01 December, 2005

اب ’اماں جی‘ کی باری ہے

لیجیئے جناب اب اماں جی (صدرمشرف کی والدہ محترمہ) نے بیکن ہاؤس سکول میں چوتھی جماعت کو پڑھائی جانے والی کتاب سوشل سٹڈیز ورک بک ٹو میں جگہ پا لی ہے۔ بی بی سی کی خبر کے مطابق اب بیکن ہاؤس سکول کے بچے اماں جی کے بارے میں پڑھیں گے۔ اس پہلے ابا جی کا بڑا چرچا تھا مگر اب اماں جی کی باری ہے۔

3 comments:

افتخار اجمل بھوپال نے لکھا ہے

صرف اماں جی ہی نہیں وہاں تو جہاں پناہ ظل سبحانی آقا محترم بھی آ گئے ہیں ۔ پڑھیئے مندرجہ ذیل یو آر ایل پر ۔ پھر لکھیئے ہمیشہ کی طرح ایک پوسٹ ۔ ماشاء اللہ آپ کا طرز تحریر عمدہ ہے ۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/story/2005/12/051201_textbook_bush_poem.shtml
دی لیڈر: نصابی کتاب میں جارج بش پر نظم
وفاقی وزارت تعلیم سے منظور شدہ گیارہویں جماعت کے لئے شائع کی گئی انگریزی کی نئی کتاب میں امریکی صدر کی شان میں ایک قصیدہ لکھا گیا ہے جس میں ان کو ایک سچا رہنما قرار دیا گیا ہے۔ گو اس نظم میں، جس کا عنوان ’دی لیڈر‘ ہے، صدر جارج بش کا نام نہیں دیا گیا مگر اس نظم کے تمام مصرعے انگریزی کے ان حروف سے شروع ہوتے ہیں جن کو اگر اوپر سے نیچے کی طرف پڑھا جائے تو وہ ’پریذیڈنٹ جارج ڈبلیو بش‘ بنتا ہے۔

12/01/2005 08:39:00 PM
Fahd Mirza نے لکھا ہے

what a progress....

12/05/2005 12:49:00 PM
Unknown نے لکھا ہے

ارے جناب اس پر اتنا ہی کافی ہے ایک ہی چیز پر بار بار لکھنا یا ایک ہی بات پر تکرار کرنا بھی اچھی بات نہیں۔ کیوں کیا خیال ہے آپ کا؟
بہرحال آپ کی بہت مہربانی جو آپ نے اس ناچیز کو اس قابل سمجھا۔

12/06/2005 02:49:00 PM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب