A NATION BETRAYED
آذاد ہُوا تھا دیس مگر
ہم آج تلک آذاد نہیں
یاں چور لٹیرے قابض ہیں
اور خلقِ خُدا کا راج نہیں
اَب نصف صدی کے پار کھڑے
اِک سوچ میں ہیں، یاں اہلِ وطن
نسلوں کی اِس فرمانبرداری میں
کیا کھویا اور کیا پایا ھے؟
طبقات میں بانٹ کے رکھا ھے
جیون کو، علم و دولت کو
لفظوں کے گورکھ دھندے میں
خوشحالی کے بہلاوے ہیں
غُربت کی با تیں فیشن ہیں
اِن اُمرا کے درباروں میں
محروم کھڑی ھے خلقِ خُدا
یاں دولت کے انباروں میں
فرقوں میں بانٹ کے خوش ہیں بہت
مذہب کے ٹھیکیدار ہمیں
جو دین محبت کا لے کر
نفرت کی دکانیں کرتے ہیں
’سورج‘ ظلمت کی بستی کے
مالک وہ سوچ کی پستی کے
"وہ جن کے سوا سب کافر ہیں
جو دین کا حرفِ آخر ہیں"
غیروں کی جنگوں میں ہم نے
نسلوں کا ایندھن ڈالا ھے
وہ ہاتھ گرے باں تک آئے
اِک عمر سے جن کو پالا ھے
اب امن سے ہم کو رہنے دو
اب اور نہ لاشے ڈھوئیںگے
بارود کے ڈھیروں میں کب تک
ہم بھوک کی فصلیں بوئیں گے؟
اِبنِ اُمید
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔