29 April, 2005

یوم مئی

یوم مئی، مزدوروں کا عالمی دن

اٹھو زمین سے اے راندگان خاک، اٹھو
خدا نے سر جو دیئے ہیں، انہیں اٹھا کے اٹھو
تمام سجدے بشر پر حرام ہوتے ہیں
( بس ایک سجدہ ہے جائز جو " اس" کو زیبا ہے)
اٹھو زمیں سے اے کشتگان درد کہ اب
وہ بے کسی کے زمانے تمام ہوتے ہیں !

یہ بے بسی کے وظیفے ۔۔۔۔ یہ عاجزی کے درد
ازل سے آج تک کس کے کام آئے ہیں !
حقوق گرتے نہیں کاسئہ گدائی میں
کبھی نہ بھیک کے ٹکڑوں پہ نام آۓ ہیں
اٹھو زمیں سے، اٹھاؤ سروں کو، دیکھو تو
تمھارے واسطے کیا کیا پیام آۓ ہیں !

بھلے دنوں کی توقع میں، جاگتی آنکھیں
بکھر گئیں اس مٹی میں انتظار کے بعد
جو خواب دیکھے ہیں صدیوں تمھارے آبا نے
جو تم بھی دیکھتے جاؤ گے رات دن، یوں ہی
تمھیں بھی خواب ہی واپس ملیں گے اور وہ بھی
بڑی اذیت و ذلت بہت پکار کے بعد !

سو اب جو دیکھو تو زندہ حقیقتیں دیکھو
کہ جن کے ساۓ میں تم کو حیات کرنی ہے
گزارنے ہیں یہی پر تمام آۓ دن
یہی تمھارے عزیزوں نے رات کرنی ہے
ہے سر حرمت آدم، زباں کی آزادی
کرو اے بخت گزیدو، جو بات کرنی ہے



ہے دل کے لئے موت مشینوں کی حکومت
احساس مروت کو کچل دیتے ہیں آلات
تو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میں
ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات

4 comments:

افتخار اجمل بھوپال نے لکھا ہے

اچھے مضبوط شعر ہیں لیکن ہم لوگوں میں نہ پڑھنے کا حوصلہ ہے نہ سوچنے کا۔ ہم (پاکستانی) تو صرف پکا پکایا کھانا چاہتے ہیں اور بعض اوقات خواہش رکھتے ہیں کہ کوئی منہ میں بھی ڈال دے۔ دعا کرتا ہوں:
اللہ کرے کسی کے دل میں اتر جاۓ تیری بات۔

5/01/2005 11:13:00 AM
dr Raja Iftikhar Khan نے لکھا ہے

kiya bat haey app ke bhai jee, bahoot acha likha haey app ne

agar app muje aek adad mail ke deen to app ko gmail ka address bhi diya ja sakta haey

5/05/2005 07:53:00 PM
Nabeel نے لکھا ہے

Munir: I just happened to visit this link:

http://www.urdu-service.net/your_say/amjad_qatal_gah.htm

Was it the same horrible event that you mentioned some time ago in your blog?

5/06/2005 02:58:00 PM
افتخار اجمل بھوپال نے لکھا ہے

اردو کا ایک نیا بلاگ شروع کیا ہے۔ امید ہے آپ اسے دلچسپ پائیں گے بلکہ یوں کہنا چاہیئے کہ آپ کے تعاون سے یہ بہت دلچسپ بن سکتا ہے۔ یہ اردو کا کھاتہ ہے مگر انگریزی بھی لکھی جا سکتی ہے۔ اس میں نام تعلیم پیشہ اور تجربہ کے علاوہ فرائض اور ذمہ داریاں بھی لکھی جائیں گی صرف میری نہیں آپ کی بھی۔

5/06/2005 06:56:00 PM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب