عیدی!!
امی دیکھو!!
اُٹھو!!
فوجی انکل سے
مجھکو یہ عیدی ملی ہے!
کتنے اچھے ہیں یہ
سارے انک میرے
مجھ کو کھانا دیا
اور کھلونے دیئے
مجھ کو عیدی بھی دی
پر یہ کہتے ہیں ‘ابو نہیں آئیں گے‘
اور میں بھیا سے بھی اب نہ مل پاؤں گی
نہ ہی میں اپنے گاؤں جا پاؤں گی
امی!!!
اُٹھو!!!
بات میری کوئی
تم بھی سنتی نہیں
ابو آتے نہیں، نہ ہی بھیا یہاں
یہ جو کپڑے مجھے انکلوں نے دیئے
یہ پہن کے میں اب کس کو دکھلاؤں گی
اب کے میں عید کیسے منا پاؤں گی؟؟
2 comments:
آہ۔۔۔:(
10/01/2008 05:44:00 AMاللہ ہر بچے کے سر پر اس کے ماں باپ کا سایہ قائم رکھے۔ آمین۔
پاکستانی بھیا، آپ کو اور آپ کی فیملی کو عید مبارک۔
ماوراء's last blog post..آہ۔۔۔یہ عید؟
شکریہ ماوراء، میری اور میری فیملی کی طرف سے آپ کو دلی عید مبارک، اللہ آپ کو دین و دنیا کی تمام بھلائیاں عطا کرے ۔۔۔ آمین
10/02/2008 07:38:00 PMپاکستانی's last blog post..عید مبارک
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔