03 September, 2008

سارہ منیر کی سالگرہ

31 اگست کو میری پیاری بیٹی سارہ منیر کی سالگرہ ہے جو اللہ کے فضل و کرم سے چار سال کی ہوگئی ہے، 31 اگست کو سالگرہ اور دوسری بے پناہ مصروفیت کی وجہ سے میں یہاں پوسٹ نہیں کر سکا اس لئے آج کے دن سارہ کی سالگرہ شئیر کر رہا ہوں، آپ تمام دوست احباب سے سارہ کی اچھی صحت اور اچھے مستقبل کے  لئے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ اسے دین و دنیا کی تمام بھلائیاں عطا کرے ۔۔۔ آمین
سارہ کا خوبصورت انداز
ہاتھوں پہ لگی مہندی کو دیکھتے ہوئے
بھائی طٰہ کے ساتھ مستی کرتے ہوئے
اپنی سالگرہ پر ڈھولک بجاتے ہوئے

8 comments:

دوست نے لکھا ہے

اللہ کریم اس کے نصیب اچھے کرے۔

دوست's last blog post..اک “براؤزر” ہور

9/03/2008 10:25:00 PM
راشد کامران نے لکھا ہے

بیٹی کی سالگرہ مبارک ہو۔ ماشاء اللہ بڑی پیاری بچی ہے ۔

راشد کامران's last blog post..کیا طالبان مسلمان ہیں؟

9/04/2008 03:33:00 AM
رضوان نے لکھا ہے

سارہ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو

خدا اسے اسی طرح ہنستا مسکراتا رکھے۔

رضوان's last blog post..کان پڑی باتیں

9/04/2008 04:28:00 AM
میرا پاکستان نے لکھا ہے

بیٹی کی سالگرہ مبارک ہو۔ خدا اس کے نصیب اچھےکرے۔

میرا پاکستان's last blog post..کام کے دوران اونگھنا

9/04/2008 05:01:00 AM
شعیب صفدر نے لکھا ہے

جناب ہماری طرف سے بیٹی کی ساگرہ مبارک ہو!

شعیب صفدر's last blog post..قاتل سے قابل تک!

9/05/2008 01:35:00 AM
شگفتہ نے لکھا ہے

السلام علیکم

آپ سب فیملی کو سارہ کی سالگرہ کی دلی مبارک باد !

سارہ کی شرارتوں کے بارے میں بھی کچھ لکھیں پلیز ۔

شگفتہ's last blog post..جہیز

9/05/2008 02:06:00 AM
پاکستانی نے لکھا ہے

آپ سب احباب کا بیحد شکریہ، اللہ تعالٰی آپ کی دعاؤں شرف قبولیت ہمکنار کرے ۔۔ آمین

شگفتہ بہن آپ کا بیحد شکریہ ۔سارہ شرارتی نہیں، اصل میں بڑی اور لاڈلی ہونے کی وجہ سے لاڈ بہت کرتی ہے۔ اسے بڑا بننے کا بھی بیحد شوق ہے، اگر کہیں ساتھ میں جانا ہو تو کہتی ہے ، مما میں بڑی ہوں اکیلی جاؤں گی۔
سارہ کو چوڑیوں، مہندی، کپڑوں اور خاص کر دلہن سے بہت لگاؤ ہے دلہن سے ہمیشہ چمٹ کر بیٹھتی ہے۔ ۔۔۔۔ سارہ کے بارے میں تفصیل سے پھر کسی اور وقت ۔۔۔ انشاءاللہ

9/08/2008 10:02:00 PM
طارق راحیل نے لکھا ہے

سالگرہ مبارک سارہ کو
.-= طارق راحیل´s last blog ..ماہ رمضان اور ہم 1::: ماہ رمضان کے فائدے ( فضیلتں)1 =-.

8/15/2009 08:20:00 PM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب