11 September, 2005

خوبصورتی دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتی ہے

@ قرآن مجھے جنت کا راستہ دکھاتا ہے۔
@ خوبصورتی دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتی ہے۔
@ مسلسل رفاقت رومان کا رنگ و روغن لوٹ لیتی ہے۔
@ میرے دامن میں نہ کلیاں ہیں نہ کانٹے نہ غبار۔
@ وہ فرائض کا تسلسل نام ہے جس کا حیات۔
@ جب دلائل ختم ہو جاتے ہیں تو کم ظرف پتھر اٹھایا کرتے ہیں۔
@ آدمی چاہے کتنا ہی برا کیوں نہ ہو اس کی کوئی بات نہیں لیکن غلط فہمی اچھی نہیں ہوتی۔
@ رحمت حق بہانہ مے جوید (اللہ تعالٰی کی رحمت بہانہ ڈھونڈتی ہے)
@ آنکھوں پر رنگین شیشے لگانے سے دنیا رنگین نہیں ہو جاتی۔
@ نہیں محتاج زیور کا جسے خوبی خدا دے۔
@ جب دھول اڑتی ہے تو حسین چہرے بھی گرد آلود ہو جاتے ہیں۔
@ غم کو سہنے میں بھی قدرت نے مزا رکھا ہے۔
@ نکلے ہیں تو خوشبو کا نگر ڈھونڈ ہی لیں گے۔
@ بعض باتوں سے میں یقیناّ ڈرتا ہوں خاص طور پر گھٹیا کام سے میں بہت خوف محسوس کرتا ہوں۔
@ چند لمحوں کی چاشنی کے لئے زندگی داغدار کون کرے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب