تاش کے پتوں پر کعبہ کی تصویر
آج تین مارچ کو ایک طرف مسلم دنیا میں پیغمبر اسلام کے خاکے شائع کرنے پر ڈنمارک سمیت متعدد یورپی ممالک کیخلاف احتجاج جاری ہےتو دوسری جانب ہندوستان میں ' انڈیا ٹو ڈے میگزین نے تاش پر خانہ کعبہ کی تصویر چھاپ دی جس پر لوگوں نے شدید حتجاج کیا ہے. انڈیا ٹوڈے کی طرف سے تاش پر خانہ کعبہ کی تصویر کی چھپائی کے بعد جموں کشمیر میں احتجاجی مظاہرہ ہوا اور مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئی. پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا.
ذرائع ابلاغ کے مطابق جموں کشمیر میں مظاہرین انڈیا ٹو ڈے کیخلاف نعرے لگا رہے تھے اور جریدے کے ایڈیٹر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے. انڈیا میں گذشتہ دنوں ایک مسلمان مصور نے ایک عورت کی تصویر پر ہندوستان کا نقشہ بنا کر اس تصویر کا نام ' ہندوستان ' لکھا تھا جس پر ہندو جماعتوں نے مسلمان مصور کی شدید مذمت کی تھی تاہم مصور نے جلد ہی عوام سے عوام مانگ لی تھی. ڈنمارک اور دیگر یورپی ممالک میں شائع ہونے والے پیغمبر اسلام کے خاکوں کیخلاف ہندوستان کے اکثر بڑے چھوٹے شہروں میں احتجاج کیا گیا ہے جبکہ یہ احتجاج ابھی تک جاری ہے

1 comments:
جناب میں صرف یہ دیکھ رہا ہوں کہ بلاگ سپاٹ کھلتا ہے یا نہیں ۔ میں نے براہِ راست کھولا اور کھُل گیا ۔
3/06/2006 12:54:00 PMآپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔