سا رے گا ما پا SA RE GA MA PA
آج رات زی ٹی وی پر زی ٹی وی کے پروگرام سا رے گا ما پا چیلنج 2007 (Sa Re Ga Ma Pa Challenge 2007) کا ایک سپیشل شو دکھایا گیا جس میں کرینہ کپور (Kareena Kapoor) گیسٹ تھیں، اسی پروگرام کے ذریعے کرینہ کی نئی فلم ‘‘Jab We Met‘‘ کو بھی promote کیا گیا اور ساتھ ہی لگے ہاتھوں کرینہ کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔سا رے گا ما پا چیلنج ٢٠٠٧ پروگرام جوں جوں اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے اس میں thrill اور tension کا اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس وقت اس میں چار گلوکاروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے
١۔ امانت علی
٢۔ انیک
٣۔ راجہ حسن
٤۔ پونم
یاد رہے کہ امانت علی کا تعلق پاکستان سے ہے جو گلوکاری کے میدان میں انڈیا میں اپنے جھنڈے گاڑ رہا ہیں اور پچھلے دو ہفتوں سے مسلسل نمبر ون کی پوزیشن لئے ہوئے ہیں۔
اس وقت دیکھا جائے تو اصل مقابلہ پاکستان کے امانت علی اور انڈیا کے انیک کے درمیان ہی ہے اور اگلے پرگراموں میں یہ مقابلہ مزید سخت ہونے کا امکان ہے۔ اس لئے اس وقت انہیں آپ کے ووٹ کی اشد ضرورت ہے، انہیں ووٹ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجیئے۔
پروگرام کی چند تصویری جھلکیاں
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔