26 November, 2008

قوم کی خاص بیٹی

روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستان میں چیف جسٹس کی بیٹی کے انٹر میڈیٹ کے نمبربڑھائے جانے کے واقعہ کے پس منظر میں بھارت کے ایک وزیر اعلیٰ کے اپنی بیٹی کے ساتھ رویہ کا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں وزیر اعلیٰ نے اپنی پیاری بیٹی کو امتحان میں زیادہ نمبر دلانے کے لئے کسی قسم کی سفارش کرنا گوارا نہیں کیا۔بھارتی اخبارات میں یہ خبر شائع بھی ہوئی تھی۔ بھارت کے سابق وزیر اعظم مرار جی ڈیسائی جب مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ تھے تو ان کی بیٹی جو ممبئی میں میڈیکل کالج کی طالبہ تھی کالج کی سطح پر ہونیوالے ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کے ایک پرچہ میں اسے کم نمبر ملنے کا خدشہ تھا۔ اس کے خیال میں پرچہ زیادہ اچھا نہیں ہوا تھا جس کا ذکر اس نے باپ سے کیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ ہونے کے سبب آپ یونیورسٹی کے چانسلر ہیں اور صوبے کے تمام کالج آپ کے انڈر میں ہیں۔ میڈیکل کالج کا پرنسل آپ کا دوست بھی ہے اور وہ ہمارے گھر بھی آتا ہے آپ کا صرف کہنا ہی کافی ہوگا تھرڈ ایئر کا امتحان لوکل سطح کا ہے پرنسپل کے اپنے ہاتھ میں ہے یہ کام آسانی سے ہوجائے گا مگر باپ نے کسی قسم کی مدد کرنے سے صاف انکار کردیا اور کہا کہ میں اپنی بیٹی کے لئے سفارش کرکے کالج کے دیگر طلبہ کے ساتھ ناانصافی نہیں کرسکتا۔




اعلی عدالتی فیصلوں اور بورڈ کے قواعد کی خلاف ورزی، چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی بیٹی کواضافی نمبر دلوائے گئے۔
فرح حمید ڈوگر کو نئے نمبروں کی بنیاد پر میڈیکل کالج میں داخلہ مل گیا۔
پرچوں کی ری مارکنگ سپریم کورٹ نے ختم کردی،نمبر نہیں بڑھائے جاسکتے، کنٹرولر لاہور بورڈ
چیف جسٹس ڈوگر کی بیٹی کوخلاف قواعد اضافی نمبردلوانے کی تحقیقات شروع
اضافی نمبر دینا زیادتی ہے، رکن پنجاب اسمبلی


چیف جسٹس مستعفی ہو جائیں

1 comments:

عبدالقدوس نے لکھا ہے

ان کی تو موج ہے یار 650 نمبر لیکر بھی میڈیکل میں داخلہ اور کہاں 950 والے رو رہے ہیں

عبدالقدوس's last blog post..ریڈی میڈ سفارشی خط !

11/28/2008 05:07:00 PM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب