18 October, 2007

حکمرانی نقشہ

محترمہ بے نظیر بھٹو کی آمد کے ساتھ ہی میرے ذہن میں مستقبل کی پاکستانی حکومت کا نقشہ ابھر رہا ہے جو کچھ یوں بنتا ہے۔

صدر۔ جنرل سے مسٹر بننے والے پرویز مشرف، ہمیشہ کی طرح ملک کے طاقتور ترین صدر
وزیراعظم۔ ڈیل کے تحت واضع ہے کہ وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو ہی ہوں گی، ایک بے اختیار وزیراعظم
چیف آف آرمی سٹاف۔ ملک کے دوسرے طاقتور ‘پرویز‘، اشفاق پرویز کیانی
سندھ۔ پر پی پی پی اور ایم کیو ایم کا قبضہ
سرحد۔ مولویوں کے حوالے
پنجاب۔ میں چوہدریوں کا راج
بلوچستان۔ کی حالت کے پیش نظر اس کا اللہ حافظ

یہ ہے اگلے الیکشن کے بعد بننے والی ‘قومی‘ حکومت کا نقشہ جس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیئے گئے ہیں اور آگے کی کھلی چھٹی ہے۔ اس لئے ہم اور آپ آج ہی مصلٰی (جائے نماز) سنبھال لیں اور دعا کریں کہ اللہ پاکستان کی خیر کرے اور اسے ہر آنے والی مصیبتوں سے بچائے ۔۔۔ آمین

3 comments:

ساجد نے لکھا ہے

نہین منیر بھائی ، یہ نقشہ ٹھیک نہیں ہے۔
اس نقشے کا اندازہ ابھی نقشہ بنانے والوں (امریکہ) کو بھی نہیں ہے۔ ابھی تو جنرل صاحب ، محترمہ ، ق لیگ اور ایم کیو ایم کے درمیان جوتیوں میں دال بٹنی ہے۔ ابھی تو محترمہ نے اپنے اصلی پر پُرزے نکالتے ہوئے جنرل صاحب کا بستر گول کرنے کی کوششیں کرنی ہیں۔ اور امریکہ سے وفاداریوں کے عہد و پیمان کرتے ہوئے جنرل صاحب کو بھی مات دینے کا مرحلہ ابھی محترمہ نے طے کرنا ہے۔
جب جیالوں اور چریوں (ایم کیو ایم) کے درمیان تو تکار کی نوبت پہنچے گی تو پھر سندھ کا حال خدا ہی جانے کیا ہو گا۔
بہت کچھ لکھ سکتا ہوں لیکن فی الحال قبل از وقت ہو گا۔

10/18/2007 10:40:00 PM
ساجداقبال نے لکھا ہے

ساجد کا کہنا درست ہے۔ سندھ اور خاص کر کراچی میں اب کھینچا تانی شروع ہو جانی ہے۔ بہتر ہوگا اگر ان دو پارٹیوں کی بھی ڈیل ہو جائے۔ ایم کیو ایم نے اتنے عرصے حکومت میں رہ کر پر پرزے تو نکال ہی لیے ہونگے۔

10/19/2007 12:21:00 AM
میرا پاکستان نے لکھا ہے

ایک بات یاد رکہیں‌جب تک آقاؤں کی جنرل مشرف کا آشیربار حاصل رھے گی کچہ نھیں‌ھوگا بلکھ سب لوگ بقول جنرل ضیاکے ایوان صدر کے آگے دم ھلاتے رھے گے۔

میرا پاکستان's last blog post..سیاست کی بساط بچھائی جا چکی ہے

10/19/2007 02:53:00 AM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب