07 April, 2009

انرجی بچاؤ وقت

موجودہ حکومت کی پالیسیاں بھی مشرف حکومت کی طرح چل چلاؤ اور حکومت کرو کی طرح ہیں، نہ کوئی واضع پالیسی نہ کوئی ٹھوس اقدامات۔ اب یہی دیکھ لیں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے موجودہ حکومت نے بھی مشرف حکومت کی طرح گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ٢٥٠ میگا واٹ بجلی کی بچت ہو گی۔ اس اقدام کے تحت٣٠ اپریل اور یکم مئی کی درمیانی رات کو پاکستان کے معیاری وقت کی بجائے انرجی بچاؤ وقت شروع ہو جائے گا اور پاکستان بھر میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی جائیں گی۔ ان کوڑھ دماغوں کو ذرا مشرف دور کے اعداد و شمار ہی دیکھ لینے چاہیے تھے کہ اس اقدام سے لوڈشیڈنگ پر کس قدر قابو پایا جا سکا تھا۔

2 comments:

ڈفر نے لکھا ہے

میرا خیال ہے کہ 15 اپریل سے گھڑیوں کے ساتھ پنگے بازی شروع ہو گی

4/09/2009 01:17:00 AM
محمد سعد نے لکھا ہے

کتنا احسن فیصلہ ہے کہ چند دفاتر کے اوقات نئے سرے سے مقرر کرنے کے بجائے پورے ملک کی گھڑیاں آگے کر دی گئی ہیں۔ پتا نہیں کیوں جاہل گنوار لوگ اس پر اعتراض‌کرتے ہیں۔

4/09/2009 02:36:00 AM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب