28 February, 2008

مفت ٹکٹ

سفر۔ آخری
ٹکٹ۔ مفت
سیٹ۔ محفوظ
مسافر کا نام۔ عبداللہ ابن آدم
عرفیت۔ انسان
شناخت۔ مٹی
پتہ۔ روئے زمین

سفر کی تفصیلات

روانگی۔ از دنیا
منزل۔ آخرت
مدت سفر۔ چند ثانیے، جس میں چند لمحوں کے لئے دو میٹر زیرزمین پرواز
پرواز کا وقت۔ وقت اجل
ریزرویشن۔ یقینی

ضروری ہدایات
تمام مسافران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ان لوگوں کو اپنی نظر میں رکھیں جو ان سے پہلے آخرت کی طرف سفر کر گئے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے بغور پڑھ لیں جو کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں درج ہے، ان پر عمل کریں اگر کچھ سوالات درپیش ہوں تو جواب کے لئے علماءامت سے رجوع کریں۔

کتنا سامان سفر ساتھ لائیں
ہر مسافر اپنے ساتھ پانچ میٹر سفید لٹھا اور تھوڑی سی روئی لے جا سکتا ہے لیکن وہ سامان جو درحقیقت آپ کے کام آئے نیک اعمال، صدقہ جاریہ، نیک صالح اولاد اور وہ علم جس سے دوسرے نفع حاصل کر سکیں۔ اس کے علاوہ کسی قسم کا دیگر سامان ساتھ لانے کی کوشش کی گئی تو اس کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے۔ تمام مسافران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ پرواز کے لئے ہر وقت تیار رہیں۔ پرواز سے متعلق مزید معلومات کے لئے فوری طور پر کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے رابطہ کریں۔ آپ کی سہولت کے لئے دوبارہ عرض ہے کہ آپ کی سیٹ ریزرو ہو چکی ہے۔
ہمیں امید ہے کہ آپ سفر کے لئے تیار ہوں گے، ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
خدا آپ کا حامی و ناصر ہو۔
 

4 comments:

خاور نے لکھا ہے

بہت اچهے
ایک پرانا موضوع
ایک بہت بڑی حقیقت
لیکن لکھنے کا نیا انداز بهت هی اچها ہے

خاور's last blog post..آپے شاھ

2/28/2008 09:30:00 PM
اجمل نے لکھا ہے

میرے لئے ایک نشست محفوظ کرا دیجئے ۔

اجمل's last blog post..مِٹا سکے تو مِٹا لے دنیا

2/29/2008 01:04:00 AM
کامران نے لکھا ہے

زبردست

2/29/2008 02:59:00 PM
پاکستانی نے لکھا ہے

جی خاور بھائی، پرانے موضوع کو نیا انداز میں لکھا گیا ہے۔


اجمل صاحب سیٹ تو ہر کی محفوظ ہو چکی ہے بس اب تو فلائٹ کا انتظار ہے کہ یہ کس دن اور کس وقت روانہ ہوتی ہے۔

پاکستانی's last blog post..مفت ٹکٹ

2/29/2008 04:48:00 PM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب