23 November, 2007

کمزور مقابل ہو تو فولاد ہے جرنیل

اقبال اور مجید لاہوری کی روح سے معذرت کے ساتھ

 


کمزور مقابل ہو تو فولاد ہے جرنیل
امریکی ہوں سرکار تو اولاد ہے جرنیل
قہاری و غفاری و قدوسی و جبروت
اس قسم کی ہر قید سے آزاد ہے جرنیل
جرنیل کی آنکھوں میں کھٹکتی ہے عدالت
ہوں جج جو آزاد تو برباد ہے جرنیل
ہر وقت وہ پہنے ہے صدارت میں بھی وردی
بیوی بھی اتروائے تو ناشاد ہے جرنیل
درانی و افگن کہ قصوری و شجاعت
شیطان کے ان چیلوں کا استاد ہے جرنیل

7 comments:

میرا پاکستان نے لکھا ہے

اتنی زبردست تخلیق ہم تو پڑھ کر عش عش کر اٹھے

میرا پاکستان's last blog post..ظاہروباطن

11/23/2007 08:26:00 PM
شعیب صفدر نے لکھا ہے

نہایت اعلیٰ !!!!!!
کس کی ہے؟؟؟

11/24/2007 12:30:00 AM
پاکستانی نے لکھا ہے

ہو گا کوئی سرپھرا پاکستانی

11/24/2007 03:28:00 AM
خاور نے لکھا ہے

بہترین نظم ہے ـ یہ کس کی تخلیق ہے؟
گجرات کے چوہدریوں کے متعلق برے الفاظ کافی بے احتیاطی والی بات ہے ـ
پاکستان کے کسی بھی اخبار میں آپ نے کبھی کسی بھی لکھنے والے کو ان کے متعلق کسی قسم کا اعتراض لکھتے دیکھا ہے؟؟
اس میں نشانیاں ہیں سوچنے والوں کے لیے ـ

خاور's last blog post..فوج کے نام

11/24/2007 07:25:00 AM
پاکستانی نے لکھا ہے

نظم کا خالق نامعلوم ہے۔

کیوں ڈرا رہے ہیں خاور بھائی، میں تو پہلے ہی کمزور دل واقع ہوا ہوں۔

11/24/2007 07:28:00 PM
ابوشامل نے لکھا ہے

بہت اعلی! لیکن برادر ایک تصحیح کر لیں

"قماری و غفاری و قدوسی و جبروت" کے مصرعے میں "قماری" کی جگہ "قہاری" کر دیں۔

ابوشامل's last blog post..احوالِ محفل

11/24/2007 09:14:00 PM
پاکستانی نے لکھا ہے

شکریہ ابوشامل، تصحیح کر دی ہے

11/25/2007 08:10:00 AM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب