سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر فائرنگ
بی بی سی کے مطابق لاہور میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کو سٹیڈیم لے جانے والی بس پر فائرنگ میں چھ سری لنکا کے کھلاڑی زخمی اور پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
سری لنکا کے کرکٹ حکام کے مطابق چھ کھلاڑی زخمی ہوئے ہیں جن میں سمیرا ویرا، اجنتا مینڈس، کمارا سنگاکارا اورتھرنگا پرانا وتھانا شامل ہیں۔ تاہم زخمی ہونے والوں میں دو کھلاڑیوں کو ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔
لاہور سٹی پولیس کے سربراہ حاجی حبیب الرحمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس حملے میں چھ سری لنکا کے کھلاڑی زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ان کی حفاظت پر تعینات پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہاں ڈیرہ غازی خان میں کیبل نشریات بند ہے، نیٹ پر بھی جیو، اے آر وائی اور دیگر نیوز چینل نہیں چل رہے۔ آپ اپنے علاقے کے بارے میں بتائیں کہ وہاں کیا صورتحال ہے؟۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔