15 March, 2009

تم آؤ ہمارے ساتھ چلو

ہم معصوموں کے ساتھی
آواز ہیں ہم مظلوموں کی
انصاف کی خاطر نکلے ہیں
تم آؤ ہمارے ساتھ چلو

نہ لوٹوں سے کچھ آس رکھو
نہ جھوٹوں سے امید رکھو
ہم سچ کی خاطر نکلے ہیں
تم آؤ ہمارے ساتھ چلو

ہم اپنے رہبر خود ہوں گے
ہم اپنی منزل خود ہوں گے
امید کی خاطر نکلے ہیں
تم آؤ ہمارے ساتھ چلو

انصاف کا سورج نکلے گا
ہاں کوچہ کوچہ بدلے گا
ہم عدل کی خاطر نکلے ہیں
تم آؤ ہمارے ساتھ چلو

ہم جھکنے والے لوگ نہیں
ہم بکنے والے لوگ نہیں
اقدار کی خاظر نکلے ہیں
تم آؤ ہمارے ساتھ چلو

ہم سب کا ایک ہی رستہ ہے
ہم سب کی ایک ہی منزل ہے
دھرتی کی خاطر نکلے ہیں
تم آؤ ہمارے ساتھ چلو

اب جینا مرنا دھرنا ۔۔۔ ہے
دم مست قلندر کرنا ہے
تم آؤ ہمارے ساتھ چلو
عینی سیدہ

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب