عید وطن
اس طور اب کے گزری ہے اہل چمن کی عید
جیسے وطن سے دور غریب الوطن کی عید
دست جمیل رنگ حنا کو ترس گئے
بوئے سمن کو ڈھونڈتی ہے پیرہن کی عید
عارض ہیں زخم زخم تو آنکھیں لہو لہو
دیکھی نہ ہو گی دوستو اس بانکپن کی عید
گل رنگ قہقوں کی فصیلوں سے دور دور
نالہ بلب گزر گئی غنچہ دہن کی عید
اے ساکنان دشت جنوں کس نشے میں ہو
شعلوں کی دسترس میں ہے سرو و سمن کی عید
5 comments:
اے ساکنان دشت جنوں کس نشے میں ہو
9/21/2009 09:34:00 PMشعلوں کی دسترس میں ہے سرو و سمن کی عید
اللہ نہ کرے کہ اس چمن کو کسی حاسد کی نظر لگے اللہ ہمیں سچا مسلمان اور بہترین پاکستانی بننے کی توفیق عطا فرمائے آمین،
آپکو بہت بہت عیدمبارک!
السلام علیکم
9/21/2009 10:47:00 PMعید مبارک !
آپ کو عیدمبارک
9/22/2009 08:47:00 AMعید مبارک آپ کو بھی میرے بھائی۔۔۔۔۔۔
9/23/2009 12:16:00 AM.-= محمد طارق راحیل´s last blog ..دین میں اضافہ اور جدید ایجادات و وسائل =-.
عید مبارک
9/23/2009 03:47:00 AMآپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔