بلاگ کی دوسری سالگرہ
سالگرہ کی تاریخ کب آئی اور کب گزر گئی اس کا مجھے احساس تک نہ ہوا، آج جب میں بلاگ کی پوسٹ چیک کر رہا تھا تو اچانک میری نظر بلاگ کی پہلی پوسٹ پر پڑ گئی جو میں نے ٤ اپریل ٢٠٠٥ کو لکھی تھی۔
اس دوران بلاگ پر کئی اتار چڑھاؤ آئے، بلاگسپاٹ پر پابندی کی وجہ سے کچھ ماہ تو پراکسی کے ذریعے رینگتے رہے، جس کی وجہ سے لکھنے کا بالکل دل ہی نہیں کرتا تھا کیونکہ ایک نقاد بس تھوڑی سے داد کا بھوکا ہوتا ہے۔ بلاگسپاٹ کی اس پابندی کی وجہ سے یار دوستوں نے ورڈ پریس کی طرف بھاگنا شروع کیا، اردو محفل کی ٹیم اور خاص کر نبیل بھائی نے ورڈ پریس تھیم کا اردو ترجمہ کر کے تہلکہ مچا دیا، ورڈ پریس ماسٹر مائینڈ شاکر بھائی اور دیگر دوست مل کر مختلف تجربوں میں لگ گئے اور یوں ورڈ پریس کو فری ہوسٹ پر چلانے میں کامیاب ہو گئے، نہ ہینگ لگے نہ پھٹکری رنگ بھی چوکھا آئے کی مثال کو سامنے رکھتے ہوئے دھڑا دھڑ فری ہوسٹ پر بلاگ بننے لگے۔ اردو ورڈ پریس کی اس تیز رفتار ترقی میں پردیسی بھائی کو شامل نہ کرنا زیادتی ہو گی، انہوں نے تو اردو ہوم پر ورڈ پریس اردو تھیم کی باقاعدہ ایک فیکٹری قائم کر دی تھی جہاں سے روزانہ ایک، دو کے حساب سے اردو تھیم برآمد ہونے لگیں، یوں ہوا کے اس رخ پر قدم برھاتے ہوئے ہم نے بھی بلاگسپاٹ سے کوچ کرتے ہوئے فری ہوسٹ پر اپنا ڈیرہ جما لیا، کچھ عرصہ یوای یواو ڈاٹ کوم والے فری ہوسٹ پر رہنے کے بعد اسے صرف اردو فورم کے لئے مخصوص کیا اور ایک بار پھر ہجرت کرتے ہوئے ازگریٹ ڈاٹ آرگ پر اپنا ڈیرہ قائم کر لیا جو اب تک اللہ تعالٰی کے فضل وکرم سے قائم و دائم ہے۔
اپنا ڈیرہ اردو بلاگ کی گوگل رینکنگ ٤ ہے اور اب تک ٢٥٧٣٠ افراد وزٹ کر چکے ہیں، ذہن میں رہے کہ یہ سارے اعداد و شمار صرف بلاگسپاٹ کے ہیں، فری ہوسٹ کے اعداد و شمار اس میں شامل نہیں ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ بلاگ پڑھنے والوں کی زیادہ تر تعداد امریکہ سے ہے جو کہ ١٩٪ ہے اس کے بعد پاکستان ١٦۔٧٪ پھر یوکے اور دیگر ممالک۔
اس بلاگ کی تحریروں کے بارے میں میں تو کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ اس کا فیصلہ ہمیشہ پڑھنے والے احباب کرتے ہیں اور ان تحریروں پر کئے گئے تبصرے ہی ایک لکھنے والے کے لئے سب سے بڑا اثاثہ ہوتے ہیں۔
اپنا ڈیرہ اردو بلاگ کے سلسلے میں جن دوستوں نے تعاون کیا ہے میں ان کا ذاتی طور پر بیحد ممنوں و مشکور ہوں۔

10 comments:
آپ کو بہت بہت مبارک ہو ۔ اللہ کرے آپ کا بلاگ اور پھولے پھلے ۔
4/23/2007 03:11:00 PMبہت شکریہ اجمل صاحب، آپ جیسے بزرگوں کا تعاون اور راہنمائی اسی طرح شامل حال رہی تو انشاءاللہ یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔
4/23/2007 03:12:00 PMمیرا پاکستانآپ کا بلاگ اردو بلاگز میںاپنی ایک خاص پہچان رکھتا ہے۔ آپ کو مبارک ہو اور دعا ہے کہ ہم اسی طرحکی کئی سالگریںدیکھیں۔
4/23/2007 03:13:00 PMیہ آپ کا بڑا پن ہے افضل صاحب جو اس طرح کے ریمارکس دے کر میرا حوصلہ بڑھاتے رہتے ہیں، وہ کہتے ہیں نا کہ ‘یار زندہ صحبت باقی‘ انشاءاللہ جب تک زندگی اور ہاتھوں میں سکت ہے ساتھ تو رہے گا ہی، آگے جو اللہ کی مرضی، کیونکہ وہ جو کرتا ہے ہمارے اور آپ کے لئے بہتر ہی کرتا ہے۔
4/23/2007 03:14:00 PMبہت بہت مبارک ہو!
4/23/2007 03:15:00 PMاللہ آپکو اور آپکے کام کو اور ترقی دے۔ آمین
انشاءاللہ ۔۔۔ بہت شکریہ فیصل بھائی
4/23/2007 03:17:00 PMبہت مبارک ہو۔
4/23/2007 03:19:00 PMآپ کے بلاگ کی تحاریر پڑھنے کا مزہ آتاہے۔
بہت شکریہ محمد شاکر عزیز صاحب
4/23/2007 03:21:00 PMاب آپ جیسے بڑے لکھاریوں کے سامنے تو اس بلاگ کی تحریریں کچھ بھی نہیں۔
بہت بہت مبارک ہو
4/23/2007 03:23:00 PMبہت شکریہ شعیب بھائی
4/23/2007 03:24:00 PMآپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔