امریکی سفیر سے ڈگری نہ لینے والا طالب علم غائب
روٹس کالج کی تقریب میں امریکی سفیر کے ہاتھوں ڈگری لینے سے انکار کرنے والے طالب علم صمد خرم کا نیشنل لائبریری سے انتظامیہ کے ہمراہ جانے کے بعد کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ دارالحکومت کے صحافی گزشتہ روز صمد خرم سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے رہے مگر نہ اس کا کوئی اتہ پتہ معلوم ہوسکا نہ روٹس ہیڈ آفس راولپنڈی سے کوئی اطلاع مل سکی جبکہ طالب علم کے انکار کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسے ہارورڈ یونیورسٹی کی ڈگری سے محروم کردیا جائے گا جہاں اس نے امریکی سکالرشپ پرتعلیم حاصل کی۔ ’’جناح‘‘ نے گزشتہ روز روٹس ہیڈ آفس رابطہ کیا تو ایک خاتون نے بتایا کہ یہاں چھٹیاں ہیں اور کوئی ذمہ دار شخص بات کرنے کے لئے میسر نہیں۔ ان سے کہا گیاکہ گھر کا یا موبائل نمبر فراہم کر دیں تو انہوں نے ٹال دیا تاہم اس سوال پر کہ کیا روٹس کالج نے طالب علم کے خلاف کوئی انضباطی کارروائی کرلی ہے خاتون نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایسی کوئی بات نہیں۔ ایکشن کی ضرورت نہیں۔ علاوہ ازیں معلوم ہوا ہے کہ صمد خرم انتہائی غیر معمولی صلاحیتوں کا حامل طالب علم ہے کیمبرج انٹرنیشنل امتحان 2005ء میں اس نے A لیول میں 7 اے حاصل کئے۔ بعدازاں ہارورڈ یونیورسٹی سے اسے 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی فل سکالرشپ ملی جہاں وہ 4 سال تک زیر تعلیم رہا۔ اب وہ یونیورسٹی کی ڈین لسٹ میں شامل ہے اور شمالی امریکہ کے انگلش پارلیمانی مقررین میں اس کا دوسرا نمبر ہے۔ ہارورڈ فاؤنڈیشن اسے ایوارڈ دے چکی ہے۔ فزکس اولمپیڈ 2005ء کے لئے اسے پاکستان سے بہترین فزیشسٹ کے طورپر منتخب کیا گیا تھا۔
وڈیو لنک
3 comments:
حوصلہ رکھیں امید ہے صمد خرم جہاںہوگا ٹھیک ہی ہو گا۔ لیکن اس بات کی وجہ جاننے کیلیے تجسس برقرار رہے گا کہ صمد خرم کو میڈیا سے اب تک کیوں دور رکھا جا رہا ہے۔
6/26/2008 11:11:00 PMمیرا پاکستان's last blog post..جج اور مسلم لیگ ن
یہ اتنی بڑی بات ہے نہیں جتنا پاکستانی میڈیا بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے ۔۔ میرا تو اپنا خیال ہے صمد اگر ہوش مند ہے تو خود پاکستانی میڈیا سے دور دور رہے گا۔۔ ورنہ ہمارا میڈیا اسے خوانخواستہ شہید کروا کر ہی چھوڑے گا۔۔ امریکن سفراء کے لیے یہ کوئی نئی صورت حال نہیںاور موجودہ حکومت کی پالیسیوںکی وجہ سے انہیں آئے دن اسطرح کے احتجاج سہنے پڑتے ہیں۔۔
6/27/2008 03:24:00 AMراشد کامران's last blog post..اب کسے ٹیگوں ؟
خرم صمد کی جرات اور عظمت کو ہم سلام کرتے ہیں ۔
6/27/2008 05:53:00 PMانہوں نے امریکی سفیر سے اسکالر شپ حاصل نہ کر کے یقینا پاکتان اور پاکستان کے عوام کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔