راج جمہور کا، راج مزدور کا
مانگ مزدور کیمانگ جمہور
زندگی کے لئے
روشنی کے لئے
راج جمہور کا
راج مزدور کا
کارخانے چلیں
سب کے فاقے ٹلیں
لوگ پھولیں پھلیں
پھول سارے کھلیں
مانگ مزدور کی
مانگ جمہور
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لوگ سب شاد ہوں
غم سے آزاد ہوں
بھوک برباد ہو
کھیت آباد ہوں
مانگ مزدور کی
مانگ جمہور
زندگی کے لئے
روشنی کے لئے
راج جمہور کا
راج مزدور کا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امن کی بات ہو
جنگ کو مات ہو
ہاتھ میں ہاتھ ہو
زندگی ساتھ ہو
مانگ مزدور کی
مانگ جمہور
زندگی کے لئے
روشنی کے لئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دور جنجال ہوں
غم کے بھونچال ہوں
لوگ خوشحال ہوں
فارغ البال ہوں
مانگ مزدور کی
مانگ جمہور
زندگی کے لئے
روشنی کے لئے
راج جمہور کا
راج مزدور کا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئی زردار ہو
نہ زمیں دار ہو
سب کا گھر بار ہو
سب کا بیوپار ہو
مانگ مزدور کی
مانگ جمہور
زندگی کے لئے
روشنی کے لئے
راج جمہور کا
راج مزدور کا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امن کی مشعلیں
علم کے قافلے
لے کے بڑھتے رہیں
ہم نئے ولولے
مانگ مزدور کی
مانگ جمہور
زندگی کے لئے
روشنی کے لئے
راج جمہور کا
راج مزدور کا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آئیے، آئیے
آ کے مل جائیے
مل کے سب گائیے
گیت جمہور کے
گیت مزدور کے
زندگی کے لئے
روشنی کے لئے
راج جمہور کا
راج مزدور کا
5 comments:
خواب سا لگتا ہے یہ تو۔
5/01/2010 03:57:00 PM.-= احمد عرفان شفقت´s last blog ..ٹیلیفون پہ بات کرنے کی بابت دو باتیں: =-.
خواب اسی لیئے دیکھے جاتے ہیں کہ ان کی تعبیر ڈھونڈی جاسکے!
5/02/2010 05:07:00 AMجس دن مزدور اور جمہور ایک ہونے کی ٹھان لیں گے،اللہ نے چاہا تو یہ خواب خواب نہیں رہیں گے!
فی الحال تو اپنی تنخواہیں دوگنی کر کے مزدوروں کو ایک ہزار کی بھیک دی گئی ہے،جبکہ ابھی تو مزدور کو پہلے مقرر کی گئی چھ ہزار تنخواہ ہی پوری نہیں مل رہی،حالانکہ مہنگائی کا جو حال ہے کم از کم تنخواہ دس ہزار ہونا چاہیئے!
http://www.jang-group.com/jang/may2010-daily/01-05-2010/col10.htm
5/02/2010 06:23:00 AMہاہاہا۔ مہنگائی کا مزدور کی تنخواہ سے کیا تعلق۔ یہ تو بڑھتی جائی گی اور مزدور کی تنخواہ کبھی نہیں بڑھی گی!
5/02/2010 06:56:00 AMمزدور ڈے مبارک
5/04/2010 05:35:00 PMآپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔