01 July, 2012

ڈرون طیارے کو دوران پرواز ہیک کرنے کا مظاہرہ

امریکی محققین نے داخلی سیکورٹی کے محکمے کی جانب سے دیے گئے چیلنج کے بعد ایک ڈرون طیارے کو دوران پرواز ہیک کرنے کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے، یونیورسٹی آف ٹیکساس کی ٹیم نے ڈرون کے گلوبل پوزیشنگ نظام پر نقل کرنے کی تکنیک (سپوفنگ) سے قابو پایا۔


بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس تکنیک کے تحت ڈرون کو ہیکرز کی جانب سے بھیجے جانے والے سگنل اس کے اپنے جی پی ایس سیٹلائٹ کے سگنل جیسے محسوس ہوئے اور وہ ہیکرز کے قابو میں آ گیا۔
خیال کیا جاتا ہے کہ ایران نے 2011ء میں اسی تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے امریکہ کا ڈرون طیارہ اتار لیا تھا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ہیکرز کی یہ کامیاب کوشش ڈرون کے استعمال میں لاحق خطرات کی نشاندہی کرتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی ڈرون کو جی پی ایس کی مدد سے ہدایات دی جا رہی ہیں تو اسے کسی عمارت سے ٹکرایا جا سکتا ہے، کہیں گرا کر تباہ کیا جا سکتا ہے یا پھر اسے چوری بھی کیا جا سکتا ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب