متحدہ عرب امارات کی طرف سے عام معافی کا اعلان
یو اے ای سے ایک دوست نے خبر دی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کو کسی جرمانہ اور سزا کے بغیر آزادانہ طور پر اپنے ملک لوٹ جانے اور لیبر قوانین کے خلاف افراد کو اقامہ کی تجدید کے لئے عام معافی کا اعلان کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے یہ فیصلہ ویزٹ ویزا کا غیر مجاز استعمال اور اسپانسر کے پاس سے راہ فرار اختیار کرنے والوں کو روکنے اور بے قابو ملک کی لیبر مارکیٹ کو صحیح رخ دینے کے لئے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر لیبر ڈاکٹر علی بن عبداللہ انقابی کی کاوشوں کے پیش نظر حکومت نے عام معافی کا اعلان کیا ہے۔ خلیجی ریاستیں بالخصوص دوبئی، شارجہ اور ابوظہبی وغیرہ میں غیر ملکی باشندے مقیم ہیں جن میں پاکستانیوں کی اچھی خاصی تعداد ہے جو بذریعہ لانچ ایران کی سمندری حدود سے گزر کر اور ‘خلی ولی‘ وزٹ ویزا لیکر وہاں پہنچے ہیں۔ ایسے افراد جن کا پاسپورٹ کھو گیا ہو یا کسی بھی قسم کی دستاویزات نہ ہوں، وہ راہ فرار اختیار کرنے کے لئے اپنی ملک کی ایمبسی سے جاری کردہ آؤٹ پاسپورٹ یا ایمرجنسی سرٹیفکیٹ حاصل کر کے عرب ممالک کو خیرباد کہہ سکتے ہیں جب کہ امیدوار کا کوئی بھی مجرمانہ ریکارڈ نہ رہا ہو۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔