14 November, 2007

Watch Live TV Channel

ایمرجنسی کے طوفان نے جس طرح نجی ٹیلی ویثرن چینلز کے چراغ گل کئے ہیں اس کا اثر پورے ملک کی ذہنی اور سماجی زندگی پر پڑ رہا ہے۔ ہر طرف تشویش، بے یقینی اور افسردگی کا سماں ہے۔ وہی حکمراں جو سینہ پھلا کر میڈیا کو بے مثال آزادی دینے کا دعویٰ  کرتے نہ تھکتے تھے اب عوام کو معلومات حاصل کرنے اور اظہارِ آزادی کے بنیادی، انسانی اور آئینی حقوق سے محروم کر رہے ہیں۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں میڈیا کی آزادی کو کبھی اس طرح سلب نہیں کیا گیا کیوں کہ اس دفعہ غیر ملکی نیوز چینلز کے ساتھ ساتھ پاکستانی چینل حتٰی کہ اسپورٹس چینلز بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔
اس پریشان کن اور اضطرابی صورتحال میں، میں نے لائیو ٹی وی چینل کی سائٹ ترتیب دی ہے تاکہ اپنا حصے کا پانی ڈال کر اس بھڑکی آگ کو بجھانے کی کوشش میں شامل ہوا جائے۔
ایڈریس یہ رہا ۔ http://tv.pakiez.com

2 comments:

اجمل نے لکھا ہے

جناب اس پر تو خبروں والا جیو ٹی وی نہیں آ رہا ۔ فلموں کی کہانیاں آ رہی ہیں ۔

اجمل's last blog post..ضروری اطلاع

11/14/2007 07:47:00 PM
پاکستانی نے لکھا ہے

یہ خبروں والا ہی جیو ٹی وی ہے اجمل صاحب۔ ہو سکتا ہے اس وقت کوئی میوزک پروگرام یا کسی فلم کی ایڈ چل رہی ہو۔۔۔ میں کل سے اسے ہی سن رہا ہوں، اگر آپ کا نٹ بھی میرے نٹ کی طرح سخت سست ہے تو پھر آڈیو پر ہی گزارہ کر لیں۔

11/14/2007 10:14:00 PM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب