میرا تعارف
مجھ سےکہا گیا کہ میں اپنا تعارف بھی کراؤں۔ سوچا کیا بیان کروں دوسروں کی ذات کا تعلق میرا تو تعارف نہ ہوا۔ اُنکی تعریف دراصل اپنےتعلق کی خوشامد ہوئی۔ جو مجھ کو گوارہ نہیں کہ لوگ مجھ کو خوشامد پرست کہیں۔ میرا تعارف میری گمنامی کی تحریریں ہیں۔ میرے نام کی پہچان میرا فکر ہے۔ فقر کی تلاش میں ہوں۔ متلاشی کا تعارف اُسکی منزل ہوتی ہے۔ میں تو ابھی منزل کی تلاش میں ہوں اور منزل کی تلاش کےلئےکسی مشعلچی کی رہنمائی ضروری ہے۔ ابھی تومنزل کی تلاش میں رہنما کی ضرورت باقی ہے۔
میرے قارئین کی رائے ہی میرا تعارف ہوگا۔ میں خود ابھی نہیں جانتا کہ میرا تعارف کیا ہے۔ یہ تعارف تو آپ نےطےکرنا ہے مجھےاُسکو بہتر سے بہتر انداز میں قائم رکھنا ہے۔ میرا نام ہی صرف میرا تعارف ہے باقی تو رواج ہے۔ ہر بات میں باتیں ہی پوشیدہ ہیں اور میرا انداز، الفاظ روائیتی نہیں ہیں۔ میرےلفظ ،لفظ میں وُہ بات پنہاں ہے۔ جو ماضی تھی، حال ہے اور مستقبل ہوگا۔
فرخ نور کے ہی معنی کےتعارف میں گھوم رہا ہوں۔ میرا ’ف‘ ہی فاعل کا آغاز ہے۔ جسکے بغیر لفظ ادھورے ہیں۔ بظاہر تو یہ ”مبارک روشنی“ کا ترجمہ ہے۔ ایک اور مفہوم بھی ہے ”اچھی خبر کا سچا راستہ ہوں میں“۔ یہ میرے نام کےمفہوم کا ایک تعارف ہے۔ لفظ فَرَّخ کےساتھ جب کوئی لفظ شامل ہو جائے تو اُس خوف کے دور ہونے کا ایک نام بھی ہے۔ یوں روشنی سے خوف کےخاتمےکا نام بھی ہوں میں اور نور کا ترجمہ ہی یہی ہے۔ بس میں اسی کوشش میں ہوں میرا عمل بھی اچھی خبر کا سچا راستہ ہو اور میرا تعارف روشنی سےخوف کےخاتمےکا نام بھی ہو۔ مراد میرا تعارف خوش نوید کےساتھ سچ کا ساتھ ہو۔ دُعا کرتا ہوں اللہ مجھے میرے نام جیسا ہی کردار و باعمل بنا دے۔ میری تحریر میں یہی خاصا ہو۔
قارئین سے میری گزارش ہے وُہ مجھے ہمیشہ اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں۔اور میری فلاح و ہدایت کی دُعا کریں۔ درخواست یہ ہے کہ جب کبھی کوئی میری تحریر میں کوئی خامی محسوس کریں، کوئی اختلاف رکھتا ہو، کوئی بہتری کےلئے رہنمائی کرنا چاہتا ہو تو وُہ ضرور مجھےمطلع کریں۔ میرا مقصد آپ سب سے رہنمائی اور مدد حاصل کر کےسیکھنا ہے۔ آپ سب میرے پُرخلوص ساتھی اور دوست ہونگے جو مجھےکسی غلطی یا کوتاہی سے ہر حال بچائے رکھیں گے۔
میرا مختصر سا تعارف یہ ہےکہ میں ١٣ دسمبر١٩٨٣ء کو لاہور شہر میں پیدا ہوا۔ میرے خاندان کا تعلق کتاب کی تخلیق سےکتاب کی تجارت تک کا ہے۔ میں کوئی ادبی شخصیت نہیں ہوں، چند ادبی شخصیات کو معمولی سا جانتا ضرور ہوں مگر ادب کا کبھی بھی طالب علم نہیں رہا۔ اِس بات کا برملا اظہار میرے اکثر اِشعار کی غلطیوں سے ہو جایا کرےگا۔ جو میرے رفقاء دُرست کر دیا کریں گے۔ میں ابھی لرننگ پراسیس کا حصہ ہوں۔ کبھی کوئی غلطی رونما ہو جائے تو مہربانی کر کےمعاف بھی کر دیجئیےگا اور رہنمائی بھی فرمائیےگا۔ میں آپکا بہت مشکور ہو گا۔
(فرخ نور)
2 comments:
[...] گے۔ ویسے ان کا تعلق لاہور سے ہے، اور ان کا تفصیلی تعارف یہاں موجود [...]
1/20/2008 12:53:00 PMماشاءاللہ بہت ہی خوبصورت انداز تحریر ہے
4/23/2009 04:53:00 AMآپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔