کے حروف سے مشترک نظر آتے ہیں‘لہندا ہندوستانی زبان اختیار کی جائے اور وہ بھی دیوناگری اکھروں میں۔پنڈت جواہر لال نہرو بڑے روشن خیال انٹیلکچو ئل کے مدعی تھے۔ انہوں نے فرمایا کہ ’’ہندوستان میں ایک ہی قوم ہے اور وہ ہے ہندوستانی ‘دو قومی نظریہ مٹھی بھر افراد کا پیدا کردہ شاخسانہ ہے ‘ میں نے غور سے دیکھا ہے ‘میں نے خوردبین لگا کر غور سے دیکھا ہے مگر دوسری قوم مجھے تو نظر نہیں آئی۔‘‘
دو قومی مسئلہ کہاں ہے یعنی مسلمانوں کے جداگانہ و جود سے یکسر انکار! ۱۹۳۷ء میں جب کانگریسی وزارتوں کا قیام عمل میں آیا تو چھ صوبوں میں ودیا مندر اسکیم نافذ کر دی گئی۔وہ تعلیمی منصوبہ تھا کہ غیر بھارتی عناصر کو بھارتی زندگی میں سے نکال باہر کیا جائے‘بھارتی ہیرو اور وہ بھی ہندو سامنے لائے جائیں۔ہندی زبان نافذ کی جائے‘گیت بندے ماترم مدرسوں میں گایا جائے‘اس بندے ماترم کو قائد اعظمؒ نے مشرکانہ گیت قرار دیا تھا۔بندے ماترم جس ناول آنند مٹھ سے لیا گیا تھا اس کی ساری کہانی مسلم دشمنی کے زہر سے لبریز ہے۔مسلمان عوام اور مسلم لیگی قائدین ہندوؤں کے اس صریح مسلم کش روئیے پر چیخ اٹھے‘ہاں گاندھی جی کی مورتی بھی مدرسوں میں سجا دی گئی تھی جس کے روبروہاتھ جوڑ کر کھڑے ہونااور پرنام عرض کرنا شامل درس و تربیت قرار دیا گیا‘مسلمان بچیوں اور بچوں کو بھی اس کارِ شرک پر مجبور کیا جانے لگا‘چنانچہ مسلمانوں کو باقاعدہ کمیشن بٹھانے پڑے اور ان کمیشنوں نے تحقیقی رپورٹس شائع کیں‘شریف رپورٹ اور اے کے فضل الحق رپورٹ کا تعلق اسی روداد ِ ستم و جور سے تھا‘لیکن مسلمانوں کے صاحب بہادر‘کیمونسٹ وغیرہ طبقے تو ایک رہے‘عملدارانِ دین متین نے مسلمان عوام اور ان کے ہر دلعزیز قائدین کی ایک نہ سنی ۔ علماء کے نمائندے مسلسل کہتے رہے کہ بندے ماترم قومی گیت ہے ہم گاتے رہیں گے‘حضرت ابوالکلام آزاد جیسے بزرگوں نے اوپر بیان کردہ تحقیقاتی رپورٹ کی تردید کی اور جب مسلمانوں نے کانگرسی وزارتوں کے خاتمے پر دسمبر ۱۹۳۹ء میں یومِ نجات منایا تو ہندوجاتی کو دکھ ہونا ہی تھا۔علماء حضرات نے بھی مسلم عوام اور مسلم لیگ کے اس عمل کو متحدہ قومیت کی روح پر فتوح کے خلاف عناد و فساد قرار دیا۔یاد رہے کہ یومِ نجات میں اچھوتوں نے بھی مسلمانوں کا ساتھ دیا تھا جیسا کہ ڈاکٹر لنکا سندرام نے اپنی کتاب(A Secular State for India) میں ذکر کیا ہے۔
آیئے ایک نظر دو قومی نظریہ کے پس منظر پر بھی ڈالتے ہیں!
ایک دور ایسا آیا کہ ہزاروں میل دور سے آئے انگریز برصغیر جنوبی ایشیا کے سیاہ و سفید کے مالک بن گئے۔ان کے دور میں ہندوؤں نے بارہا مسلمانوں سے اپنے ایک ہزار غلامی کا بھرپور انتقام لیا اور دوسری طرف مسلمانوں کا یورپ کے قلب ہسپانیہ پر مسلمانوں کا ساڑھے آٹھ سو سالہ دورِ حکومت کا غصہ ‘کینہ اور بغض ابھی تک ان انگریزوں کے دلوں میں موجود تھا۔لیکن ایک موڑ پر ہندوؤں نے جنوبی ایشیا کو انگریزوں کے تسلط سے آزاد کرانے کیلئے مسلمانوں سے جب امداداور تعاون طلب کیا تو مسلمانوں نے دستِ تعاون کو بڑے اخلاص سے تھام کر ہندوؤں کی مکمل مدد کی اور قربانیوں سے بھی دریغ نہیں کیا ۔ تاہم جب ہندوؤں کے اصل عزائم کھل کر سامنے آگئے تو دونوں کے راستے الگ ہو گئے۔بعض مسلمان رہنماؤں اور مصلحین کی دوربیں نگاہوں نے ابتداء سے ہی یہ بات سمجھ لی تھی کہ ہندوؤں کا مسلمانوں سے اتحادمقصد براری کیلئے ہے‘اسی لئے جب انڈین نیشنل کانگریس قائم ہوئی تو سرسید نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اس میں شامل نہ ہوں۔
مسلم لیگ کے قیام کے بعد کچھ عرصے میں اس جماعت نے حکومتی خود اختیاری کے مطالبہ کے بعدبرصغیرجنوبی ایشیا کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ الگ وطن حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔علامہ اقبال ؒنے ۱۹۳۰ء میں پاکستان کا تصوراتی نقشہ مسلم قوم کے سامنے پیش کر دیا جبکہ ۱۹۳۲ء میں چوہدری رحمت علی نے لفظ پاکستان‘‘کی تشہیر کی۔اب تو ہندو قوم اور ہندو پریس بری طرح مسلمانوں کے پیچھے پڑ گئے ۔ پاکستان کے تصور کو دیوانے کی بڑ اور شاعر کا خواب کہا گیا۔لیکن چشمِ عالم نے یہ منظر دیکھ لیا کہ ۱۴ اگست ۱۹۴۷ء رمضان المبارک کی ستائسویں شب کو یہی خواب حقیقت بن گیا اور پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھر کر آزاد خود مختار قوموں کی صف میں کھڑا ہو گیا۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ علیحدہ وطن پاکستان کا مطالبہ کیوں کیا گیا؟ کیا برصغیر جنوبی ایشیاکے مسلمان ایک آزاد اور خود مختار بھارت میں سکون کا سانس نہیں لے سکتے تھے ؟تو اس کا جواب ہی دوقومی نظریے میں مضمر تھا۔یہی نظریہ تھا جو قیامِ پاکستان کا محرک بنا!
دو قومی نظریے سے مراد یہ ہے کہ بھارت میں دو قومیں ہندو اور مسلمان رہتی ہیں جن میں صرف اولادِ آدم ہونے کے علاوہ اور کوئی قدر مشترک نہیں۔ان کا کھانا پینا‘نشست و برخاست‘تہذیب و ثقافت‘رسم و رواج‘لباس اور خوراک تک ایک دوسرے سے مختلف اور بالکل علیحدہ ہیں۔اب یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے‘اس میں دین و دنیااور مذہب و سیاست کی علیحدگی کو کوئی تصور نہیں۔مسلمانوں کا مرنا جینا‘اٹھنا بیٹھنا‘کھنا پینا‘حکومت کرنا‘جہاد میں جنگ آزما ہونااور دوستی دشمنی نبھانا‘سب رضائے الہیٰ کیلئے ہے‘جبکہ ہندوؤں نے اپنی زندگی کو مختلف خانوں میں تقسیم کر رکھا ہے۔ان کا مذہب ان کی سیاست سے بالکل الگ‘اور ان کا کاروبارسچائی اور دیانت داری کے بالکل منافی ہے۔
ہندوؤں کا مذہب سختی سے ذات پات میں تقسیم ہے‘اولادِ آدم کو غیر حقیقی انداز میں چار قوموں یا ذاتوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ دنیا کے تمام مذاہب محبت‘آشتی اور امن کا پیام دیتے ہیں لیکن ہندو مذہب میں سب سے نچلی ذات جسے شودر کا نام دیا گیا ہے اس کا کھانا پینا‘رہن سہن ‘رسوم و رواج اب بھی کسی تہذیب یافتہ قوم کے برابر نہیں حتیٰ کہ اگر ان نچلی ذات کے شودر کے کانوں میں غلطی سے ہندوؤں کی مقدس کتاب گیتا کے اشلوک پڑ جائیں تو اس شودر کے کانوں میں سیسہ پگھلا کر ڈال دینا اس برہمن کے مذہب کا ایک حصہ ہے لیکن مسلمانوں کو تو ان شودروں سے بھی نچلی قوم سمجھا جاتا تھا ‘اب بھلا آگ اور پانی اکٹھے کہاں رہ سکتے تھے۔مسلمانوں نے صدیوں تک ہندوستان پر حکومت کی اس لئے ہندو اور مسلمان اکٹھے رہے اور مسلمانوں کے دورِ حکومت میں خصوصاً مغلوں کے دورِ حکومت میں تو ان کو اعلیٰ عہدوں پر فائز رکھا گیا لیکن تاریخ اس بات کی گواہ ہے اور کئی ہندو مؤرخین نے اس بات کا اعتراف بھی کیا ہے کہ اگر تیسرے مغل بادشاہ جلال الدین اکبرکے حرم میں ہندو راجپوت عورتیں داخل نہ ہوتیں تو سارے ہندوستان سے ہندو برہمن کا خاتمہ ہو جاتا لیکن ہندو محکوم ہونے کے باوجود بھی سازشوں سے باز نہیں رہے۔ہندوؤں کے بہت ہی مشہور مذہبی سیاسی رہنما چانکیہ کے حکومت کرنے کے اصول اگر آپ پڑھیں تو اس برصغیر خطے کیلئے دو قومی نظریہ ایک نعمت سے بالکل کم نہیں ۔
اب اگر متحدہ بھارت آزاد ہوتا تو جمہوریت کے مروجہ اصولوں کے مطابق اس کا کاروبارِ حکومت اور سیاست اکثریت کی رائے کے مطابق چلایا جاتا۔اس طرزِ حکومت میں شائد مسلمانوں کو سجدے کی تو اجازت ہوتی لیکن قانون رامائن اور گیتا کا چلتا۔متعدد معاملات میں مسلمان اپنے دینی شعائر پر عمل پیرا ہونے سے قاصر رہتے‘کیونکہ یہ امر اکثریت کے مذہبی اقدار کے برعکس سمجھا جاتا‘مثلاً گاؤ کشی کو ہی لے لیں‘مسلمان گائے کا گوشت خدا کی نعمت اور حلال و طیب غذا سمجھ کر کھاتے ہیں جبکہ ہندوگائے کو اپنی ماتا( یعنی ماں)سمجھ کر اسے ذبح کرنے والوں کے گلوں پر چھری پھیر دیتے ہیں(اگست ۲۰۰۱ء روزنامہ جنگ صفحہ اول پر دو کالمی خبر کا عنوان ہے’’گائے ذبح کرنے پر اتر پردیش میں ہندو مسلم فسادات میں درجن بھر مسلمان شہید)۔گویا مسلمانوں نے دو قومی نظریہ کی بنیادپر پاکستان کا مطالبہ اس لئے کیا کہ وہ اس ملک میں اسلامی اصولوں کے مطابق حکومت قائم کرنا چاہتے تھے جہاں ذات پات کی بھی کوئی قید نہیں اور اپنے اسلامی قوانین کے تحت وہ برابری کے اصول پر زندگی گزارنا چاہتے تھے۔
تاریخی تناظر میں اگر دو قومی نظریہ کو دیکھا جائے تو یہ کوئی نئی ذہنی اختراع نہیں‘بلکہ یہ اصول تو اسلام کے ساتھ ہی وجود میں آگیا تھا۔حضورِ اکرم ﷺکی بعثت کے بعد دنیا میں دو خاص طبقے تھے۔ایک وہ جو توحید کے پرستار تھے اور دوسرے وہ جو توحید کو تسلیم نہیں کرتے تھے۔برصغیر جنوبی ایشیا کے حوالے سے قائد اعظم محمد علی جناح ؒنے قیامِ پا کستان میں دوقومی نظریہ کے کردار کوان الفاظ میں واضح کیا ’’پاکستان تو اسی دن وجو میں آگیا تھا جب برصغیر میں پہلا مقامی باشند ہ بر رضا و رغبت مسلمان ہوا۔آج سے تقریباً ایک ہزار سال پہلے مشہور عالم دین اور سیاح ابو ریحان البیرونی نے جو ۱۰۰۱ء میں بھارت آئے تھے‘جنوبی ایشیا کے دو قومی نظریہ کو ان الفاظ میں واضح کیا’’برصغیر جنوبی ایشیا میں دو قومیں ہندو اور مسلمان رہتی ہیں‘ یہ دونوں قومیں نہ ایک ساتھ کھانا کھا سکتی ہیں اور نہ ہی ازدواجی تعلقات قائم کر سکتی ہیں۔‘‘
اکبر اور جہانگیر کے دور میں جب حکمرانوں نے دربارمیں غیر اسلامی رسم و رواج کو جگہ دی اور ملک میں بعض غیر اسلامی احکام نافذ کئے تو شیخ احمد سرہندی ؒالمعروف بہ مجدد الف ثانی کے سامنے سینہ سپر ہو گئے اور انہوں نے دو قومی نظریہ کے تحفظ کی خاطرقید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔دو قومی نظریہ کو عام کرنے میں حضرت شاہ ولی اﷲؒ کا اہم کردار ہے جنہوں نے احمد شاہ ابدالی کو بھارت کے مسلمانوں کے تحفظ اور مرہٹوں کا سر کچلنے کیلئے بھارت پر حملے کی دعوت دیتے ہوئے تحریر فرمایا ’’اگر کفر کو غلبہ حاصل ہو گیا تو مسلمان اسلام کو فراموش کر دیں گے اور پھر جلد ہی ایسا وقت آئے گا کہ مسلم اور غیر مسلم میں کوئی امتیاز نہ کر سکے گا۔‘‘
۶۴سالوں کے بعدآج پھرایک لسانی جماعت کے سربراہ الطاف حسین جوکہ تحریک پاکستان سے بالکل نابلدہیں اوراپنے غیرملکی آقاؤں کی آشیربادسے انہوں نے قائداعظم محمدعلی جناحؒ پرایک بے سروپاالزام لگایاہے کہ وہ پاکستان کوایک سیکولرریاست بناناچاہتے تھے جبکہ تاریخ گواہ ہے کہ قائد اعظمؒ نے ۱۹۴۱؁ء میں حیدر آباد(دکن) میں عثمانیہ یونیورسٹی کے طلباء کو ایک انٹرویو میں واضع الفاظ فرمایا کہ
’’اسلامی حکومت کے تصور کا یہ امتیاز ہمیشہ پیش نظر رہنا چاہئے کہ اس میں اطاعت اور وفا کیشی کا مرجع خدا کی ذات ہے۔ جس کی تعمیل کا واحد ذریعہ قرآنِ مجید کے احکام و اصول ہیں۔ اسلام میں اصلاً نہ کسی بادشاہ کی اطاعت ہے نہ کسی پارلیمان کی،نہ کسی اور شخص یا ادارہ کی۔ قرآنِ کریم کے احکام ہی سیاست یا معاشرت کی ہماری آزادی اور پابندی کے حدود متعین کرتے ہیں۔ اسلامی حکومت دوسرے الفاظ میں قرآنی اصول اور احکام کی حکمرانی ہے اور حکمرانی کے لیے آپ کو علاقہ اور مملکت کی ضرورت ہے‘‘
بحوالہ: اورینٹ پریس، روزنامہ انقلاب لاہور ۔ ۸جنوری ۱۹۴۲ء
بانی پاکستان قائد اعظمؒ نے اپریل ۱۹۴۳؁ءمیں صوبہ سرحد کی مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کو ایک پیغام میں الفاظ فرمایا کہ’’ تم نے مجھ سے کہا ہے میں تمہیں کوئی پیغام دوں۔ میں تمہیں کیا پیغام دوں کہ جب کہ ہمارے پاس پہلے ہی سے ایک عظیم پیغام موجود ہے جو ہماری راہنمائی اور بصیرت افروزی کے لیے کافی ہے۔ وہ پیغام ہے خدا کی عظیم کتاب قرآنِ کریم‘‘بحوالہ: تقاریر جناح ، جلد اول، صفحہ ۵۱۶
بانی پاکستان قائد اعظمؒ نے دسمبر ۱۹۴۳؁ء میں کراچی میں مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس کے اختتامی خطاب میں خود اپنے ہی سوال کے جواب میں فرمایا کہ’’ وہ کون سا رشتہ ہے۔ جس سے منسلک ہونے سے تمام مسلمان جسد واحد کی طرح ہیں؟ وہ کون سی چٹان ہے۔ جس پر ان کی ملت کی عمارت استوار ہے؟ وہ کون سا لنگر ہے۔ جس سے اس اُمت کی کشتی مخفوظ کر دی گئی ہے؟وہ بندھن، وہ رشتہ ، وہ چٹان، وہ لنگر، خدا کی عظیم کتاب، قرآنِ مجید ہے۔ مجھے یقین ہے کہ جوں جوں ہم آگے بڑھتے جائیں گے ہم میں زیادہ سے زیادہ وحدت پیدا ہوتی جائے گی․․․․․ ایک خدا، ایک کتاب،ایک رسول فلہذا ایک قوم‘‘۔بحوالہ: تقاریر جناح۔ جلد دوم، صفحہ ۵۰
برصغیر جنوبی ایشیا میں دو قومی نظریہ ہی پاکستان کا اہم محرک ہے۔جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن حاصل کرنے کا مقصد ہی یہ تھا کہ ایک ایسا خطہ حاصل کیا جائے جہاں اسلام کے زریں اصولوں کے مطابق نظامِ حکومت قائم کی جا سکے۔اس سلسلے میں قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا یہ قول سنہری الفاظ میں لکھنے کے قابل ہے!’’ہم نے پاکستان کا مطالبہ زمین کا ایک ٹکڑا حاصل کرنے کیلئے نہیں کیا تھا بلکہ ایک ایسی تجربہ گاہ حاصل کرنا چاہتے تھے جہاں ہم اسلام کے اصولوں کو اپنا سکیں۔‘‘ جنوبی ایشیا میں سندھ اسمبلی وہ نمائندہ ایوان تھا جس نے ۱۹۳۸ء میں مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن کی قرارداد پیش کی اور ۱۹۴۰ء میں مسلم لیگ نے قراردادِلاہور کے ذریعے قیامِ پاکستان کو اپنی منزل ٹھہرایا اور آج پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد اور خود مختارملک کی شکل میں جگمگا رہا ہے ۔
قارئین! بھارتی ہندوجاتی اور اس کی قیادت پاکستان اور اہلِ اسلام کا وجود اس برعظیم سے مٹانے کے درپے تھی اور ۶۴ سال گزرنے کے بعد اب بھی درپے ہے۔ کیا اس حالت میں وہاں مسلمانوں کیلئے کوئی بہتری عمل میں آسکتی تھی؟کیا وہ مسلمان جو وہاں ہیں ان کی صورتِ حال خود ٹھوس شہادت نہیں اس امر کی ‘کہ ان کو مٹانے کی اب بھی کوششیں جاری و ساری ہیں۔ہمارے قوم پرست ملا یہ کہتے ہوئے سنے گئے ہیں کہ ہندو قوم مسلمانوں کو نہیں مٹا سکتی ‘بارہ سو سال ہو گئے ہیں اکھٹے رہتے ہوئے۔خدا جانے ہمارے قوم پرست ملا کی دانش کیوں غائب رہتی ہے؟ہم ہندو کے ساتھ اکٹھے کب رہے ہیں؟ہم حاکم تھے اور ہندو محکوم تھے۔صدیوں یہ حال رہا‘ایسی صورت میں وہ مسلمانوں کو کس طرح نقب لگاتے‘الٹا ان کو نقب لگتی رہی‘مسلمان اور ہندودونوں انگریزکے غلام ہو گئے‘ایسے عالم میں ہندو بھی بے بس اور مسلمان بھی محکوم۔
ویسے ہندو مسلمان ایک ہی بر عظیم میں آباد ہونے کے باوجود اکٹھے کبھی نہیں رہے۔حق یہ کہ امتحان اور آزمائش کا وقت اب آیا ہے‘جب بھارت میں ہندو حاکم کی طرح مسلط ہو گیا ہے۔بھارتی مسلمانوں کو نقب لگ رہی ہے‘کشمیریوں پر بے پناہ مظالم توڑے جار ہے ہیں‘ایک لاکھ سے زیادہ ان کے معصوم بچے‘بے گناہ عورتیں ‘جوان اوربوڑھے شہید کئے جاچکے ہیں۔ ان کاقصور صرف یہی ہے کہ ساری دنیا کے سامنے اقوام متحدہ کے روبرو بھارت کے پہلے وزیراعظم پنڈت نہرو نے ان کشمیریوں کے ساتھ جو حق خود د ارادیت کا وعدہ کیا تھا ‘وہ اس کا مطالبہ کر رہے ہیں۔بھارت میں اسکولوں اور مدرسوں میں وہ نصاب پڑھایا جا رہا ہے کہ مسلمان بچہ اپنی قوم کے ماضی سے یا بے خبر رہے یا ان سے نفرت کرے اور ہندو اکابر کا معتقد ہو تا چلا جائے۔چند روز ہوئے ٹی وی لگایا تو ہندوستان کے ایک چینل پر ایک لڑکا بات کررہا تھا ‘ میرے پتاکا نام گپتا جی ہے اور میری ماتا کا نام نسیمہ بیگم ہے‘میں ہندو ہوں اور میری بہن مسلمان ہے ‘ہم چاروں بڑے امن اور چین سے اپنے گھر میں رہ رہے ہیں۔
قرآنِ کریم میں قومِ یہود سے اﷲ نے ایک سے زیادہ بار کہا ہے کہ وہ دن یاد کرو جب تم فرعون کی رسواکن غلامی میں مبتلا تھے۔فرعون تمہارے مردوں کو قتل کرا دیتا تھا اور تمہاری عورتوں کو زندہ رکھتا تھا ۔ ظاہر ہے کہ اگر مرد واقعی قتل ہو جاتے تو اولاد کیسے پیدا ہوتی‘عورتیں کیسے وجود میں آتیں۔یہاں مار دینا مجازاً کہا ہے ‘مراد ہے کہ یہودی مردوں کو پامال اور مسکین و عاجز بناکر رکھا جاتا تھا اور یہودی عورتوں کو اچھی تعلیم و تربیت دی جاتی تھی تاکہ وہ قومِ فرعون کی عیاشی کا سامان بنیں۔یہی حال اب ہندوستان میں ہو رہا ہے۔مسلمان بچیوں کو تعلیمی وظائف سے‘مسلم نوازی کے طور پر تعلیم و تربیت دی جاتی ہے‘جب وہ گریجو ایٹ یا پوسٹ گریجوایٹ ہو جاتی ہیں‘طبی تعلیم یا کوئی اور ایسی فنی تعلیم مکمل کر لیتی ہیں تو شادی کا مسئلہ کھڑا ہو جاتا ہے۔جس ماحول میں تعلیم عمل میں آتی ہے وہ سیکولر ہے اور گھر اور رشتہ داروں میں موافق بر نہیں ملتا۔چچیرا بھائی رکشہ چلا رہا ہے‘ماموں کا بیٹا سائیکل کو پنکچر لگا رہا ہے‘خالہ زاد مستری ہے‘اور دور کابھی کوئی پڑھا لکھا رشتہ میسر نہیں‘لہندا بڑے آرام سے مسلمان بچی غیر مسلموں میں بیاہ دی جاتی ہے اور مشہور کر دیا جاتا ہے کہ داماد نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ہمارے ناشکرگزار مسلمان ‘وہ جن کی اکثریت علماء اور صاحب بہادر وں پر مشتمل ہے اب اس گروہ میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کو خدا نے قائد اعظمؒ کی جوتیوں کے طفیل کروڑ پتی بنا دیا ہے اور منصب عزت سے نوازا ہے۔کیا یہ لوگ اﷲ تعالی کے یہودیوں سے اس خطاب کا معنی بالکل نہیں سمجھتے؟
کچھ عرصہ ہوا رام پور یوپی (بھارت) سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب نے جو پاکستان کے ایک اہم ادارے میں انگریزی ادبیات کے استاد تھے اور آجکل انگریزی اخبارات میں لکھتے لکھاتے ہیں‘مجھ سے رازدارانہ سوز و ساز کے ساتھ کہا’’ملک صاحب!ذرا ہم ٹھنڈے دل سے سوچیں تو سہی ۱۹۳۵ء کے ایکٹ نے صوبائی اختیارات کتنے وسیع کر دیئے تھے کہ گویا پورا پنجاب اور بنگال باقی دو تین چھوٹے یونٹوں سمیت اپنا تھا۔آزادی کے بعد صوبائی حقوق میں اور بھی اضافہ ہو جاتا تو پھر ہم نے علیحدگی کا دردِ سر کیوں مول لیا؟ایسی ہی فلاسفی کو لسانی جماعت کا بھتہ خور بھی دہراتا رہتا ہے۔انگریزی کے پروفیسروں میں اور بھی کئی ایسے متعقل اور صاحب بہادر ہیں۔میں نے عرض کیا ’’حضور!قوت مرکز کے پاس ہوتی ہے‘قومی پالیسی مرکز نافذ کرتا ہے‘ مرکز جب چاہے ‘جس صوبے کا چاہے گلا دبوچ لے‘اس کے علاوہ آپ یہ دیکھیں کہ اصل متحدہ پنجاب کے نصف سے کچھ کم پنجاب بھارت کو ملاتھا۔سکھوں کے باعث بھارت نے اس پنجاب کے تین ٹکڑے کر دیئے۔آپ کیا سمجھتے ہیں کہ لالہ آپ کے پاس پنجاب اور بنگال اس صورت میں رہنے دیتا کہ وہاں مسلمانوں کی اکثریت رہتی؟ وہ بنگال کا بھی تیا پانچا کر دیتا اور پنجاب کا بھی۔بنگال کے کچھ حصے اور بہار کے کچھ حصے ملا کر نیا نقشہ بنا دیتا اسی طرح پنجاب کے ساتھ یوپی کا کچھ حصہ ملا کر اور کچھ حصہ انبالہ ڈویژن کے ساتھ ملحق کرکے تین صوبے بنا دیتا اور جب مسلمانوں کی اکثریت کے صوبوں کا تیاپانچا کیا جاتا تو اسے انتظامی ضرورت قرار دیا جاتا۔کیا وہ لوگ جو امت کے مفاد کو سمجھتے نہیں یا مکر کا شکار ہو جاتے ہیں یا پیٹ کی لپیٹ میں آجاتے ہیں‘ہندو حکومت کی اس مسلم کش حکمتِ عملی کی تائید نہ کرتے؟بے شک مسلمان عوام چیختے رہتے۔پروفیسر صاحب یہ سن کر خاموش ہو گئے۔
میں نے عرض کیا‘آخر پاکستان میں رہتے ہوئے آپ پاکستان کی بہتری کے بارے میں کوئی تجویز پیش کرنے یا سوچنے کی بجائے الٹا پاکستان کو ختم کر دینے کے ضمن میں کیوں ذہن کو تیار کرتے رہتے ہیں؟ اور قراردادِ لاہور کو منسوخ کرنے کے درپے کیوں رہتے ہیں؟ میں نے وضاحتاً کہا کہ مسلم لیگ نے ۱۹۲۱ء میں اور پھر چودہ نکات میں شامل چھٹے نکتے کی رو سے انگریزحکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ مسلم اکثریتی صوبوں کی حد بندی کو ہرگز یوں نہ چھیڑا جائے کہ وہاں کے مسلمانوں کی اکثریتی حیثیت متاثر ہو‘لیکن متحدہ ہندوستان میں چھٹا نکتہ کیوں ملحوظ رہتا!میں نے مزید عرض کیا کہ اگر آپ جیسا متعقل مجھ جیسے متعصب پاکستانی مسلمان سے بھی یہ رازونیاز کرنے کی جرآت کر سکتا ہے تو نجانے دیگر کس کس سے آپ نے یہ قول لقمانی عرض نہیں فرمایا ہو گا ۔’’فی قلوبھم مرض فزادھم اﷲ مرضا‘‘۔قائدِ اعظمؒ کو فاجر قائد کہنے والے سوچیں تو ذرا کہ امتِ مسلمہ کے باب میں اتنا بیدار ذہن خدائے رحمان و رحیم فاجروں کا عطا کرتا ہے؟ اب یہ ہمارا دینی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ بیرونی یلغار اور اندرونی خلفشار کو ختم کرکے اس ریاست کو ایک عظیم مملکت بنائیں‘ ہمیں اس کی آبیاری کیلئے عزمِ نو کرنا ہو گااور اس کی حقیقی خود مختاری کیلئے نئے سرے سے اپنی صفوں کو استوار کرتے ہوئے دشمن کے ایجنٹوں کو پہچان کران سے گلو خلاصی کرانا ہوگی۔
اب بھی وقت ہے‘دوست دشمن کی تمیز میں فرق کرنا ہو گا۔کچھ نہیں بچے گا‘صرف میرے رب کا نام جو حیی القیوم ہے اور جس نے اس دنیا کے نقشے پر پاکستان جیسی مملکت کو معجزاتی طور پر ظہور پذیر کیا ہے۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

کراچی کامعاملہ ، کیسے اور کون حل کرے؟

کراچی کا معاملہ ایک عجیب اور پر اسرار صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ کراچی کی منتخب قیادت، کراچی کے تاجر اور عام شہری ، شہر کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ وہ ٹارگٹ کلرز، لینڈ مافیا ، اسلحہ مافیااور بھتہ خوروں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کرے لیکن وفاقی و صوبائی حکومت اور پولیس حکام اس مطالبے سے پہلو تہی کرتے ہیں۔ ان کے مطابق ابھی فوج بلانے کا وقت نہیں آیا۔کراچی کے لرزہ خیز پر تشدد واقعات سیاسی اور مذہبی ٹارگٹ کلنگ سے بڑھ کراب عام افراد کے قتل عام میں تبدیل ہو گئے ہیں۔انہیں کیوں مارا جا رہا ہے ؟ انہیں کون مار رہا ہے؟ارباب اختیار بتانے سے قاصر ہیں۔ مرنے والوں کی جیبوں سے ملنے والی پرچیوں پر لکھا ہوتا ہے کہ جنگ چاہئے یا امن یا اور لاشیں بھیجیں؟ ۔۔۔ یہ پیغام کس کے لئے ہے؟ مرنے والا تو عام آدمی ہے اس کے ذریعے یہ پیغام کس کو ہے؟ کیا واقعی کراچی میں غیرملکی مداخلت ہے یا یہ صرف مقامی مسئلہ ہے؟ وفاقی وزیر داخلہ کہہ چکے ہیں کہ کراچی میں اسلحہ اسرائیل سے آ رہا ہے اور ٹارگٹ کلرز ایک افریقی ملک سے آ رہے ہیں توبتاتے کیوں نہیں کہ کراچی کے حالات کون سا ملک یا ممالک خراب کررہے ہیں؟ ایک سپرپاور سفارتی عملے کی آڑ میں سیکرٹ ایجنٹ کیوں بھیج رہا ہے اور وہ ٓزادانہ کہاں اورکیا کام کر رہے ہیں اور انہیں کام کیوں کرنے دیا جا رہا ہے؟ پاکستان کے معاشی حب کو مفلوج کرکے پاکستان سے کونسا مطالبہ منوایا جارہاہے؟
کیا کراچی کے حالات کی ذمہ دار سیاسی جماعتیں ہیں؟ اور اگر ہیں تو اس کا کیا ممکنہ حل ہو گا؟ اور اگر کوئی طے شدہ ”حل“ قابو سے باہر ہو گیا تو کیا ہو گا؟ بھتہ خوری اور لینڈ مافیا کا تعلق صرف سیاسی جماعتوں سے نہیں ہے معذرت کے ساتھ پولیس خود بھی ایک بڑی فریق ہے تو تاجر اگربھتہ خوری کے خلاف فوج بلانے کی بات کرتے ہیں تو ظاہر ہے پولیس کو یہ بات کیوں اچھی لگے گی۔
صوبائی حکومت اور پولیس حکام کے اس موقف کا آخر کیا مطلب ہے کہ ”ابھی “ فوج بلانے کا وقت نہیں آیا۔ وہ کس درجے حالات کی خرابی کا انتظار کر رہے ہیں جس کے بعد فوج کو زحمت دی جائے ؟ فوج کو بلانے کے بجائے وہ ٹارگٹڈآپریشن کی باتیں کرتے ہیں لیکن عملی طور پر کوئی بڑا آپریشن نظر نہیں آتا۔ صوبائی حکومت اور پولیس ناکام ہو چکی ہیں لیکن ناکامی کا اعتراف نہیں کرتیں! اور اگر فوج کی تعیناتی کی نوبت آ ہی جاتی ہے تو کیا فوج موجودہ صوبائی سیٹ اپ کی موجودگی میں کوئی آپریشن پر راضی ہو گی؟ بالفرض فوج راضی بھی ہو جاتی ہے توصوبائی حکومت اور پولیس کا عدم تعاون کیا صورتحال پیدا کرے گا؟ کیا کراچی کے شہری کئی چکیوں کے پاٹوں میں نہیں پسیں گے؟ اور اگر خدانخواستہ فوج بھی حالات کو کنٹرول نہ کرسکی تو کس قدر خوفناک نتیجہ نکلے گا۔۔۔۔۔ شاید کوئی اس سے آگے سوچنے کو بھی تیار نہ ہو گا!!  ۔ سید شہزاد عالم

مکمل تحریر اور تبصرے >>>

پاکستان کے یوم آزادی پر گوگل کا تحفہ

گوگل نے اپنی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے لئے Google Doodle بنا دیا ہے.



گوگل نے گوگل پاکستانی کے مرکزی صفحہ یعنی Google.com.pk جو تلاش (سرچ) کے مقاصد کے لئے تقریبا تمام پاکستانی انٹرنیٹ صارفین استعمال کرتے ہیں پر Google Doodle ڈال دیا ہے۔


مکمل تحریر اور تبصرے >>>

بلاگر حلقہ احباب