آؤ مل کر کھاتے ہیں
آؤ مل کر کھاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں
گیت خوشی کے گاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں
جب وقت پڑا تو بھاگیں گے، جدہ اور لندن اپنا ہے
مل کر بھوک مٹاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں
میں %10، تم 10 نمبر دونوں مل کر کچھ کر جائیں
اک تازہ ڈھونگ رچاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں
گھوڑے لوٹے، سب آئیں گے تھیلے بھر بھر لے جائیں گے
اک اور دکان لگاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں
تو عدل کا شور مچائے جا، میں ظلم کو عام کئے جاؤں
اس طرح سے کام چلاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں
ہم ماضی میں بھی کھاتے تھے، اب اور زیادہ کھائیں گے
کب کہنے سے شرماتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں
اس ملک سے اتنا پیار ہمیں، چپا چپا بیچیں گے ہم
اس ملک سے پیار نبھاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں
ہے پہلے بھی لوٹا اس کو، پر قوم بھلا بیٹھی ہم کو
اک اور سبق سکھاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں
میرے گھوڑے بیتاب بہت، ڈربی کھولو میں آتا ہوں
ہر شہر میں ریس لگاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں
اک دوجے کے دشمن تھے یہ اے یاسر جی کچھ دن پہلے
اب دونوں یہ فرماتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں
Yasir Ali۔ By
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔