ننھا ستارہ
اُن کو دیکھنے کے بعد سوچا ۔۔۔۔۔۔۔؟
جب سارا عالم خوابوں کی دنیا میں کھو جاتا ہے تو اے دوست میں ان شوخ ننھے قاصدوں سے تمھاری بات پوچھتا ہوں وہ اپنے خاموش اشاروں سے جواب دیتے ہیں مگر میں سمجھ نہیں پاتا۔ کتنے خوش قسمت ہیں یہ ستارے جو تمھیں دیکھ رہے ہیں۔ میں تمام رات ان کو دیکھتا ہوں کیونکہ کسی وقت یہ تمھاری نظروں کا مرکز بنتے ہوں گے۔
ایسے میں میرے من میں ایک خواہش مچلتی ہے کہ ۔۔۔۔۔۔
کاش میں بھی ایک ننھا ستارہ ہوتا۔
ابھی تو آنکھ میں باقی ہے انتظار کا رنگ
ابھی تو خواب میں تعبیر خواب باقی ہے
ابھی تو خواب میں تعبیر خواب باقی ہے
میری ڈائری کا ایک ورق ۔۔ ٢٠ فروری ١٩٩٥
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔