10 November, 2008

اور جیب کٹ گئی!

ایک اخباری خبر کے مطابق رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی وزارت صحت کا قلمدان سنبھالنے اور حلف اٹھانے کے بعد اسلام آباد سے واپس کراچی ائرپورٹ پر پہنچے تو ائرپورٹ پر ان کے استقبال کے لئے پی پی کے کارکنان کی ایک کثیر تعداد موجود تھی، جنہوں نے جاکھرانی صاحب کو ہار پہنائے، گلے ملے، مبارکبادیں دیں، اس دوران وفاقی وزیر کو احساس ہوا کہ ان کی جیب پر کسی جیالے نے ہاتھ صاف کر دیا ہے، انہوں نے چیک کیا تو ان کی جیب سے گیارہ ہزار نقد، اے ٹی ایم کارڈ اور قومی اسمبلی کا کارڈ غائب تھا۔ جس کے بعد انہوں نے بذریعہ فون تھانے میں اس واقعہ کی انٹری کرا دی۔

2 comments:

ڈفر نے لکھا ہے

سیاستدانوں کے ساتھ بڑا ہتھ ہونا چاہیئے ،اتنے چھوٹے موٹے ہاتھوں سے کچھ نہیں ہونے والا

11/11/2008 01:10:00 AM
جوش نے لکھا ہے

چور کو پڑ گے مور

11/13/2008 05:05:00 PM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب