ایمرجنسی کے بعد پہلی نوید
صدر جنرل پرویز مشرف کی طرف سے ملک میں لگائی گئی ایمرجنسی کے بعد وزیر اعظم شوکت عزیز نے قوم کو پہلی نوید سنائی ہے کہ
‘‘عام انتخابات ایک سال کے لئے ملتوی ہو سکتے ہیں، جب تک ضرورت ہو گی ایمرجنسی برقرار رہے گی‘‘
حکمران ٹولے کی شروع دن سے ہی یہی کوشش تھی کہ کسی طرح جنرل پرویز مشرف کو ایمرجنسی کے لئے راضی کیا جائے یا ملک میں ایسے حالات پیدا کر دیئے جائیں جس سے ایمرجنسی کا جواز پیدا کیا جا سکے۔ اور پھر وہی ہوا چوہدری برادران و ہمنوا کی محنتیں رنگ لائیں اور ان کے روزگار کا عرصہ لمبا پو گیا اور اب اسے مزید طول دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا حال ایک مستری جیسا ہی ہے جو معمولی مرمت کے لئے کسی مکان میں داخل ہوتا ہے، پھر یہ مرمت تعمیر میں بدل جاتی ہے، مالک کی جیب خالی تک اور نیا روزگار ملنے تک وہ وہی جما رہتا ہے۔ موجودہ حکومت بھی اسی لئے ‘جمی‘ ہوئی ہے انہیں معلوم ہے کہ یہ روزگار چھن جانے کے بعد ان کو گھاس کسی نے نہیں ڈالنا۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔