28 June, 2012

الیکشن کمیشن کا نیا ضابطہ اخلاق جاری

سماء ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے نیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ اخراجات کی حد پندرہ لاکھ روپے مقرر، خلاف ورزی پر تین سال قید کی سزا ہو سکے گی ۔

الیکشن کمیشن اعلامیہ کے مطابق آئندہ عام انتخابات کیلئے نئے اصول و ضوابط پر عمل کیا جائے گا ۔ ہر انتخابی امیدوار کو بینک اکاونٹ کھلوانا ہو گا جس میں پندرہ لاکھ روپے تک کی رقم جمع کروائی جا سکے گی ۔ امیدوار کو بیان حلفی جمع کروانا ہو گا کہ وہ انتخابی مہم کے دوران مقررہ حد سے زائد رقم خرچ نہیں کریگا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہر امیدوار انتخابی مہم کے دوران ہر جمعرات کو ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیشن آفیسر کے سامنے اپنے اخراجات کی تفصیل پیش کرے گا ۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے دوران وال چاکنگ، کار ریلیوں اور سڑکوں پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی لگا دی ہے ۔ صرف مخصوص مقامات پر کارنر میٹنگ اور جلسوں کی اجازت ہوگی جس میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کیا جا سکے گا ۔ جس کے لئے ایک ہفتہ قبل مقامی انتظامیہ کو آگاہ کرنا ضروری ہو گا ۔

پولنگ ڈے پر سیاسی جماعتوں کے پولنگ کیمپس کے قیام اور ووٹرز کو گھروں سے لانے کے لئے گاڑیوں کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہو گی ہے ۔ امیدوار انتخابی تشہیر کیلئے مخصوص سائز کے بینرز ہی استعمال کر سکیں گے ۔ امیدواروں کے ایجنٹ ووٹرز حضرات کو ان کی معلومات پر مبنی پرچی بھی جاری نہیں کر سکیں گے ۔

نیا ضابطہ اخلاق سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔خلاف ورزی کی صورت میں امیدواروں کو تین سال قید، پانچ ہزار روپے جرمانہ یا بیک وقت دونوں سزائیں دی جا سکیں گی ۔ ضابطہ اخلاق این اے ایک سو اکیاون ملتان کے ضمنی الیکش سے نافذ العمل ہو گا،متعلقہ امیدواورں کو اپنا بینک اکاونٹ انتیس جون تک کھلوانے ہوں گے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب