16 October, 2011

ایڈسنس اکاونٹ بند نو پرابلم!!

لگتا ہے رحمان ملک کی بات کو گوگل نے دل پے لے لیا ہے، اسی گوگل نے ٩٠ فیصد پاکستانیوں کے گوگل ایڈسنس اکاؤنٹ بند کر دیئے ہیں، بنا کوئی وجہ بتائے۔
گوگل نے شاید اپنی خاموش زبان میں یہی کہا ہو گا کہ دھمکیاں دیتے ہو اب بھگتو
بہرحال جو بھی ہوا مگر پاکستان کے ٹاپ کے بلاگرز پریشان ہیں، ابھی تک انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ اُن کے ساتھ آخر ہوا کیا ہے۔
میرے خیال میں پاکستانی بلاگرز کو متحد ہو کر گوگل کا بائیکاٹ کرنا چاہیے اور ایڈسنس کے متبادل کی تلاش کرنی چاہیے (ویسے بھائی لوگ اب اسی میں لگے ہیں)
بھائی لوگوں کی آسانی کے لئے چند متبادل سائٹس حاضر ہیں۔

1. Adbrite
2. Bidvertiser
3. Chitika
4. Clickbank
5. Clicksor
6. Infolinks
7. Kontera

اس سلسلے میں تمام بلاگرز سے التماس ہے کہ اپنے اپنے تجربات شیئر کریں تاکہ معلوم ہو سکے کہ ان میں سے کون سا متبادل سب سے بہتر ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب