02 June, 2006

بلوچ گورنمنٹ

لو جی بات پہنچی تری جوانی تک، میر آزاد خان بلوچ نے ایک بلاگ بنایا ہے جس کے متعلق اس کا کہنا ہے کہ یہ بلوچستان کی جلاوطنی میں قائم کی گئی حکومت کی ویب سائٹ ہے۔
بلاگ کے مطابق 18 اپریل 2006 کو کچھ بلوچ قوم پرستوں نے مل کر یہ حکومت قائم کی اور انٹرنیٹ پر اپنے ’سرکاری بلاگ‘ کے ذریعے دنیا کو اس سے روشناس کرایا۔ مزے کی بات یہ کہ اس میں حکومت قائم کرنے والے ارکان کے نام یا ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے، بلاگ کے مطابق میر آزاد خان بلوچ کا کہنا کہ وہ اس حکومت کا جنرل سیکریٹری ہے۔ بی بی سی کی خبر کے مطابق پہلے اس نے بلاگ میں اپنی حکومت کا صدر دفتر یروشلم اسرائیل لکھا تھا جسے بعد میں تبدیل کر کے مڈل ایسٹ کر دیا گیا۔
میر آزاد خان بلوچ اپنا اور اپنی حکومت کا تعارف بلاگ میں ان الفاظ سے کرا رہا ہے۔


About

The territory of Balochistan (Baluchistan) is presently occupied by Afghanistan, Iran and Pakistan. On April 18, 2006, we declared The Government of Balochistan in Exile and nominated His Highness Mir Suleman Dawood Khan as the King of Balochistan.


About Me

Name:Mir Azaad Khan Baloch
Location:Middle East


یہ سب کیا ہے، کس کی سازش ہے؟ کیا بلوچ رہنما اس حد تک گر گئے ہیں؟ یا یہ سب کسی اور کی کارستانی ہے؟ شاید ‘اسرائیل‘ اور کسی حد تک انڈیا کا بھی ہاتھ اس میں شامل ہو سکتا ہے۔؟
آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟۔

2 comments:

خاور کھوکھر نے لکھا ہے

مير آزاد صاحب آپ سخت غلطى پر هيں بهائيوں كے اختلاف لڑائى سے نهيں مكالمے سے حل هوتے هيں ـ آپ نے بنجابى كو الزام ديا هے ـ كيا آپ كوئى پنجابى مجهے دكها سكتے هيں جو بلوچ لوگوں كے خلاف لكهتا هو؟
بلوچستان ميں هونے والے فوج كے ظلم پر پنجابى اپنى محفلوں ميں كتنى آهيں بهر كر بلوچ بهائيٌ كے دكهـ كو محسوس كرتے هيں اس كا اندازه كر نے كے لئيے آپ ذره گوجرانواله تكـ جانے كى تكليف گواره كريں كەيں بهى چائے پينے كے لئيے بيٹهـ جائيں ـ
پنجابى تو خود كچلا هوا هے ـ آپ اپنى بهائيوں كو الزام نه ديں اور لڑائي كرنے كى بجائے ائيں مل كر فوج سے پاكستان كو آزاد كروائيں
ذره يه ديكهـ ليں كه ايكـ پنجابى بلوچ بهائيوں كا درد ركهتا هے كه نهيں ؟
http://khawarking.blogspot.com/2006/05/blog-post_12.html

6/02/2006 09:00:00 AM
Jahanzaib نے لکھا ہے

میرے خیال میں آپ نے بھی وہی کیا ہے جو بی بی سی نے کہ ایک غیر اہم شخص کو غیر ضروری اہمیت دی ہے

6/02/2006 06:22:00 PM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب