12 May, 2007

قائداعظم دیکھ رہے ہو اپنا پاکستان

بی بی سی اردو کے ایک تھریڈ ‘آپ کی آواز‘ میں ‘ پوچھے گئے ایک سوال ‘کراچی کے حالات کا ذمہ دار کون؟‘ میں سے چند تبصرے ملاحظہ کجیئے۔

ايم کيو ايم اور مرکزی حکومت اسلم پرويز, جامشورو

اس سب کی ذمہ دار ايم کيو ايم ہے، اس کو کيا ضرورت ہے آج کے دن ريلی نکالنے کی؟ Z.A.Shah, Lahore
ميں اپنی اور اپنے احباب کی جانب سے جناب پرويزمشرف اور جناب الطاف حسين کو کامياب رياستی دھشت گردی پر مبارک باد پيش کرتا ہوں۔ جو کچھ ميں نے اپنی آنکھوں سے ديکھا اس کے بعد کچھ کہنے کی سکت نہيں رہی۔ کراچی میں فيصل کالونی اور ملير ميں بہنے والا خون ايم کيو ايم اور پرويز مشرف تمہاری گردن پر ہے۔ آج طاقت کے نشے ميں جو کر رہے اس کا حساب اللہ کی عدالت ميں ہوگا۔ شوکت محمود علوی, الخبر, سعودی عرب


مشرف حکومت اور اس کے حواری اس وقت ہارے ہوئےجواری ہيں اگر آپ لاشيں دیکھیں اور وہ بھی معصوم۔ بےگناہ نہتےشہر يوں کی گرا کر اپنے آمرانہ اقتدار کودوام دينا چاہتے ہيں، يہ ہی ٹولہ اس سب کاذمہ دارہے۔ Abdul Waheed Khan, Birmingham, برطانیہ

کراچی کے حالات کے ذمہ دار ايک صدر ہونے کے ناطے پرويزمشرف ہی ہيں۔ Abu Fuzail Ansari Ishrat, Bhairahwa, نیھال

تاريخ گواہ ہے کہ ايم کيو ايم کی ڈکشنری ميں امن کا لفظ نہيں ہے۔ Ghulam Mustafa, Sydney, آسٹریلیا

حکومت اگر آج کراچی ميں ريلی نہ کرتی تو يہ تماشہ نہ بنتا۔ محمد وقاص, اسلام آباد

حکو مت اعلی عہدے داروں کو تحفط فرابم نہيں کرسکی، يہ مشرف کي روشن خيالي کا ايک عملي نمونہ ھے۔ حپيپ, اسلام اپاد

کوئی بھی ادارہ ہو يا شخص اس پہ سب سے پہلی ذمہ دای ملک و قوم کی عزت اور سلامتی ہوتی ہے۔کراچي”= جس کے حالات پہلے ہی اتنے دگرگوں ہيں وہاں چيف جسٹس صاحب کا جلسہ کرنا ہی ملک وقوم کی سلامتی کے منافی ہے۔ اگر خدا نخوستہ کوئی بڑا واقعہ پيش آتا ہے تو اس کا قصوروار صرف جسٹس صاحب کو ٹہرايا جائے گا کيوں حکومت نے پہلے ہی ’الٹی ميٹم‘ دے کر اپنی گردن بچا لی ہے نقصان صرف حق کی لڑائی لڑنے والے جسٹس اور ان کا ساتھ دينے والے بے گناہ لوگوں کا ہوگا۔ خدا سب کی حفاظت کرے۔ طاہر نذير, alfarwaniya, کویت

افسوس صدآفسوس - جس ادارے کے ذمے امن وامان اور سيکيورٹی فراھم کرنا ھے وہ خود چيف جسٹس کيخلاف ھے وہ کيا سيکيورٹی فراھم کريگي۔ سيد ايم شاہ, Guildford, برطانیہ

آج ایک جماعت نے پھر ثابت کردیا کہ وہ ایک آمر کی پيداوار تھے ’پہنچی وہيں پہ خاک جہاں کا خمير تھا‘ ابرار سيد, گجرات, پاکستان

میرا خیال ہے کہ اس کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہے۔ وہ حکومت میں ہیں اور انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔ Mudassir, Karachi

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کی کراچی آمد کے موقع پر صدر مشرف کي حمایتي جماعت متحدہ قومی موومنٹ کا جلوس نکالنا ایمرجنسی کے لیے راہ ہموار کرنے کی پریکٹس ہے اور یہ کام متحدہ قومی موومنٹ کو سونپا گيا ہے۔ حکومت جان بوجھ کر حالات کو اس نہج پر لے جا رہی ہے کہ چیف جسٹس کراچی بار کاؤنسل میں خطاب نہ کرسکيں اور حکومت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری اوراسکے دوستون کو حراساں کرنےکي کوشش ہے۔ یہ میڈیا اور عوام کی توجہ کیس سے ہٹانے کی کوشش ہے۔ شکيل احمد, سکھر

اس سب کے ذمےدار مشرف ہیں، مشرف صاحب خدا کے ليے اب اس ملک کی جان چھوڑ دو۔ Muhammad Irfan, Sialkot

کراچی کے حالات خراب کرنے کے ذمہ دار صدر پاکستان جنرل پرويز مشرف ھيں۔ راجہ طاہر رباني, پشاور / پاکستان

خدا اہليانِ کراچی کی جان و مال کی حفاظت فرمائے۔ سيد رضا, surrey, برطانیہ

يہ سب حکومت کروا رہی ھے۔ عثماں بٹ, لاھور

اپنے ایک رشتہ دار کو رات کو گلستانِ جوہر سے ایئرپورٹ پہنچنے میں ہمیں چار گھنٹے لگے اور اس کے لیے جس کوفت اور پریشانیوں سے گزرنا پڑا وہ ناقابلِ بیان ہے۔ ہمارے سامنے کئے لوگ مایوس ہو کر اپنے گھروں کو لوٹے اور جب ایئرپورٹ پہنچے تو سب پوچھ رہے تھے کہ آپ کیسے آگئے۔ اس قسم کے حالات پیدا کرنے والوں کو سوچنا چاہیئے کہ جب وہ پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیاں اور ٹرک اغواء کر کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں، تو عوام پر کیا تاثر چھوڑ رہے ہیں؟ صاف ظاہر ہے کہ حکومت نے غنڈہ گردوں کو پھر سے چھوٹ دے دی ہے۔ عقیق, کراچی

اگرچہ اس معاملے ميں حکومت کی بھی غلطی ہے ليکن اپوزيشن بھی بري الزمہ نہيں ھے۔ ان کو تو بہانہ چاہيے۔ اب تو ہر کوئی اپنی سياست چمکانے کے ليے با ضابطہ طور پر ميدان عمل ميں آيا ہے۔ کسی کو بھی عوام کی فکر نہيں۔ مہنگائی کے بو جھ تلے دبے عوام کا جينا اب ان بار بار ہڑتالوں کی وجہ سے دو بھر ہو گيا ہے۔ اsajjadmalik, karachi

باوردی حکومت اور اس کی حمائتی اور طفيلی جماعتيں اس صورت حال کے ذمہ دار ہيں۔ Mian Asif Mahmood

ابھی کراچی ميں ايک دوست سے ميری بات ہوگئی۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ان کی ريلی کو بلوچ کالونی کے راستے پر روک رکھا ہے اور چاروں اطراف سے فائرنگ ہورہی ہے۔ اسد, پشاور

ضياالحق!ا لگتا ہے يہ ايک نام کسی نہ کسی شکل ميں، امن پسند شہري کا اس ملک ميں جينا حرام کیے رکھے گا۔ اے رضا

کراچی کے حالات خراب کرنے ميں سب سياسی جماعتيں شامل ھيں کيونکہ کراچی منی پا کستان ھے۔ کا مر ا ن خان, کر ا جی

آج عوامي آواز نے ثابت کرريا کہ وہ فوجی حکومت کے خلاف ہے اور نام نہاد عوامی جماعت نے بتا ديا کہ حکمرانی ان کا مفاد ہے اور وہ اس ٹولے کے ساتھ ہيں جن کہ دور ميں يہ لاشوں کا سياست پر لڑتے رہے ہيں۔ سعديہ بلوچ, کراچی

جتنا بھی جانی نقصان ہوگا اس کی ذمہ داری سب سیاسی جماعتوں پر عائد ہوتی ہے۔ چیف جسٹس استعمال ہورہے ہیں۔ ہر کوئی صرف جیتنا چاہتا ہے۔ salahuddin, toronto

کراچی ميں حالات خراب ہونے کی سراسر ايم کيو ايم ذمہ دار ہے۔ اب يہ آئی ايس آئی کے پلان کی تکميل کر رہے ہيں۔ ايمرجنسیکے حالات بنائے جارہے ہیں جو کہ حالات کنٹرول ميں نہ رہنے پر بتدريج مارشل لا ميں بدل جائے گي۔ خدا نہ کرے مگر اس دفعہ جرنيلي مارشل لاء ملک کو توڑ دے گا۔ Jawwad

اپنی سیٹ اور حکومت پکی کرنے کے چکر میں حکومت کو اندازہ ہی نہیں کہ حالات کیا رخ اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ سیاست ہمیشہ قومی مفادات پر کی جاتی ہے مگر ہمارے ہاں اسے ہمیشہ ذاتی مفادات کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔ جنرل صاحب ہمیشہ کہتے آئے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ ذاتی مفاد کو قومی مفادات پر ترجیح دی مگر ان کے کسی فیصلے میں قومی مفادات کی جھلک نظر نہیں آتی۔ چیف جسٹس افتخار چوہدری کی پر امن ریلی کے جواب میں ایم کیو ایم کو ریلی کی اجازت دینا اور ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنا، اس میں کون سے قومی مفادات پوشیدہ ہیں یہ سب پر عیاں ہیں۔ حکومت کو ابھی بھی ہوش نہ آیا تو یہ صورتحال مزید بگڑتی چلی جائے گی اور خدا نہ کرے حالات کنٹرول سے باہر ہو جائیں اگر ایسا ہو گیا تو مجھے ان بوٹوں کے پیچھے مزید بوٹوں کی آوازیں سنائی دی رہی ہیں۔

یا اللہ پاکستان کی حفاظت فرما۔

اس وقت مجھے حبیب جالب کا یہ شعر یاد آ رہا ہے کہ

تم نے کہا تھا اب نہ چلے گا محلوں کا دستور
بنے گی وہ قانون جو ہوگی بات ہمیں منظور
ہر اک چہرے پر چمکے گا آزادی کا نور
لیکن ہم کو بیچ رہا ہے اک جابر سلطان
قائداعظم دیکھ رہے ہو اپنا پاکستان

ملتی جلتی تحریریں

2 comments:

Anonymous نے لکھا ہے

میں نے تو خدشہ پھلے ہی ظاہر کر دیا تھا ۔ آج کراچی میں مار دھاڑ اگر وہاں کی حکومت نے نہیں کرائی تو وہ پندرہ ہزار پولیس اور رینجر کیا کر رہے ہین جن کے سپرد کراچی کا امن و امان کرنے کا دعوٰی وہاں کی حکومت نے کیا تھا ۔ شاہراہ فیصل پر برے ترک کھڑے کر کے ناکہ بندی کس نے کی ۔ صبح سے بار ایسوسی ایشن کے دفتر اور سندھ ہائی کورٹ میں وکلاء کو محصور کس نے کیا ہوا ہے ؟ آج ٹی وی کے دفتر پر چھ گھینٹے سے گولیاں کون برسا رہا ہے ؟ اور باوجود پانچ گھینٹے پیشتر حکومت سے امداد طلب کرنے کے ابھی تک ان تینوں جگہوں پر امداد کیوں نہیں پہنچی ؟ پرویز مشرف اس ملک کو تباہ کرنے پر تُلا ہوا ہے ۔ یا اللہ جلدی انصاف فرما ۔

5/13/2007 02:17:00 AM
Anonymous نے لکھا ہے

ان تمام چیزوں کے باوجود اگر اب بھی لوگ ایم کیو ایم کو ایک امن پسند تنظیم سمجھتے ہیں تو اس کو انکی سادگی ہی کہا جائے گا. طاقت کے ایک غیر ضروری مظاہرے نے کئی گھروں کے چراغ گل کر دیے

5/13/2007 02:18:00 AM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب