احساسات
ہر انسان کے اپنے اپنے احساسات ہوتے ہیں۔ اپنی نوعیت میں یہ احساسات بڑی متضاد کیفیات رکھتے ہیں۔
کسی کی خوشی کسی دوسرے کا غم بن جاتی ہے۔
کسی کی آبادی کسی کی بربادی بن جاتی ہے۔
کسی کا رونا کسی کی ہنسی بن جاتی ہے۔
کسی کا گھر جلتا ہے اور کسی کے ہاتھ سینکنے کا بہانہ بن جاتا ہے۔
بات صرف احساسات کی ہے میدان جنگ میں قتل کرو تو تمغہ ملے گا، عام زندگی میں قتل کرو تو پھانسی۔
مریض پر نشتر آزماؤ تو مسیحا بنو گے کسی دوسرے پر آزماؤ تو قاتل۔
صرف احساسات بدل جانے سے اعمال و افعال کی نوعیت ہی بدل جاتی ہے۔
ان احساسات کو نیت کا نام دیا جاتا ہے اور حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ “ اعمال کا دارمدار نیتوں پر ہے “

2 comments:
بہترین احساسات وہ ہوتے ہیں جن سے کسی کی دل آزاری نہ مقصود ہو
9/11/2005 12:32:00 PMاحساسات کے علاوہ یہ بھی کہ کہا کیا اہم ہے؟۔۔۔۔۔۔۔ زندگی اسی کا نام ہے
9/11/2005 10:39:00 PMآپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔