23 June, 2012

امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ نچلی ترین سطح پر

 
امریکی ڈالر کے مقابل بھارتی روپے کی قدر جمعہ کو نئی ریکارڈ  نچلی ترین سطح پرچلی گئی۔
بھارتی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر پہلی بار 57 روپے کی حد عبور کر گیا اور اسے 57.235 روپے پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا، بعدازاں روپے کی ریکوری کے باعث ڈالر 57.24 روپے کا ہو گیا۔ جبکہ جمعرات کو ڈالر کی قدر 56.55 روپے تھی۔
بھارتی روپے کی قدر اپریل سے اب تک 10 فیصد گر چکی ہے، اس ساتھ پاکستانی روپے کا حال اس بھی بُرا ہے۔
پاکستان میں ڈالر کی طلب بڑھنے کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 94.50 روپے ہو گئی ہے۔روپے کی بے قدری کی اہم وجہ یورپی بدحالی اور سونے کے تاجروں کا ڈالر خریدنا بتایا جاتا ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب