28 June, 2012

وارد کے مائی ایپس مال کے نام سے موبائل اپلیکیشن سٹور کی رونمائی


وارد ٹیلی کام نے گزشتہ روز مائی ایپس مال (MyAppsMall) کے نام سے اپنے موبائل اپلیکیشن سٹور کی رونمائی کی، اس سٹور کی بدولت وارد کے تمام صارفین ہزاروں فری موبائل ایپلی کیشنز اور گیمز اپنے موبائل سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
وارد کی مائی ایپس مال ایک ون سٹاپ ویب اور موبائل ایپلی کیشن سٹور ہے جو وارد کے صارفین کو بڑے پیمانے پر فن ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت مہیا کرتا ہے، اس کے علاوہ ویب فیڈز، وجٹس، ای میل اور انسٹنٹ میسجنگ کی صلاحیت بھی اس میں دستیاب ہے۔
بہت سے موبائلز کے لئے ایپلی کیشن، گیمز اور آپریٹنگ سسٹمز بشمول جاوا، سیمبئن، اینڈرائڈز، بلیک بیری اور ونڈوز موبائل موجود ہیں۔ جس سے صارفین بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب