طبیب کی نصحیتیں

طبیب کی نصحیتیں
حجاج بن یوسف نے اپنے دور کے مشہور طبیب سے فرمائش کی کہ اسے طب کی کچھ اچھی اچھی باتیں بتائے۔


اُس مشہور طبیب نے کہا؛۔
  1. گوشت صرف جوان جانور کا کھاؤ۔
  2. جب دوپہر کا کھانا کھاؤ تو تھوڑا ٹائم سو جاؤ اور شام کا کھانا کھا کر چلو، چاہیے تمہیں کانٹوں پر چلنا پڑے۔
  3. جب تک پیٹ کی پہلی غذا ہضم نہ کر لو دوسرا کھانا نہ کھاؤ، بھلے تمہیں تین دن ہی کیوں نہ لگ جائیں۔
  4. جب تک بیت الخلاء نہ جاؤ، سونے کے لئے مت لیٹو۔
  5. پھلوں کے نئے موسم میں پھل کھاؤ، جب موسم جانے لگے تو پھل کھانا چھوڑ دو۔
  6. کھانا کھا کر پانی پینے سے بہتر ہے کہ زہر پی لو یا پھر کھانا ہی نا کھاؤ۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

سکہ باقاعدہ

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک گیر مالیاتی خواندگی کا پروگرام شروع کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک معلوماتی کتابچہ “سکہ باقاعدہ“  (پیسے کا بہتر استعمال) کے نام سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ویب سائٹ پر اردو اور انگریزی زبان میں موجود ہے۔

تمام نئے اور چھوٹے کاروباری احباب سے گذارش ہے کہ وہ اس کتابچہ کا ضرور مطالعہ کریں تاکہ آپ روزمرہ کا مالی لین دین کا بہتر ریکارڈ رکھ سکیں اور کسی مالی بے ضابطگی (فراڈ) سے بچ سکیں۔

سکہ باقاعدہ کا مطالعہ مندرجہ ذیل لنک سے کیا جا سکتا ہے۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

امریکہ کی معافی کارٹون کی زبانی

امریکہ نے واضح طور پر پاکستان سے معافی مانگی ۔۔۔ دفتر خارجہ 
جب ہم نے بار بار امریکہ سے معافی کا مطالبہ کیا تو اس نے کہا ۔۔۔۔۔۔ 
او معاف کرو یار دماغ کھا گئے ہو۔۔۔۔

مکمل تحریر اور تبصرے >>>

پاکستانی طوائف

‎(پیشگی معذرت) تصویر پیج پالیسی سے ہٹکر ہے۔ لیکن یہ تصویر پاکستانی حکومت اور بہادُر پاک فوج کی صحیح عکاسی کررہی ہے۔ ایک دوست نے یہ ٹیگ کردیا تھا اب یہ آپ کی خدمت میں پیش کی جارہی ہے۔ 

نیٹو سپلائی کھلنے کے اشارے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امریکہ ڈالر دینے پر تیار اور ہمارے حکمران و جرنیل طوائف کی طرح کچھ نخرے کرنے کے بعد دوبارہ بکنے کے لیے دستیاب ۔

پشتو زبان کا محاورہ ہے۔ کہ

 ووگے سل کالہ مڑیگی نہ
  او موڑ سل کالہ ووگے کیگی نہ
 ترجمہ ( بھوکی پیٹ سو سال میں بھرتی نہیں ۔ اور بھری پیٹ سوسال میں خالی ہوتی نہیں ) 

اصل میں یہ محاورہ پاکستانی ارباب اختیار پر پورا آتا ہے۔

بمینو سنیما کے چوری کے ٹکٹ پر پلنے والا زرداری تو یہ کرےگا۔ چاہے اسکو قارون کے خزانے بھی دے دیئے جائیں۔ اسکی پیٹ نہیں بھریگی ۔۔ لیکن سوال اٹھتا ہے ۔ بہادر فوج کے سپہ سالار پر۔

ایک معافی اور 24 جوان ۔۔۔ معافی غلطی پر مانگی جاتی ہے۔ جبکہ زلیل ابلیس نیٹو نے پاکستانی بھادر فوج  کو ۔۔۔۔۔۔۔

آجکل تو افغانیوں نے بھی حملے شروع کردیئے ہیں۔ اور بھی پاکستانی فوج کو سرحد پار لیجاکر زبح کرتی ہے۔ اور پھر ویڈیو یوٹیوب پر جاری کرلیتی ہے۔ تو کل کو وہ بھی صرف معافی پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ انکے کمر پر بھی تو امریکہ بہادر ہے۔

( اگر کسی کو اس سے کوئی تکلیف پہنچی ہوں تو ہم ان سے معزرت چاہتے ہیں )
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

یوفون لایا 1لاکھ سعودی ریال اور 2 عمرہ پیکج روزانہ

یوفون لایا 1لاکھ سعودی ریال اور 2 عمرہ پیکج روزانہ
اب کی بار یوفون لایا اپنے صارفین کے لئے عمرہ آفر جس میں صرف 10 روپے روزانہ استعمال کر کے آپ جیت سکتے ہیں۔
1لاکھ سعودی ریال کے دو بمپر پرائز
اور
2 عمرہ پیکج روزانہ



1 جولائی سے 17 اگست 2012ء تک روازنہ صرف 10 روپے کا بیلنس استعمال کرنے پر ہر روز بذریعہ قرعہ اندازی 2 خوش نصیب یوفون کسٹمر حاصل کریں گےتمام اخراجات سمیت عمرہ پیکیج ۔۔۔۔ اس کے ساتھ ساتھ آفر کے اختتام پر بذریعہ قرعہ اندازی ملیں گے 2 بمپر پرائز۔۔۔۔ یعنی ایک ایک لاکھ سعودی ریال کے 2 انعامات ۔۔۔۔ یعنی دین اور دنیا ایک ساتھ۔۔۔۔  ہن موجاں ہی موجاں۔۔۔!

17 اگست تک زیادہ سے زیادہ دن 10 روپے کا بیلنس استعمال کریں اور ہر روز اتنے ہی زیادہ جیتنے کے مواقع بڑھائیں۔


مکمل تحریر اور تبصرے >>>

پاکستان 600 افغان طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے لئے وظائف دے گا

پاکستان 600 افغان طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے لئے وظائف دے گا 
حکومت پاکستان مالی سال 13-2012ء کے دوران 600 افغان طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے وظائف فراہم کرے گی۔


سکالر شپ کے حصول کے خواہشمند طلبا ء کا تحریری امتحان ہفتہ کو کابل میں پاکستانی سفارتخانہ میں ہوا۔
پاکستان سال 2009ء سے وزیراعظم پاکستان کی طرف سے افغان طلباء کے لئے سکالر شپ سکیم کے تحت سکالر شپ فراہم کر رہا ہے۔
حکومت پاکستان دوران تعلیم افغان طلباء کے تمام اخراجات بشمول ٹیوشن فیس، رہائش، کھانے پینے کے علاوہ افغانستان سے پاکستان اور واپسی کے سفری اخراجات بھی فراہم کرے گی۔
اس سکیم سے اب تک 1500 سے زائد افغان طلباء مستفید ہو رہے ہیں، سکیم کے تحت دونوں ہمسایہ ممالک کے عوامی رابطوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مکمل تحریر اور تبصرے >>>

ڈرون طیارے کو دوران پرواز ہیک کرنے کا مظاہرہ

امریکی محققین نے داخلی سیکورٹی کے محکمے کی جانب سے دیے گئے چیلنج کے بعد ایک ڈرون طیارے کو دوران پرواز ہیک کرنے کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے، یونیورسٹی آف ٹیکساس کی ٹیم نے ڈرون کے گلوبل پوزیشنگ نظام پر نقل کرنے کی تکنیک (سپوفنگ) سے قابو پایا۔


بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس تکنیک کے تحت ڈرون کو ہیکرز کی جانب سے بھیجے جانے والے سگنل اس کے اپنے جی پی ایس سیٹلائٹ کے سگنل جیسے محسوس ہوئے اور وہ ہیکرز کے قابو میں آ گیا۔
خیال کیا جاتا ہے کہ ایران نے 2011ء میں اسی تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے امریکہ کا ڈرون طیارہ اتار لیا تھا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ہیکرز کی یہ کامیاب کوشش ڈرون کے استعمال میں لاحق خطرات کی نشاندہی کرتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی ڈرون کو جی پی ایس کی مدد سے ہدایات دی جا رہی ہیں تو اسے کسی عمارت سے ٹکرایا جا سکتا ہے، کہیں گرا کر تباہ کیا جا سکتا ہے یا پھر اسے چوری بھی کیا جا سکتا ہے۔

مکمل تحریر اور تبصرے >>>

ٹیلی نار ٹاک شاک کروڑ پتی آفر

اس موسم گرما میں ٹیلی نار لایا Talkshawk Crorepati Offer
صرف 100 روپے کا ری چارج کریں اور جیتیں 1کروڑ روپے کا بمپر پرائز یہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ہیں ایک لاکھ کے دو انعامات روزانہ یعنی جتنے زیادہ 100 روپے کے ری چارج جیتنے کے اتنے زیادہ مواقع۔



ٹیلی نار ٹاک شاک کی کروڑ پتی آفر سے موسم گرم سے لطف اندوز ہوں کیونکہ 100 روپے کے ریچارج سے کریں اپنوں سے بات اور ساتھ میں بذریعہ قرعہ اندازی حاصل کریں 1 لاکھ روپے روزانہ کے 2 انعامات۔

سکیم کا دورانیہ 26 جون سے لیکر 31 جولائی تک کا ہے۔
35 دنوں کی اس سکیم میں 1 لاکھ کے دو انعامات روزانہ دیئے جائیں گے۔
اور سکیم کے آخر میں ہو گا بمپر پرائز یعنی  1کروڑ روپے۔


 شرائط و ضوابط
صارف پی ٹی اے کی شرائط کے مطابق رجسٹرڈ سم استعمال کر رہا ہو۔
 سم صارف کے اپنے نام پر ہونی چاہیے، کیونکہ انعام صرف سم کے مالک کو دیا جائے گا۔
 ٹیکس پالیسی کے مطابق صارف (انعام میں سے) سے کٹوتی کی جائے گی.
 کسی بھی وسنگتی  کی صورت میں ٹیلی نار کا فیصلہ حتمی ہو گا.
کروڑ پتی فاتح کو ٹیلی نار کی طرف سے "345" سے کال کر کے اطلاع دی جائے گی۔ (جعل سازوں سے محتاط رہیں)
کروڑ پتی فاتح کو 7 دن کے اندر اپنے انعام کے لئے ٹیلی نار آفس سے رجوع کرنا ہو گا۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

گوگل نے نیکسس سیون ٹیبلٹ نمائش کے لئے پیش کر دیا

گوگل نے نیکسس سیون ٹیبلٹ نمائش کے لئے پیش کر دیا


 گوگل نے ایپل کے آئی پیڈ اور ایمزون کے کنڈل kindle کے مقابلے میں اپنا نیکسس nexus سیون ٹیبلٹ نمائش کے لئے پیش کر دیا ہے۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں گوگل نے اپنا پہلا ٹیبل پی سی نمائش کے لئے پیش کیا ہے۔ نیکسس سیون ٹیبلٹ کی لمبائی 7 انچ ،  قیمت 199 ڈالر اور وان صرف 12 اونس ہے۔ اسے ڈیزائن گوگل نے جبکہ تیار تائیوان کی ایک کمپنی ASUS نے کیا ہے۔
اس میں گوگل کے سافٹ وئیر کا نیا ورجن JellyBeen4.1 اور Resolution Screen والا فرنٹ فیس کیمرہ بھی ہے۔کمپنی کے مطابق نیکسس سیون ٹیبلٹ میں وائس سرچ جیسی نئی خصوصیات بھی شامل ہیں۔


مکمل تحریر اور تبصرے >>>

وارد نے "پاور پیک" آفر اور ایس ایم ایس بنڈلز پیش کر دئیے

وارد نے "پاور پیک" آفر اور ایس ایم ایس بنڈلز پیش کر دئیے


صارفین کی ضرورت کے عین مطابق پروموشنز متعارف کروانے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے وارد نے اب اپنے صارفین کے لئے "پاور پیک" آفر اور ایس ایم ایس بنڈلز پیش کر دئیے ہیں۔
"پاور پیک"اپنے طرز کی ایک منفرد آفر ہے جس میں 5 ایم بی انٹرنیٹ، 5 فری آن نیٹ منٹس اور 100 ایس ایم ایس (کسی بھی نیٹ ورک کے لئے) شامل ہیں اور یہ سب کچھ صرف 4.99 روپے پلس ٹیکس میں ملے گا۔
نئے ایس ایم ایس بنڈلز میں 500 ایس ایم ایس روزانہ صرف 3.5 روپے پلس ٹیکس میں
اور
 1000 ایس ایم ایس صرف 6.99 روپے پلس ٹیکس میں
 تمام  نیٹ ورکس کے لئے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ "ایڈوانس بیلنس" سروس کے ذریعے وارد صارفین بیلنس ختم ہونے کی صورت میں فوری ایڈوانس بیلنس حاصل کر سکتے ہیں۔
لمبی کالز کی سہولت دیتے ہوئے وارد "گھنٹہ آفر" پیش کرتا ہے، جس کے ذریعے وارد صارفین رات 12 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان کوئی ایک گھنٹہ منتخب کر سکتے ہیں، جس کے دوران وہ صرف 3.99 روپے پلس ٹیکس میں فی گھنٹہ میں آن نیٹ کالز کر سکتے ہیں۔ "گھنٹہ آفر" کے روزانہ چارجز 2 روپے پلس ٹیکس ہیں۔


مکمل تحریر اور تبصرے >>>

الیکشن کمیشن کا نیا ضابطہ اخلاق جاری

سماء ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے نیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ اخراجات کی حد پندرہ لاکھ روپے مقرر، خلاف ورزی پر تین سال قید کی سزا ہو سکے گی ۔

الیکشن کمیشن اعلامیہ کے مطابق آئندہ عام انتخابات کیلئے نئے اصول و ضوابط پر عمل کیا جائے گا ۔ ہر انتخابی امیدوار کو بینک اکاونٹ کھلوانا ہو گا جس میں پندرہ لاکھ روپے تک کی رقم جمع کروائی جا سکے گی ۔ امیدوار کو بیان حلفی جمع کروانا ہو گا کہ وہ انتخابی مہم کے دوران مقررہ حد سے زائد رقم خرچ نہیں کریگا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہر امیدوار انتخابی مہم کے دوران ہر جمعرات کو ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیشن آفیسر کے سامنے اپنے اخراجات کی تفصیل پیش کرے گا ۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے دوران وال چاکنگ، کار ریلیوں اور سڑکوں پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی لگا دی ہے ۔ صرف مخصوص مقامات پر کارنر میٹنگ اور جلسوں کی اجازت ہوگی جس میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کیا جا سکے گا ۔ جس کے لئے ایک ہفتہ قبل مقامی انتظامیہ کو آگاہ کرنا ضروری ہو گا ۔

پولنگ ڈے پر سیاسی جماعتوں کے پولنگ کیمپس کے قیام اور ووٹرز کو گھروں سے لانے کے لئے گاڑیوں کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہو گی ہے ۔ امیدوار انتخابی تشہیر کیلئے مخصوص سائز کے بینرز ہی استعمال کر سکیں گے ۔ امیدواروں کے ایجنٹ ووٹرز حضرات کو ان کی معلومات پر مبنی پرچی بھی جاری نہیں کر سکیں گے ۔

نیا ضابطہ اخلاق سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔خلاف ورزی کی صورت میں امیدواروں کو تین سال قید، پانچ ہزار روپے جرمانہ یا بیک وقت دونوں سزائیں دی جا سکیں گی ۔ ضابطہ اخلاق این اے ایک سو اکیاون ملتان کے ضمنی الیکش سے نافذ العمل ہو گا،متعلقہ امیدواورں کو اپنا بینک اکاونٹ انتیس جون تک کھلوانے ہوں گے۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

بلاگر حلقہ احباب