20 September, 2005

شب برآت

کوئی محروم نہ رہ جائے زمین پر سائل
آسمانوں سے یہ آتی ہے صدا آج کی رات
کرم خاص سے مت جاتا ہے کلفت کا نشاں
رحمت عام سےملتی ہے جزا آج کی رات
ہم خطا کاروں پہ لطف اور فراواں کرنے
چرخ اول پہ اتر آیا خدا آج کی رات
آج کی رات نہ غفلت میں گزاری جائے
رب اکبر کی کرو حمد و ثنا آج کی رات

شعبان کی پندرہویں رات “ شب برآت“ گناہ گاروں کی مغفرت و بخشش اور مجرموں کی رہائی کی رات فرشتوں کی “ عید رات “ عظیم راتوں میں سے ایک رات “ شب برآت“
اس عظمت والی رات میں اللہ تبارک و تعالٰی سے دعا ہے کہ “ اے احسان عظیم کرنے والی پاک ذات تو اس قدر بلند و برتر ہے کہ ہم تیری عظمت کے مطابق تیری عبادت کا حق ادا کر سکتے ہیں نہ تیرے کمالات کے مطابق تیرے ذکر کا حق ادا کر سکتے ہیں نہ تیری رحمت کے مطابق تیرا شکر ادا کر سکتے ہیں۔
پروردگار عالم ! مجھے حق و صداقت کی راہ پر چلنے کی ہدایت دے اور اس راہ پر قائم رہنے کی استقامت اور حوصلہ عطا فرما اور گمراہی سے محفوظ رکھ۔
یا اللہ تو میری حفاطت فرما کیونکہ جس چیز کا محافظ تیرے سوا کوئی اور ہوتا ہے وہ ضائع ہو جاتی ہے اور میری پردہ پوشی فرما کیونکہ جس کا پردہ پوش تیرے سوا کوئی اور ہوتا ہے وہ کھل جاتی ہے اور میری فکروں کا بوجھ دور فرما کیونکہ تیرے سوا کوئی اور افکار کا دور کرنے والا نہیں اور مجھ پر اپنا سایہ رحمت ڈال تاکہ جو میرے ساتھ بدی کرنے کا ارادہ کرے یا کوئی جال پھیلائے یا کسی طرح تکلیف دہی پر آمادہ ہو ناکام رہے نہ میرے مقابلے میں کامیاب ہو اور مجھ پہ قابو پا سکے۔ آمین ثم آمین

تو غنی از دو عالم من فقیر
روز محشر عذر ہائے من پذیر
گر ثومی بینی حابم ناگریز !
از نگاہ مصطفٰے پنہاں بگیر





پاکستان میں بلاگسپاٹ پر پابندی کی وجہ سے اپنا ڈیرہ اردو بلاگ ذیل میں کسی ایک لنک پر کلک کر کے پڑھا جا سکتا ہے۔
http://apnadera.ueuo.com/blog
http://pkblogs.com/apnadera

2 comments:

Jahanzaib نے لکھا ہے

آمين

9/20/2005 03:23:00 AM
Shoiab Safdar Ghumman نے لکھا ہے

امین!۔۔۔۔

9/20/2005 02:38:00 PM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب