پاک بھارت ہیکرز پھر سرگرم
چند روز قبل مبینہ طور پر ہندوستانی ہیکرز نے پاکستان کی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی یعنی اوگرا سمیت بعض ویب سائٹس کو ہیک کر لیا تھا۔
اوگرا کے ایک ترجمان محمد اسد سے جب ان کی سائٹ ہیک ہونے کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نےاس کی تصدیق کی اور بتایا کہ سترہ نومبر کی رات کو کچھ دیر کے لیے ایسا ہوا تھا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ان کے متعلقہ شعبہ نے فوری طور پر کارروائی کی اور معاملہ ٹھیک کر دیا۔
ان سے جب پوچھا کہ انہوں نے اس بارے میں دفتر خارجہ یا محمکہ داخلہ کو شکایت کی تو انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات ان کے علم میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات اب پرانی ہوچکی ہے۔
ہندوستان کے ایچ ایم جی ڈی ٹی آندھرا ہیکرز نامی گروپ نے ایک پاکستانی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کے بعد ایک دھمکی آمیز پیغام بھی چھوڑا۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’پیارے پاکیز انڈین ہیکرز کا راج ہے۔ جائیں اور سوجائیں کہیں۔۔ ہم مار دیں گے۔‘
اس ویب سائٹ پر انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’ہندوستان زندہ باد ایچ ایم جی ڈی ٹی آندھرا ہیکرز۔ اس گروپ نے رابطے کے لیے اپنا ای میل بھی چھوڑا ہے۔
اس واقعہ کے بعد پاکستان سائبر آرمی نامی ہیکرز نے ہندوستان کی بعض ویب سائٹس ہیک کرنا شروع کردی ہیں، جس میں اطلاعات کے مطابق بھارت کی ’آئل اینڈ گیس کارپوریشن لمیٹڈ‘ کی سائٹ بھی شامل ہے۔ ایک بھارتی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کے بعد مبینہ طور پر پاکستانی ہیکرز نے ایک جوابی پیغام چھوڑا کہ ’ ہم سو ضرور رہے ہیں لیکن مرے نہیں ہیں۔ اب نتائج بھگتیں۔‘ ۔۔۔۔ مزید یہاں
2 comments:
صحیح ہے
11/27/2008 02:46:00 AMمیرے خیال سے اس بار جنگ عظیم سوئم سائبر وار ہو گی :D کیوں کہ اب تو پاکستان سائبر آرمی بھی بن چکی ہے اور ایسا ہی کچھ بھارت میں بھی یقینی طور پر ہوگا
11/28/2008 05:21:00 PMویسے میں نے کہیں پر پڑھا تھا کہ شمالی کوریا نے ایٹمی ٹیکنالوجی امریکہ کی لیبز سے ہیک کی ہے اور ہر سال سرکاری سطح پر 1000 ہیکرز تیار کئے جاتے ہیں
موجودہ مقابلہ ہیکنگ میں ویسے ہمارے ترکی بھائی سرفہرست ہیں اور اول قرار پائیںہیں
مزید پڑھنے کے لیے یہاں تشریف لائیں
http://abdulqudoos.info/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86%db%8c-%db%81%db%8c%da%a9%d8%b1%d8%b2-%da%a9%d8%a7-%d8%ac%d9%88%d8%a7%d8%a8-%db%81%d9%85-%d8%b3%d9%88%d8%b1%db%81%db%92-%db%81%db%8c%da%ba%e2%80%8c-%d9%85/
عبدالقدوس's last blog post..ریڈی میڈ سفارشی خط !
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔