نیٹو بھی جاگ گیا
لیجیئے 14 دن گزرنے کے بعد نیٹو بھی جاگ گیا، اس نے زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کی مدد کیلیے ایک ہزار تک فوجی بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ان فوجیوں کا تعلق انجینئرنگ اور میڈیکل سے ہو گا جن میں اٹلی پولینڈ اور اسپین کے انجیینئرز شامل ہونگے اس کے علاوہ مختصر تعداد میں ہیلی کاپٹر بھی بھیجے جائیں گے۔ اس کے علاوہ نیٹو کی جانب سے ایک موبائل میڈیکل یونٹ بھیجنے کی بھی تیاری کی جا رہی ہے جو جلد متاثرہ علاقوں میں پہنچ جائے گا۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔