ڈیرہ آپریشن
ڈی پی او ڈیرہ ڈاکٹر رضوان کی سربراہی میں آج صبح پانچ بجے ڈیرہ غازی خان سے تقریبا ٣٠ کلومیٹر دور شادن لنڈ کے علاقہ میں واقع مدرسہ عثمانیہ پر چھاپہ مارا گیا، اس دوران مدرسے میں چھپے دہشت گردوں جن کا تعلق وزیرستان سے بتایا گیا ہے نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس نے ابھی تک علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ ایک دوست کے مطابق مدرسے سے ١٤ مارٹر گولے، ٥ خود کش جیکٹس، ١٥ ٹائم فیوز جیکٹس، ١٠ چھوٹے میزائل، ٢٢ ہینڈ گرنیڈ، ٨ راکٹ لانچر، ١٠ کلو دھماکہ خیز مواد اور بے شمار گنیں، گولیاں وغیرہ برآمد کی گئی ہیں۔میں حیران ہوں کہ آخر اتنا زیادہ اسلحہ یہاں تک آیا کیسے، ہماری پولیس، فوج اور درجنوں دیگر ادارے آخر کیا کر رہے ہیں، دہشت گرد انتہائی آسانی سے اسلحہ ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتے ہیں اور بیج میں خوار ہو رہا ہے بیچارہ عام آدمی۔
ایک طرف قانون نافذ کرنے والے ادارے، دوسری طرف دہشت گرد اور درمیان میں عوام جسے چکی میں پڑی گندم کی طرح پیسا جا رہا ہے۔
5 comments:
میری عقل میں بھی ایسی باتیں نہیں گھستیں ۔ میں کبھی کبھی سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہوں کہ کہیں جان بوجھ کر مدرسوں کو بدنام تو نہیں کیا جا رہا ؟ اپنے آقا امریکا کو خوش کرنے کے لئے
7/11/2009 10:46:00 PM.-= افتخار اجمل بھوپال´s last blog ..سانپ کی دوستی =-.
میں نے آج ایک مضمون نقل کیا ہے جسے پڑھ کر سر گھوم جاتا ہے
7/11/2009 10:48:00 PM.-= افتخار اجمل بھوپال´s last blog ..سانپ کی دوستی =-.
امریکہ سے آتا ہے سب کچھ براستہ افغانستان
7/12/2009 01:13:00 AM.-= بلوُ´s last blog ..100 =-.
ہم کراچی والے تو برسہا برس سے اس نا جائز اسلحے کا عذاب بھگت رہے ہیں :( بھائی اس ملک کا سسٹم ایسا بنادیا گیا ہے کہ غلط کام کرنے والا نڈر ہے اور صحیح کام کرنے والا ڈرتا بھی ہے اور رلتا بھی ہے اگر یہ سب امریکہ سے براستہ افغانستان آتا بھی ہے تو کیا امریکی لاتے ہیں کرنے والے تو سب اس ملک کے ہی لوگ ہیں نا،جہاں ایمان،اخلاق اور قانون سب پیسہ ہوجائے وہاں ایسا ہی ہوا کرتا ہے،اللہ سے خیر کی دعا مانگیئے اور اپنے اعمال پر نظر رکھیئے ،ہم سگھر گئے تو اللہ بھی مہربان ہوجائے گا انشاءاللہ
7/17/2009 05:07:00 PMہم سدھر گئے تو اللہ بھی مہربان ہوجائے گا انشاءاللہ
7/17/2009 05:08:00 PMآپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔