کچھ ادھر ادھر سے
آنکھ سے پچکاری
کیا آپ کو معلوم ہے کہ ناک کے زریعے آنکھ میں دودھ بھر کے پچکاری مارنے کا عالمی ریکارڈ کس کے پاس ہے۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے حساب سے کینیڈا کے مارک مورال اپنی آنکھ سے آٹھ اعشاریہ سات فٹ تک پچکاری مار چکے ہیں لیکن پچھلے سال اکتوبر میں انکا ریکارڈ ترکی کے اٹھائیس سالہ الکر الماس نے توڑ دیا انہوں نے ناک کے زریعے آنکھ میں دودھ جمع کرکے نو اعشاریہ تئیس فٹ تک پچکاری مار کر ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا۔(ایسوسی ایٹیڈ پریس)
چوری ترقی کی راہ میں رکاوٹ
امریکی سی آئی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر مائیکل کوسٹیو کی ترقی اس لئے روک دی گئی کیونکہ اخبار واشنگٹن پوسٹ میں یہ خبر شائع ہو گئی کہ مائیکل ایک دفعہ ورجینیا کے ایک کریانہ اسٹور سے سوا دو ڈالر مالیت کا لحمِ خنزیر کا پیکٹ چراتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔(واشنگٹن پوسٹ)
مرغی کا گوشت
امریکی ریاست ورجینیا میں انچاس سالہ جیکی شریڈر اور اسکے بائیس سالہ بیٹے ہارلے لی نے اس بات پر ایک دوسرے پر گولی چلادی کہ مرغی کے گوشت کو کس ترکیب سے پکایا جائے۔ ریاست الاسکا میں باسٹھ سالہ نکولو روزودویتا نے یسوع مسیح کے اصل نام پر تکرار کے دوران چالیس سالہ بلی کورڈوا کے سینے میں دو گولیاں اتار دیں جبکہ ریاست اوریگون میں انیس سالہ اینجلا مورس اور اسکے بوائے فرینڈ کے درمیان انجیل کی تلاوت کے دوران ایک آیت کے مفہوم پر بحث ہوگئی اور انجیلا نے مشتعل ہو کر بوائے فرینڈ پر ابلتا ہوا تیل ڈال دیا۔(اے بی سی نیوز)
جہازوں کی قیمت مرغیوں برابر
تھائی لینڈ نے اپنی فضائیہ کے لئے روسی ساختہ جنگی طیارے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی اور روسیوں کو پیشکش کی کہ وہ ان طیاروں کی ادائیگی پیسے کے بجائے مرغیوں کی صورت میں کریں گے۔ روس نے یہ پیش کش قبول نہیں کی۔(دی رشئین جرنل ڈیلی)
پادریوں کو شراب پی کی ڈرائیونگ کرنے دی جائے
کروشیا کی پارلیمنٹ میں جب شراب نوشی کے بعد ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی کے بل پر بحث شروع ہوئی توایک کیتھولک پادری زویکو کستک کی سرکردگی میں کئی پادریوں نے اس بل سے چرچ سے منسلک علما کو مستنٰی قرار دینے کا مطالبہ کیا۔انکی دلیل یہ تھی کہ پادریوں کو روزانہ کم و بیش تین دعائیہ تقریبات میں واعظ دینا پڑتا ہے اور وائن پینی پڑتی ہے۔اور وائن کی یہ مقدار اکثرڈرائیونگ کے قوانین میں تجویز کردہ حد سے زیادہ ہو جاتی ہے۔اس لئے شراب نوشی کے بعد ڈرائیونگ کے قوانین کا اگر پادریوں پر اطلاق ہوا تو مزہبی رسومات کی ادائیگی دشوار ہو جائے گی۔ (انٹرنیشنل ہیرلڈ ٹریبون)
بلیوں کے لیے ریستوراں
نیویارک میں مئیو مکس کیفے کے نام سے بلیوں کے لئے مخصوص پہلا ریستوران کھولا گیا۔جس میں مالک کو اجازت ہے کہ وہ اپنی بلی کے مینیو میں سے اپنے لئے بھی کچھ آرڈر کرسکتا ہے۔البتہ کتوں کا مئیو مکس کیفے میں داخلہ ممنوع ہے۔

1 comments:
زبردست معلومات ہیں ـ شکریہ
10/26/2005 08:54:00 PMآپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔