ننّھا بچّہ
poem for your small kid. It was written by Khawaja Dil Muhammad 61 year before (1949) in his book Dil kee bahar
بھولا بھولا پیارا پیارا
ننھا ننھا لال ہمارا
ہنس کر سب سے ملنے والا
پھول کی صورت کھلنے والا
جھٹ سے ہُمک کر گود میں آئے
گود میں آئے جی میں پرچائے
کرتا ہے کب رُوں رُوں رُوں رُوں
بولی اِس کی آغُوںآغُوں
چسنی مُنہ میں دے دو خوش ہے
گو د میں اس کو لے لو خُوش ہے
سوتے سوتے ہنستا جائے
ماں کے جی کا پھول کھِلائے
پِنگورے میں چَین سے لیٹے
جاگے جب تو انگُوٹھا چُوسے
لال کھِلَونے دیکھے بھالے
جو کُچھ لے سو مُنہ میں ڈالے
ہنس ہنس کر ہے سُکھ سے جیتا
دُودھ ہے اپنے وقت پیتا
بھولے پن کو قابُو کر لو
فوٹو اِس کا لے کر رکھّو
کل جب یہ انسان بنے گا
ڈپٹی یا کپتان بنے گا
پاکستانی لیڈر ہوگا
اُونچا لاٹ گورنر ہوگا
فوٹو اِس کو یہ دِکھلانا
بھولے پن کی یاد دِلانا
ننھا ننھا لال ہمارا
ہنس کر سب سے ملنے والا
پھول کی صورت کھلنے والا
جھٹ سے ہُمک کر گود میں آئے
گود میں آئے جی میں پرچائے
کرتا ہے کب رُوں رُوں رُوں رُوں
بولی اِس کی آغُوںآغُوں
چسنی مُنہ میں دے دو خوش ہے
گو د میں اس کو لے لو خُوش ہے
سوتے سوتے ہنستا جائے
ماں کے جی کا پھول کھِلائے
پِنگورے میں چَین سے لیٹے
جاگے جب تو انگُوٹھا چُوسے
لال کھِلَونے دیکھے بھالے
جو کُچھ لے سو مُنہ میں ڈالے
ہنس ہنس کر ہے سُکھ سے جیتا
دُودھ ہے اپنے وقت پیتا
بھولے پن کو قابُو کر لو
فوٹو اِس کا لے کر رکھّو
کل جب یہ انسان بنے گا
ڈپٹی یا کپتان بنے گا
پاکستانی لیڈر ہوگا
اُونچا لاٹ گورنر ہوگا
فوٹو اِس کو یہ دِکھلانا
بھولے پن کی یاد دِلانا
Farrukh Noor
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔