05 July, 2010

معراج کا سفر

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سفر (الاسراء و المعراج) کیا ہے؟
What is Ascension to Heaven of Prophet Muhammed (pbuh)?

اس معراج کے دو حصے ہیں پہلا حصہ اسراء کہلاتا ہے جو مسجد حرام (مکہ المکرمہ) سے مسجد الاقصی تک کے سفر کا نام ہے، یہاں پہنچنے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام انبیاء الصلاۃ والسلام کی امامت فرمائی، بیت المقدس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آسمانوں پر لے جایا گیا یہ اس سفر کا دوسرا حصہ ہے جس کو معراج کہا جاتا ہے۔
There are 2 parts of this Ascension: Hrst is called Al-lsra which is from Al-Haram Mosque to Al-Aqsa Mosque. ln Al-Aqsa Mosque, Prophet Muhammed (pbuh) performed Salat as Imam (leader) for all Prophets (pbuh).
From Al-Aqsa (Bait Al-Maqadas) He (pbuh) was ascended to Heavens and this is 2nd part of His (pbuh) travel which is called Meraj.

عام طور پر اس پورے سفر کو معراج کہا جاتا ہے، معراج سیڑھی کو کہتے ہیں اس کی تاریخ میں اختلاف ہے لیکن اس پر اتفاق ہے کہ یہ ہجرت سے قبل پیش آیا۔
Normally, whole travel is called Meraj and Meraj means ladder. There is difference about date but all are agreed that this happened before migration.

معراج حالت بیداری میں ہوئی یا خواب میں؟
Was Ascension physical (in routine life) or as dream?

امت میں اکثر علماء اور فقہاء اس بات کے قائل چلے آ رہے ہیں کہ یہ معراج حالت بیداری میں ہوئی ہے یہ خواب یا روحانی سیر اور مشاہدہ نہیں بلکہ عینی (آنکھوں دیکھا) مشاہدہ ہے جو اللہ تعالٰی نے اپنی قدرت کاملہ سے اپنے پیغمبر کو کرایا ہے۔
The majority Muslim Scholars and Jurists are agreed on this point that Ascension was physical and not dream means this happened to Prophet (pbuh) in routine normal working life. That was not a dream or imagination or just an observation. But it was a live obervation (which is viewed by opened eyes) and this was managed by Allah (swt) for His beloved Prophet (pbuh) to show controlled power of Allah to His beloved Prophet (pbuh).

براق کیا ہے؟
What is Buraq?

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب الاسراء و المعراج سے واپس اپنے گھر مکہ المکرمہ میں تشریف لائے اور لوگوں کو الاسراء و المعراج (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سفر مبارک مکہ المکرمہ سے بیت المقدس اور بیت المقدس سے آسمانوں کی سیر) کے سفر کے متعلق بتایا
When Prophet Muhammed (pbuh) returned m His home m Makkah after Ascension to Heaven (Al-lsra Wa-Al-Meraj) and told people about His travel from Makkah to Al-Quds (Jerusalem) and to Heavens

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا براق میرے پاس آیا اور مجھے اپنے اوپر سوار ہو نے کے لئے کہا اور براق مجھے مکہ المکرمہ سے بیت المقدس لیکر آیا۔
The Prophet (pbuh) told that Buraq (an animal smaller than mule and bigger than donkey) came to me and told me to sit on it and that Buraq brought me from Makkah to Al-Quds.

براق کیا ہے؟ عربی زبان کے ماہر بتاتے ہیں کہ براق خچر سے چھوٹا اور گدھے سے بڑا جانور ہے۔
What is Buraq, the Arabic language specialists say that Buraq is an animal smaller than mule and bigger than donkey.

بعض احادیث کی شرح میں براق بریق سے نکلا ہے جس کا معنی چنگاری ہے اور اس کا رنگ سفید ہے براق اس کی طرح ہے اور اس کی رفتار کو برق یعنی آسمانی بجلی سے مماثلت ہے اور آج کے سائنسی دور میں ہم سب روشنی کی رفتار سے بخوبی آگاہ ہیں۔
ln saying of Prophet Muhammed (pbuh) word Buraq is from Breek which means Spark and this points to thunder and we know about speed of light (thunder).

2 comments:

جاویداقبال نے لکھا ہے

السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
جزاک اللہ خیر

واسلام
جاویداقبال

7/06/2010 07:50:00 PM
جاویداقبال نے لکھا ہے

السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
جزاک اللہ خیر

واسلام
جاویداقبال

7/06/2010 07:51:00 PM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب