موبائل واچ

چائنہ کمپنی Cect کی اس مسکین سی، سادہ سی گھڑی کو دیکھ کر آپ اس کی سادگی پر فدا نہ ہو جائیے! اس میں بہت ساری خصوصیات ہیں یعنی یہ صرف گھڑی ہی نہیں ہے بلکہ عمران سیریز اور دیگر جاسوسی ناولوں میں جس ‘واچ فون‘ یا ‘واچ ٹرانسمیٹر‘ کا ذکر قدم قدم پر ملتا ہے اور جس کے بغیر جاسوس صاحب کا دھندا چل ہی نہیں سکتا، وہ اس میں سچ مچ موجود ہے۔ اس کے ہوتے ہوئے آپ خود کو جیمز بانڈ، فریدی، حمید بلکہ علی عمران بھی تصور کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں ٹچ سکرین ڈسپلے کی سہولت بھی موجود ہے۔ ایک گیگا بائٹ فلیش میموری کے ساتھ اس میں ایک انٹیگریٹیڈ ایف ایم ریڈیو اور ١۔٣ میگا پکسل کا کیمرہ بھی ہے۔ اور ابھی کہاں ۔۔۔۔۔۔۔ ٹھہرئیے، اس میں ایم پی ای جی فور MPEG4 فائل فارمیٹ بھی ہے۔ جبکہ ہاتھوں کے استعمال کے بغیر فون پر گفتگو کرنے کے لئے بلیو ٹوتھ ٹیکنالوجی بھی اپنی کارکردگی دکھا رہی ہے۔ اتنی مختصر جسامت میں اتنی بہت ساری چیزوں کا ایک ساتھ وجود ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہیئے کیا خیال ہے؟

1 comments:
تو کہا اور کتنے ملے گی یا صرف یہ واچ واچنگ کے لیے ہے
2/20/2009 12:11:00 AMآپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔