گونگوں کا شہر
کچھ نہ پوچھو کہ یہ شہر گونگوں کا ہے
لوگ سن کر بھی یاں کچھ نہیں بولتے
دیکھتے ہیں مگر لب نہیں کھولتے
ان کو ڈر ہے یہی، وہ جو بولے کبھی
ان کی آواز بھی
ان صداؤں میں شامل کہی جائے گی
ہم نے گر کچھ کہا (ان کو ڈر ہے یہی)
نام ان کے تبھی
ان گواہوں کی فہرست میں خودبخود
لکھ لئے جائیں گے
جو کہ حق کی گواہی میں مارے گئے
سچ کی دیوی کے چرنوں پہ وارے گئے
اس لئے لوگ یاں سچ نہیں بولتے
دیکھ کر بھی زبانیں نہیں کھولتے
ہم کہ اس شہر میں
زہر امروز پی کر
اگر چپ رہے
کل ہماری نسوں میں یہی زہر
آگ بن کر اتر جائے گا
پھر یہ آتش فشاں
خامشی کے نشاں
کون جانے کہ کب پھٹ پڑیں
کون لیکن سنے ہم اگر کچھ کہیں
اس لئے چپ رہیں
کچھ نہ بولیں کہ یہ شہر بہروں کا ہے
کچھ نہ پوچھیں کہ یہ شہر گونگوں کا ہے
عائشہ نگہت
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔