16 February, 2007

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش

یہ ہے بنگلہ دیش
خبر ملی ہے کہ بنگلہ دیش میں ‘نئے ہنگامی قوانین‘ کے تحت بدعنوان اور سزا یافتہ سیاست دان آنے والے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے اور مجرم ثابت ہونے پر ان کے اثاثے بھی ضبط کئے جا سکیں گے، جن افراد نے سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے ان کے انتخاب میں بھی حصہ لینے پر پابندی ہو گی۔ مجسٹرینس آمدنی سے مناسبت نہ رکھنے پر امیدوار کے اثاثے ضبط کر سکیں گے اور ضبط جائیدادوں کی نیلامی سے حاصل شدہ رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی جائے گی۔
زندہ باد بنگلہ دیش


یہ روشن خیال پاکستان ہے
گو کہ کتابوں میں قوانین موجود ہیں، مگر پورے ملک میں جنگل کا قانون چلتا ہے۔ یہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والی مثل پر پورا پورا عمل کیا جاتا ہے۔
چند مہینوں بعد یہاں الیکشن کی آمد آمد ہے، اس میں حصہ لینے پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں، چاہے کوئی شرابی ہو، جواری ہو، زانی ہو، چور، ڈاکو یا لٹیرا ہو، جیل کے اندر ہو یا باہر، پاکستانی ہو یا نہ ہو کوئی پرواہ نہیں مگر گریجوائٹ ہونا لازمی شرط ہے۔ آپ کی یہ ڈگریاں اصلی ہیں تو پھر ٹھیک ہے اگر نہیں بھی ہیں کوئی فرق نہیں پڑتا اس کے لئے آپ کو صرف حکومتی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔
آپ پر لوٹ مار، غبن، کرپشن اور اس جیسے دیگر الزامات ہیں، نیب آپ کے پیچھے ہے تو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، آپ آج ہی حکومتی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیں آپ کے تمام پاپ ایسے دھل کر صاف ہو جائیں گے جیسے صرف ایکسل سے دھلنے کے بعد کپڑا ہوتا ہے اجلا اور صاف بالکل نیا۔
یہ ہے پاکستان
جی،
جی ہاں مشرف کا پاکستان
روشن خیال پاکستان
سب سے پہلے پاکستان


پاکستان بنگلہ دیش سے کچھ تو سبق حاصل کرے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب