24 March, 2011

پاکستانی روٹی کیلئے قرض لینے پر مجبور ہو گئے : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ روٹی کیلئے لوگ قرض لینے پر مجبور ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کھانے پینے کی اشیاءوافر مقدار میں موجود ہیں لیکن انہیں خریدنے کیلئے عوام کے پاس پیسہ نہیں اور وہ روٹی کیلئے قرض لینے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک کے پاکستان میں ڈائریکٹر وولف گانک ہربنگر نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد پاکستان میں فصلوں کی پیداوار بہتر ہورہی ہے لیکن عوام انہیں خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گندم کی سب سے بڑی خریدار پاکستانی حکومت ہے جس نے اس کی قیمت کم کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا جس کا نقصان پاکستانی صارفین کو اٹھانا پڑا ۔ڈائریکٹر کے مطابق پاکستانی صارفین نے اس برس گندم کی خریداری کیلئے 3 سال پہلے کی نسبت دگنی رقم خرچ کی اشیاءخورونوش کی قیمت بڑھنے سے غریب افراد غذائی کمی کا بھی شکار ہیں‘ سندھ میں غذائی کمی کے شکار افراد کی تعداد 21 فیصد سے بڑھ کر 23 فیصد ہوگئی ہے۔ یہ شرح افریقا سے بھی بلند ہے غذائی کمی کے شکار افراد کی تعداد 15 فیصد ہوجائے تو ایمرجنسی صورتحال ہوتی ہے۔ اقوام متحدہ کے تازہ سروے کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 70 فیصد لوگ اشیاءخورونوش کی خریداری کیلئے قرضہ لینے پر مجبور ہوچکے ہیں اور صورتحال یہ ہے کہ ملک میں خوراک ہے لیکن اسے خریدنے کیلئے عوام کے پاس پیسہ نہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب