01 November, 2005

آپ کی رائے ؟

پاکستان کی اٹھاون سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ نیٹو, پولینڈ اور امریکی فوجیں امداد کے نام پر پاکستان میں داخل ہوئی ہیں۔ان افواج کی واپسی کے بارے میں پاکستان میں امریکی سفیر ریان سی کروکر کا کہنا ہے کہ ََ ہم پاکستان سے فوجوں کی واپسی کا ٹائم ٹیبل نہیں دے سکتے ََ پاکستانی حکومت کی کمزوری دیکھیئے کہ یہی الفاظ پاکستانی حکومت کو کہنا چاہیئے تھے کہ غیر ملکی فوجوں کی واپسی کا ٹائم ٹیبل دے سکتے ہیں یا نہیں ۔ ادھر اپوزیشن جماعتیں بھی اس پر تشویش کا اظہار کر رہی ہیں کہ ََ غیر ملکی فوجیں آ تو گئی ہیں اب یہ جائینگی کیسے؟

کیا آپ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو ان افواج کی مدد کی ضرورت تھی؟
زلزلے کے بعد آپ کس قسم سیاسی تبدیلیاں محسوس کر رہے ہیں؟
کیا آپ صدر مشرف کے اس فیصلے سے متفق ہیں جس کے تحت انہوں نے غیر ملکی فوجوں کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی ؟

2 comments:

افتخار اجمل بھوپال نے لکھا ہے

ہمارا مسئلہ صرف ایک ہے اور وہ یہ کہ ہم نعوذباللہ اپنے آپ کو بہت زیادہ عقلمند سمجھتے ہوۓ اللہ اللہ سبحانہ و تعالی کی حکمت کو بھول جاتے ہیں

11/02/2005 10:25:00 AM
میرا پاکستان نے لکھا ہے

آپ کو عيد مبارک ہو

11/03/2005 04:10:00 PM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب