سارہ منیر کی سالگرہ
میری پیاری بیٹی سارہ منیر اللہ کے فضل و کرم سے پورے تین سال کی ہو گئی ہے۔ بیٹیاں اللہ کی رحمت ہوتیں ہیں اس لئے پیاری بھی بہت لگتی ہیں۔ سارہ جوں جوں بڑی ہوتی جا رہی ہے اس کے معصوم اور نرم گرم سوال بھی بڑے ہوتے جا رہے ہیں، اس لئے اب کوئی کام کر لے تو فورا کہتی ہے “دیکھو بابا میں بڑی ہو گئی ہوں“ اور بابا اس کی اس معصوم ادا پر صدقے واری ہو کے رہ جاتا ہے۔١٤ اگست کی رات کو بازار میں بڑی بھیڑ ہوتی ہے اور اہم عمارات کو دلہنوں کی طرح سجایا ہوا تھا میں طٰہ اور سارہ کو گھماتے ہوئے جب الفلاح بینک اور میزان بینک کی عمارتوں کے سامنے پہنچا (دونوں عمارتیں واقعی دلہن کی سجی سنوری ہوئیں تھیں) تو سارہ نے کہا
بابا آج کس کی شادی ہے؟ (اس نے اب تک شادی بیاہ پر ہی عمارتوں کو سجا ہوا دیکھا تھا)
آج پاکستان کی شادی ہے بابا، ١٤ اگست ہے نا، آزادی کا دن اس لئے
کس کا ١٤ اگست؟
ہمارا ١٤ اگست، پاکستان کا ١٤ اگست
خوش ہو کے، ''ہمارا ١٤ اگست ہے، ہمارا پاکستان ہے۔''
بیٹیاں پھولوں کی طرح ہوتی ہیں
بیٹیوں کے بارے میں دو نظمیں
تپتی زمیں پر آنسوؤں کے پیار کی صورت ہوتی ہیں
چاہتوں کی صورت ہوتی ہیں
بیٹیاں خوبصورت ہوتی ہیں
دل کے زخم مٹانے کو
آنگن میں اتری بوندوں کی طرح ہوتی ہیں
بیٹیاں پھولوں کی طرح ہوتی ہیں
نامہرباں دھوپ میں سایہ دیتی
نرم ہتھیلیوں کی طرح ہوتی ہیں
بیٹیاں تتلیوں کی طرح ہوتی ہیں
چڑیوں کی طرح ہوتی ہیں
تنہا اداس سفر میں رنگ بھرتی
رداؤں جیسی ہوتی ہیں
بیٹیاں چھاؤں جیسی ہوتی ہیں
کبھی بلا سکیں، کبھی چھپا سکیں
بیٹیاں اَن کہی صداؤں جیسی ہوتی ہیں
کبھی جھکا سکیں، کبھی مٹا سکیں
بیٹیاں اناؤں جیسی ہوتی ہیں
کبھی ہنسا سکیں، کبھی رلا سکیں
کبھی سنوار سکیں، کبھی اجاڑ سکیں
بیٹیاں تو تعبیر مانگتی دعاؤں جیسی ہوتی ہیں
حد سے مہرباں، بیان سے اچھی
بیٹیاں وفاؤں جیسی ہوتی ہیں
پھول جب شاخ سے کٹتا ہے بکھر جاتا ہے
پتّیاں سوکھتی ہیں ٹوٹ کے اُڑ جاتی ہیں
بیٹیاں پھول ہیں
ماں باپ کی شاخوں پہ جنم لیتی ہیں
ماں کی آنکھوں کی چمک بنتی ہیں
باپ کے دل کا سکوں ہوتی ہیں
گھر کو جنت بنا دیتی ہیں
ہر قدم پیار بچھا دیتی ہیں
جب بچھڑنے کی گھڑی آتی ہے
غم کے رنگوں میں خوشی آتی ہے
ایک گھر میں تو اُترتی ہے اداسی لیکن
دوسرے گھر کے سنورنے کا یقیں ہوتا ہے
بیٹیاں پھول ہیں
ایک شاخ سے کٹتی ہیں مگر
سوکھتی ہیں نہ کبھی ٹوٹتی ہیں
ایک نئی شاخ پہ کچھ اور نئے پھول کھِلا دیتی ہیں۔۔۔۔
15 comments:
مبارکباد.
8/31/2007 01:15:00 PMاللہ سائیں اس کے نصیب اچھے کرے.
آمین.
اللہ بچی کو تین سال مبارک کرے ۔ سدا صحتمند و تندرست اور خوش و خوشحال رکھے ۔
8/31/2007 03:16:00 PMسارہ کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو. اور ایسی ہزاروں تندرستی سے بھرپور سالگرہ دیکھے.
8/31/2007 03:57:00 PMآمین
8/31/2007 05:42:00 PMشاکر عزیز، اجمل صاحب اور جہانزیب آپ سب کا سارہ بٹیا کے لئے نیک تمناؤں کے اظہار کے لئے بہت بہت
بڑی پیارئ ہے! اللہ سدا خؤش رکھے!
8/31/2007 07:11:00 PMاللھ خوشیاں عطا کرے اور والدین کے لئیے قرت
8/31/2007 08:30:00 PMاللہ اسے خوشیاں عطا کرے اور والدین کے لئیے قرت العین بنائے (امین)
8/31/2007 08:32:00 PMبیٹی کو رب العزت کوئی غم نہ دکھائے
8/31/2007 11:17:00 PMبیٹی پر ہمارا بھی ایک شعر ہے
زندہ مثال ہےجہاں میں صبر و شکر کی
سسرال جیسا بھی ہوبیٹٰی نباہ کرتی ہے
سارہ منیر کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد
9/01/2007 12:10:00 PMخُدا ہماری بھتیجی کو عمرِ خضر عطا فرمائے۔
شعیب صفدر صاحب، اسماء صاحبہ، افضل صاحب اور ساجد صاحب آپ سب کا بیحد شکریہ
9/01/2007 06:24:00 PMگو دیر سے سہی لیکن ہماری طرف سے بھی سارہ بٹیا کو مبارکباد..............اور ہاں اپنے پلے سے سارہ کیلیے میری طرف سے تحفہ(چاکلیٹ) لینا نہ بھولیے گا. ;)
9/01/2007 09:15:00 PMشکریہ ساجد اقبال ..... تحفہ دینے کے لئے پاکٹ میری اور پھر بھی اتنی کنجوسی ... سارہ آپ سے بہت ناراض ہے.
9/01/2007 10:06:00 PMبہت پیاری ہے ۔ ۔۔ ۔ ۔خوش رہے بہت
9/07/2007 04:32:00 AMشکریہ امید
9/07/2007 06:01:00 AMسالگرہ مبارک سارا۔۔۔۔۔
8/15/2009 08:27:00 PM.-= طارق راحیل´s last blog ..ماہ رمضان اور ہم 1::: ماہ رمضان کے فائدے ( فضیلتں)1 =-.
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔