26 May, 2009

عوام کے خادم زندہ باد

وفاقی وزراء قمرالزماں کائرہ اور نذر گوندل کی یہ وہ تصاویر ہیں جس کے بارے میں خبریں شائع ہو چکی ہیں۔ وزراء اس جدید لیموزین سے نیچے اتر رہے ہیں جس کا کرایہ پانچ سو ڈالر فی گھنٹہ ہے۔ اس پر تقریباََ دو گھنٹے شہر کی سیر کی۔ اس کے علاوہ مختلف تقاریب میں ڈھول، رقص اور ان پر نچھاور کئے جانے والے ہزاروں ڈالروں کی تصاویر بھی ملاحظہ فرمائیے، مزید ١٦٠٠٠ ڈالر بھارتی رقاصاؤں پر وارے گئے۔
ایسے وقت میں جب پاکستان میں ٢٥ لاکھ انسان بے گھر ہیں۔ عوام بجلی، پانی، دوائی، چھت کو ترس رہے ہیں اور ان کے خادم نیویارک عیاشی کر رہے تھے۔
عوام کے خادم زندہ باد
عوام مردہ باد





1 comments:

بدتمیز نے لکھا ہے

یہ لیموزین ایک دو گھنٹے کے لئے نہیں‌ملتی کم از کم کچھ گھنٹے ہوتے ہیں‌تبھی حاصل ہوتی ہے اور ان کا چارج سٹاپ ٹو سٹاپ اور ویٹنگ چارج الگ۔

5/27/2009 02:59:00 AM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب